Village khinger khurd

Village khinger khurd Village khinger khurd is located in Tehsil Rawalpindi 40 km from Rawalpindi on chakbailee Road

15/07/2025

صوبہ پنجاب میں CCD اور PERA کا قیام بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے جس سے صوبے میں قتل, ڈکیتی, زمینوں پر قبضے, ناجائز منافع خوری اور دیگر سنگین جرائم کو کنٹرول کیا جائے گا
ارباب اختیار کو اس بات کو مدنظر رکھنا چاہیے کہ ایسا نہ ہو ان ڈیپارٹمنٹ کے اندر کالی بھیڑیں پیدا ہو جائیں اور وہ مجرموں کی پشت پناہی شروع کر دیں
ان ڈیپارٹمنٹس کے اندر ایک کمپلینٹ سیل ہونا چاہیے جو اہلکاروں کے اوپر چیک اینڈ بیلنس رکھے ان ڈیپارٹمنٹس کے اندر احتساب کا عمل صاف ترین ہونا چاہیے تاکہ کسی ملزم کی پشت پناہی نہ کی جا سکے اور کسی فرد کے خلاف ناجائز ایکشن نہ ہو سکے

03/07/2025

شدید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر سیاحوں کے لیے حفاظتی انتباہ
شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سیاح اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے بجائے گھروں میں رہیں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

24/06/2025

اسرائیل ایران جنگ اغراض و مقاصد
اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر حملہ کے دو بڑے مقاصد تھے
نمبر 1 ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرنا اور دوسرا ایران کی مذہبی حکومت کو ختم کر کے اپنی مرضی کی حکومت لے کر آنا
اسرائیل اور امریکہ ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم نہیں کر سکے مگر کافی نقصان پہنچایا ہے اور ایران کو کافی پیچھے دھکیل دیا ہے البتہ ایرانی حکومت کی تبدیلی کا خواب پورا نہ ہو سکا۔ ایران کے جوابی حملوں نے اسرائیل کو کافی نقصان پہنچایا ہے اور اسرائیل کی عوام اور حکمرانوں کو بھی بڑا سبق مل گیا ہے۔ ایرانی حکومت نے ثابت کیا کہ وہ مرنے اور مارنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ایران پر بہت بڑا راز اشکار ہوا ہے کہ دراصل انڈیا اور اسرائیل ایک ہیں اور ایران نے انڈیا کو اپنے ملک میں کھلی چھٹی دے کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔ ایران کے ساتھ استقامت کے ساتھ پاکستان چین اور روس کا کھڑا ہونا بہت بڑی بات ہے جس کا ایران کو بخوبی احساس ہوا ہے البتہ صرف 24 گھنٹوں میں بازی پلٹنے کا سہرا صرف روس کے سر جاتا ہے ایرانی وزیر خارجہ کی صدر پیوٹن سے ملاقات اور اس کے بعد ایران کا میزائلوں سے امریکہ کے قطر اور عراق میں فوجی اڈوں پر حملہ کرنے کا مطلب بڑا واضح تھا کہ اب روس ایران کے پیچھے کھڑا ہو چکا ہے اور اسرائیل اور امریکہ لمبی جنگ کے لیے تیار ہو جائیں امریکہ لمبی جنگ لڑ سکتا ہے مگر اسرائیلی شیوری مرغے لمبی جنگ لڑنے کا حوصلہ نہیں رکھتے۔ پاکستان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ایران نے بھارت کو دل سے نکال دیا ہے اور اب شیعہ سنی ایک ہوں گے تب جا کر اسرائیل کا حقیقی معنوں میں مقابلہ ہوگا۔
چوہدری محمد شفقات ایڈووکیٹ

23/06/2025

"How do you view the spread of indecency/vulgarity on TikTok? I view TikTok by wearing my glasses":
آپ ٹک ٹاک پر فحاشی پھیلنے کو کیسے دیکھتے ہیں؟ میں اپنی عینک لگا کر ٹک ٹاک دیکھتا ہوں۔

اچھا ہوا عائشہ  آپا مر گئی۔۔۔۔۔ ایک بیٹا کراچی ڈیفنس ۔ دوسرا اسلام آباد کے بڑے فارم ہاؤس میں رہتا ہے ہے  ناں  بڑی  عجیب ...
21/06/2025

اچھا ہوا عائشہ آپا مر گئی۔۔۔۔۔ ایک بیٹا کراچی ڈیفنس ۔ دوسرا اسلام آباد کے بڑے فارم ہاؤس میں رہتا ہے
ہے ناں بڑی عجیب بات ۔۔۔۔
بھلا کسی کے مرنے پے کوئی اس طرح کہتا ہے۔۔۔۔؟

لیکن عائشہ آپا کو تو مرے ہوئے کئی برس گُزر گئے تھے

بس ہوا یہ ہے ان کی " ڈیڈ باڈی " کل ملی ہے
ایک فلیٹ میں جہاں وہ کئی برسوں سے بھوت بن کر رہ رہی تھیں
لیکن یہ حیرت کی بات نہیں کہ
ان کا ایک بیٹا اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ کراچی ڈیفنس خیابان بحریہ میں چار کنال کے وسیع محل نما گھر میں خوش وخرم زندگی گزار رہا ہے
دوسرا بیٹا اسلام أباد میں جس کا چک شہزاد میں آٹھ کنال کافارم ہاؤس اور بحریہ میں لگژری کوٹھی
اور کراچی میں کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی
اور ماں ۔۔۔۔۔۔ کا یہ حال
عائشہ آپا ۔۔۔۔ جگت عائشہ. آپا
ہمیشہ سے ایسی نہیں تھیں
یہی کوئی دس پندرہ برسوں پہلے نہ جانے اُن کے من میں کیا سمائی
سب بچوں کو کال کرکے بلایا
اپنی ساری جائیداد بچوں کے نام کردی
اس کے بعد وہ ہی ہوا
جو ہمیشہ سے ہوتا آیا
۔۔۔
ان جیسوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے تھا۔۔۔۔ آخر کیوں نہیں ایسوں کو عقل نہیں آتی ۔۔۔۔؟

