Bashar Hashmi

Bashar Hashmi Youtube Channel: Expose Unit
https://www.youtube.com/BasharHashmi Youtuber | Blogger | Teacher

07/03/2024
غیرت مند مسلمانوں کا فہم دین اتنا کہ کپڑے پہ حلوہ لفظ کو قرآنی آیت سمجھ بیٹھے اور ایمانی حالت یہ ہے کہ صرف اک لفظ حلوہ پ...
27/02/2024

غیرت مند مسلمانوں کا فہم دین اتنا کہ کپڑے پہ حلوہ لفظ کو قرآنی آیت سمجھ بیٹھے اور ایمانی حالت یہ ہے کہ صرف اک لفظ حلوہ پڑھنے کے لیے 4 عدد فارغ التحصیل درسِ نظامی مترجم بلانے پڑے اور عمل یہ کہ قرآنی آیات کو چادر پہ پرنٹ کر کے قبروں پہ چڑھا آتے ہیں۔۔

مزید حیرت مجھے اُس وقت ہوئی جب اے ایس پی صاحبہ اُس بی بی کو بچا کے لے جا رہی تھیں تو پیچھے نعرے لگ رہے رہے تھے کہ گستاخِ رسول کی ایک سزا سر تن سے جُدا۔۔ بندہ پوچھے فجر کی نماز کس کس نے پڑھی ہے تو کسی کے کپڑے ناپاک ہوں گے تو کسی کا ضمیر۔۔ لیکن جنت کا شارٹ کٹ لینے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔۔ ایڈے تُسی قاضی سیب۔۔

خیر میرا یہ ماننا ہے کہ پاکستان جیسے ملک میں عربی کیلیگرافی والے کپڑے پہنا فساد کا باعث ہے تو بہتر یہی ہے کہ وہ عمل کیا ہی نہ جائے جو فساد کا باعث بنے۔۔ آپ اردو کیلیگرافی والے کپڑے پہنے جن پہ لکھا ہو رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے۔۔ یا پھر لڑکیوں کے لیے بیسٹ ہے کہ ہنستی ہوں پر پھنستی نہیں وغیرہ وغیرہ۔۔

ربّا جی کِتھے پیدا ہو گیا آں 😅

بشر ہاشمی

23/12/2023

The Dark Story of Ali Abou Laban TikTok Star - Bashar Hashmi

فرعون کی تاریخ سے دنیا واقف ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ فرعون اصل میں کسی خاص شخص کا نام نہیں تھا بلکہ قدیم مصر کے ش...
20/09/2023

فرعون کی تاریخ سے دنیا واقف ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ فرعون اصل میں کسی خاص شخص کا نام نہیں تھا بلکہ قدیم مصر کے شاہی نظام کے مطابق مصر کا ہر بادشاہ یا شہنشاہ فرعون ہی کہلاتا تھا۔۔ حضرت سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے دور میں مصر پہ جس فرعون کی حکومت تھی اُسکا نام Ramessis ll تھا جسے Ramesses the Great کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔۔ یہ وہی فرعون تھا جسے اللہ رب العزت نے پوری دنیا کیلئے عبرت کا نشان بنایا تھا۔۔ جس کی حنوط شدہ لاش آج بھی مصر کے کائرو میوزیم میں موجود ہے۔۔ ویسے تو مصر پر کئی فرعونوں نے حکومت کی تھی لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت کا جھٹکا لگے گا کہ فرعونوں سے پہلے مصر پہ ایک عجیب و غریب بادشاہت موجود تھی۔۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ پراسرار لوگ کون تھے؟ اور اُنکے اقائد کیا تھے۔۔؟

سر زمین مصر ایک پراسرار حثیثت رکھتی ہے اس سے جڑی کہانیوں میں انتہائی تجسس پایا جاتا ہے۔۔ مثال کے طور پر یہ بات مشہور ہے کہ مصر کے تمام فرعونوں کے خاندان اصل میں دیوی دیوتاؤں کی اولادیں ہیں۔۔ اور مانا جاتا ہے کہ فرعونوں کی بادشاہت سے پہلے مصر پہ شمسو ہور نامی پراسرار لوگوں کی حکومت تھی۔۔ اور شمسو ہور نامی ان پراسرار لوگوں کے متعلق یہ بات مشہور ہے کہ یہ لوگ آدھے دیوتا تھے۔۔ اور بعد کے فرعون انہی کی اولاد ہیں۔۔

قدیم مصر کی سر زمین ایک طلسماتی کشش کی حامل ہے۔۔ عام دنیا مصر کو Ramessis ll نامی فرعون, اس کے ظلم اور عبرت کی وجہ سے جانتی ہے لیکن ماہرینِ آثار قدیمہ اور تاریخ دانوں کے لئے مصر کی اس پہچان سے پہلے کی داستانیں بہت خاص ہیں۔۔ حالیہ کچھ عرصے میں مصر میں پیپرس کے نام سے ایسے دستاویزات ملے ہیں جس میں 30 شاہی خاندانوں, 300 بادشاہوں اور ان کی زندگی کے اہم واقعات کی مکمل تفصیلات قدیم مصری زبان میں دریافت ہوئی ہیں۔۔ ان دستاویزات کے مطابق فرعونوں سے پہلے مصر پر کئی قومیں حکمرانی کرتی رہی ہیں اور غالب امکان ہے کہ اہرام مصر اور دیگر فن تعمیرات کا تعلق بھی انہی قوموں سے ہے۔۔

ان دستاویزات کے مطابق فرعونوں سے پہلے مصر پر ایک ایسا نظام رائج تھا جسے کسی آسمانی مخلوق نے قائم کیا تھا۔۔ کہا جاتا ہے کہ قدیم مصری تہذیب پر آسمانی دیوتاؤں کی حکومت تھی اور جب کسی وجہ سے وہ تمام دیوتا آسمان پر واپس لوٹ گئے تو اُن کے بعد مصر پر شمسو ہور نام کی قوم نے حکومت کی۔۔ جو انہی دیوتاؤں کے پیروکار اور آدھے دیوتا تھے۔۔ یہ پراسرار لوگ ہورس دیوتا کے ماننے والے تھے جسے طاقت، جنگ اور موت کا دیوتا کہا جاتا ہے۔۔ اس قوم نے سینکڑوں سال مصر پر حکومت کی اور ایسی ایسی تعمیرات کیں جنہوں نے آج بھی انسان کو ورطہ حیرت میں ڈالا ہوا ہے۔۔ اور صدیاں بیت جانے کے بعد بھی وہ تمام تعمیرات اسی شان کے ساتھ موجود ہیں۔۔ ماہرینِ آثار قدیمہ اور تاریخ دانوں کے مطابق شمسو ہور نامی یہ قوم بہت ترقی یافتہ قوم تھی۔۔ جو ریاضی, فنون لطیفہ اور علمِ فلکیات میں بھی ماہر تھی ۔ ان کی تعمیرات, لاشوں کو حنوط کرنے کا طریقہ اور شہری نظام اس بات کا واضع ثبوت ہیں۔۔ دنیا حیران ہے کہ صدیوں پہلے ایک ایسی قوم نے مصر پر حکومت کی ہے جو غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک تھی اور نہایت پراسرار تھی۔۔

شمسو ہور کی حیرت انگیز حکومت کے بارے میں جان کر آج کا انسان ضرور حیرت میں گم ہو جاتا ہۓ کہ کیسے جدید ٹیکنالوجی کے بغیر اس قوم نے اتنی ترقی کی اور دنیا کو اپنے فن سے روشناس کروانے کے لیے پیپرس کا نشان بھی چھوڑا۔۔ لیکن پھر بھی اپنی پراسراریت کو قائم رکھ کر پوری دنیا کو تجسس میں ڈال دیا۔۔

اب آپ کی شمسو ہور نامی اس قوم کے بارے میں کیا رائے ہے کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیں۔۔

ریسرچ رائٹر: بشــᷢــᷧــⷩــᷤــᷧــᷩـــر ہاشͥــͫــⷩــᷤــᷧــⷩــــمی

انٹرنیٹ کی دنیا میں کوئی بھی کونسپریسی جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیلتی ہے۔۔ ایسا ہی ایک واقعہ حالیہ دنوں میں بھی سامنے آیا...
19/09/2023