کس کس کا نام لوں ۔۔۔۔؟
عائشہ آپا کی اولاد ۔۔۔۔ چند مہینوں میں ہی اُکتا گئی عائشہ آپا ایک دن طلعت حسین صاحب کے آگے پھٹ پڑیں زار و قطار روتے ہوئے. کہنے لگیں کہ دن میں کئی کئی بار سارے بچوں کو فون کرتی ہوں
لیکن وہ کال اٹینڈ ہی نہیں کرتے
کبھی کبھار اٹھا بھی لیتے ۔۔۔ تو کہتے ۔۔۔ دو منٹ ٹھہریں ابھی کال کڑتا ہوں
اور وہ دو منٹ پہلے گھنٹوں پھر دنوں پھر ہفتوں مہینوں پر محیط ہوجاتے
عائشہ آپا ۔۔۔۔ فون ہاتھ میں پکڑے انتظار کرتی رہ جاتیں
کبھی کبھی تو ساری رات انتظار کرتے گزر جاتی
لیکن کسی ایک. کا بھی فون نہیں أثا
ابھی کوئی پندرہ برس پہلے ہی کی تو بات ہے
جب عائشہ آپا نے بے حد شوق سے پراڈو TZ گاڑی لی
شوق سے خود چلاتی ہوئیں طلعت حسین کے گھر آئیں
کیک اور مٹھائی لانا نہ بھولیں
پھر وہ ہوتیں اور کراچی کی سڑکیں
اپنے غریب حلقہ احباب اور رشتے داروں کو کبھی نہیں بھولیں
چند برس پہلے ۔۔۔۔۔ جب تک انہوں نے اپنی جائیداد اپنے بچوں میں تقسیم نہیں کی تھی
ڈائری پر ترتیب سے دنوں کی تقسیم یعنی باقاعدہ شیڈول بنا رکھا تھا
روزانہ کسی نہ کسی غریب اور نادار کے گھر جانا
ان کے لئے راشن
اور نقدی
بچوں کے سکولوں کی فیسیں
نہ جانے کتنے نادار خاندانوں کے تو باقاعدہ وظیفے لگے ہویےتھے
پھر ایک دن ۔۔۔۔۔ سب کچھ بدل گیا
اپنی جائیداد اپنے بچوں کے نام کر دی
پھر ۔۔۔
اس کے بعد
اس لئے ہی کہہ رہا ہوں کہ اچھا ہوا سانس کی ڈوری ٹوٹی تو انہیں یقیناً سکون مِل گیا ہوگا
کیونکہ وہ جس طرح ساری ساری رات اپنے فلیٹ کے باہر
بے چینی سے ٹہلتی رہتیں بُڑبڑاتی رہتیں ۔۔۔ تھک کے چُور ہو جاتیں تو نیچے بیٹھ جاتیں ۔۔۔ پھر ان سے اُٹھا نہیں جاتا تھا
اب تو وہ اچانک چیخیں مار کر رونے لگ جاتیں
جب انہیں اپنی اس حالت کا خود احساس ہوتا ایک دم سے چُپ کر جاتیں پڑوسی پیچارے ان کے قریب آتے تو یہ انہیں زور سے ڈانٹنا شروع ہو جاتیں

لیکن گزشہ کافی دنوں. سے وہ اس احساس سے بھی عاری ہوتی جا رہی تھیں
کچھ ہفتوں سے انہوں نے رات کو بھی فلیٹ سے باہر آنا چھوڑ دیا کبھی کبھار چند منٹوں کے لئے دکھائی دیتیں پھر پاؤں فریکچر کروا بیٹھیں ۔۔۔۔۔ پھر خاموشی
اس بار جب خاموشی. خاصی طویل ہو گئی
اور پھر جب فلیٹ سے عجیب سی بدبو بھی آنے. لگی ۔۔۔۔۔۔ !
عائشہ آپا کو تنہائی نے مار دیا ۔

سبق سیکھنا چاہیے جب تک آپ کے ہاتھ پاؤں ٹھیک کام کر رہے ہیں جائیداد بچوں کے نام نہ کیجئے چاہے وہ کتنے ہی ترلے کریں جس دن جائیداد نام کی سمجھیں آپ نے ہاتھ پاؤں کٹوا لئے اب سوکھی عزت بھی نہیں ملنی وقت تو چھوڑ ہی دیں۔
منقول

16/06/2025

گوادر بندرگاہ مکمل طور پر آپریشنل ہو چکی ہے، اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت آسٹریلیا سے 20 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لے کر دوسرا بحری جہاز کامیابی سے گوادر پہنچ گیا ہے۔ جنید انوار چوہدری کے مطابق، اس کامیابی سے عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور گوادر پورٹ خطے کے لیے اہم تجارتی گیٹ وے بنتا جا رہا ہے۔ بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو پاکستان کی مؤثر بحری پالیسیوں کا ثبوت ہے۔
سوشل میڈیا ذرائع

Address

Rawalpindi Cantonment

Telephone

+923005014363

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Village khinger khurd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Village khinger khurd:

Share