انٹرنیٹ کی دنیا میں کوئی بھی کونسپریسی جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیلتی ہے۔۔ ایسا ہی ایک واقعہ حالیہ دنوں میں بھی سامنے آیا جب ایک خبر انٹرنیٹ پہ وائرل ہونے لگی۔۔ خبر کچھ یوں تھی کہ جاپان میں ایک ایکسپیریمنٹ کے دوران 4 AI روبوٹس نے 29 سائنس دانوں کو موت کی گھاٹ اتار دیا۔۔ اور آج ہم اسی کونسپریسی تھیوری کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں گے۔۔

گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پہ ایک ویڈیو بہت زیادہ شئیر کی گئی۔۔ یہ ویڈیو Linda Moulton نامی ایک خاتون کی تھی جوکہ ایک صحافی اور conspiracy theorist ہیں۔۔ یہ ویڈیو آج کل کی نہیں بلکہ 10 فروری 2018 میں لاس اینجلس میں ہونے والے Conscious Life Expo کی تھی۔۔ اس ایکسپو میں لینڈا مولٹن کی تقریر کا موضوع یہ تھا کہ کیا آرٹیفیشل انٹیلیجنس انسانی تہذیب کے لیے ایک وجودی خطرہ ہے؟ لینڈا مولٹن کی اس تقریر کا مقصد اُن تمام خطرات کے بارے میں بیداری لانا تھا جو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی وجہ سے انسانیت کو لاحق ہیں۔ لیکن اس تقریر کا ایک حصہ وائرل ہونے کی وجہ یہ بنی کہ لینڈا مولٹن نے اس میں یہ انکشاف کیا تھا کہ جاپان میں چار AI روبوٹس نے 29 سائنس دانوں کو قتل کیا ہے۔۔

وائرل کلپ میں لینڈا مولٹن مزید کہتی ہیں کہ سب سے خوفناک بات یہ ہے کہ اس واقعے کے بعد جاپانی لیب کے کارکنوں نے تین روبوٹس کو deactivate کر دیا۔۔ لیکن چوتھے روبوٹ نے خود کو restore کرنا شروع کر دیا۔ لینڈا مولٹن کے مطابق چوتھے روبوٹ نے خود کو کسی سیٹلائٹ سے کنیکٹ کر لیا اور اس حوالے سے انفارمیشن ڈاؤنلوڈ کرنا شروع ہو گیا کہ وہ کس طرح خود کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنا سکتا ہے۔۔ لینڈا مولٹن مزید کہتی ہیں کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ تھا لیکن آپ اس حوالے سے سوشل میڈیا یا مین سٹریم میڈیا پہ کوئی بھی خبر نہیں سنیں گے۔۔ کیونکہ حکومت نہیں چاہتی کہ ایسی کوئی بھی انفارمیشن آؤٹ ہو۔۔

لینڈا مولٹن کی تقریر کی اس ویڈیو کو ٹویٹر پر 110,000 سے زائد مرتبہ ری ٹویٹ کیا گیا۔۔ جہاں کچھ لوگ تو لینڈا مولٹن کی کہانی پر یقین کرتے نظر آتے ہیں۔ لیکن کئی لوگوں نے لینڈا مولٹن کی اس کہانی پہ شک کیا اور نشاندہی کی ہے کہ اس کی کہانی کی حمایت کرنے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔

ان لوگوں کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ اگر جاپان کی لیب میں 29 سائنسدانوں کی موت ہو جاتی تو یہ خبر پوری دنیا میں بہت تیزی سے پھیل جاتی۔۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔۔

اگرچہ لینڈا مولٹن کے اس کلپ نے بین الاقوامی توجہ حاصل کی لیکن اس تمام واقعے سے جو چیز سامنے آئی وہ ہے ڈر۔۔ عام انسانوں کا آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے ڈر۔۔ آپ نے بھی کہیں نہ کہیں یہ جملے سنے ہی ہوں گے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ہمیں پیچھے چھوڑ دے گی۔۔ یا پھر ہمیں غلام بنا لے گی۔۔ یا شاید قتل ہی کر دے۔۔

کئی سائنس فکشن فلموں اور کہانیوں نے انسانوں کے دلوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا خوف بیٹھا دیا ہے۔۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا سچ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی کوئی نیگیٹیو سائڈ ہو سکتی ہے۔۔؟ کیا AI کا کوئی evil روپ بھی سامنے آ سکتا ہے۔۔؟

اس حوالے سے ایک ریسرچر رچرڈ لوزمور Richard Loosemore کا ماننا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس الگورتھم اور ڈیٹا کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔۔ اس میں انسانوں کی طرح کا شعور نہیں ہے اور نہ ہی آرٹیفیشل انٹیلیجنس انسانوں کی طرح جذبات رکھتا ہے۔۔ تو یہ کہنا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس انسانوں کو پیچھے چھوڑ دے گا یا انسانوں کو غلام بنا لے گا یا انسانوں کو قتل کر دے گا بلکل غیر معقول بات ہے۔۔

دوستو لینڈا مولٹن نے اپنی تقریر کو سنسنی خیز بنانے کیلئے اس میں بہت کچھ لپیٹ دیا تھا۔۔ مثال کے طور پر، یہ بات کہ ٹیکسلا کے CEO ایلون مسک جانتے تھے کہ جاپان میں روبوٹک قتل ہونے والے ہیں۔۔ ایلون مسک جانتے ہیں کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس انسانوں کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوگی۔۔ پھر یہ بات کہ جاپانی حکومت سائنس دانوں کے اس قتل کو چھپانے میں ملوث تھی۔۔ پھر یہ بات کہ تین روبوٹس کو deactivate کیا گیا اور چوتھے روبوٹ نے خود کو کسی سیٹلائٹ سے کنیکٹ کر لیا اور انفارمیشن ڈاؤنلوڈ کرنے لگا کہ وہ کس طرح خود کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنا سکتا ہے۔۔ یہ تمام وہ باتیں ہیں جن کو ثابت کرنے کیلئے لینڈا مولٹن نے ثبوت دینے کا دعویٰ کیا تھا۔۔ لیکن ابھی تک وہ کوئی بھی واضع ثبوت نہیں پیش کر سکی۔۔

وائرل ہونے والی اس خبر کے بارے میں حقائق جانچنے والی ایک مشہور ویبسائٹ Snopes Fact Check کا کہنا تھا کہ یہ خبر سنی سنائی کہانیوں پہ مشتمل ہے۔۔ حقائق کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔۔ اس افواہ کے ذریعے لینڈا مولٹن کا اصل مقصد اپنی تقریر کو سنسنی خیز بنانا تھا۔۔

دوستو AI روبوٹس نے 29 انسانوں کا قتل کیا، یا AI انسانوں کو اپنا غلام بنانا چاہتی ہے۔۔ AI سے ریلٹڈ ایسی تمام خبریں وائرل ہو جاتی ہیں کیونکہ اس کی وجہ ہے ڈر۔۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا ڈر۔۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے انسانوں کے دلوں میں خوف پیدا ہوتا ہے کہ کیا AI انسانی وجود کے بہترین دور کو آگے بڑھانے گا یا انسانیت کا ہی دشمن بن جائے گا۔۔ جبکہ ہمارے پاس آپشن موجود ہے کے ہم کھلے رویے کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں سیکھ کر AI کو ایک بہترین اور فائدے مند ٹول بنا سکتے ہیں۔۔ اب آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیں۔۔

ریسرچ رائٹر: بشــᷢــᷧــⷩــᷤــᷧــᷩـــر ہاشͥــͫــⷩــᷤــᷧــⷩــــمی

یوٹیوب شارٹس سے آپ کتنی ارننگ کر سکتے ہیں؟سو ڈالر سے دس ہزار ڈالر۔۔ ہاں جی یہ ہے پاور شارٹ ویڈیوز کی۔۔اور ہمارے شارٹس ار...
15/07/2023

یوٹیوب شارٹس سے آپ کتنی ارننگ کر سکتے ہیں؟
سو ڈالر سے دس ہزار ڈالر۔۔ ہاں جی یہ ہے پاور شارٹ ویڈیوز کی۔۔
اور ہمارے شارٹس ارننگ پروگرام میں ٹاپک ریسرچ سے ایڈیٹنگ اور اپلودنگ تک سب کچھ سکھایا گیا ہے۔۔
تو دیر کس بات کی ابھی انرول کریں بیچ 3 کی انرولمنٹ جاری ہے 😊
WhatsApp 03477425766

Address

Rawalpindi Cantonment

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bashar Hashmi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bashar Hashmi:

Share

Category