Raja Hasnain

Raja Hasnain تازه ترین نیوز ،ظلم کے خلاف آواز اور بے سہارا لوگوں کی مدد کےلیے ہمارا ساتھ دیں۔ہمارا پیج آپ کی آواز بنے گا😊😊😊😊😊

شاہراہ تھک بابوسر پر سیلابی قیامت!سیاحوں کی 8 گاڑیاں بہہ گئیں، 3 لاشیں برآمد، 4 زخمی ریسکیو، 15 سے زائد لاپتہبابوسر ٹاپ ...
22/07/2025

شاہراہ تھک بابوسر پر سیلابی قیامت!
سیاحوں کی 8 گاڑیاں بہہ گئیں، 3 لاشیں برآمد، 4 زخمی ریسکیو، 15 سے زائد لاپتہ
بابوسر ٹاپ روڈ سے آگے دیا مر کی حدود میں "کلاؤڈ برسٹ"" کے نتیجے میں ہونے والی خطرناک لینڈ سلائیڈنگ نے قیامت صغری کا منظر پیش کیا، جہاں لودھراں سے شمالی علاقہ جات کی سیر کو جانے والے 22 افراد کی گاڑی پر بھاری تودہ گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اس سانحے میں شاہدہ اسلام میڈیکل کالج اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر کے سی ای او فہد اسلام، ان کے اکلوتے بیٹے اور دیگر افراد کی موت کی اطلاعات نے فضا کو مزید سوگوار بنا دیا۔ فہد اسلام، ڈاکٹر عفان کے بھائی تھے، جنہیں ہمیشہ ہنستا مسکراتا دیکھنے والے احباب نے آج گہرے غم میں ڈوبا ہوا پایا۔ یہ اندوہناک حادثہ صرف ایک خاندان نہیں بلکہ پورے حلقہ احباب کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ ہے۔ ہم ڈاکٹر عفان سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور تمام اہل وطن سے اپیل کرتے ہیں کہ موسم کی شدت اور ممکنہ خطرات کو ہرگز نظرانداز نہ کریں، اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔
میر احمد کامران مگسی ۔۔کاپبابوسر ٹاپ روڈ سے آگے دیا مر کی حدود میں "کلاؤڈ برسٹ"" کے نتیجے میں ہونے والی خطرناک لینڈ سلائیڈنگ نے قیامت صغری کا منظر پیش کیا، جہاں لودھراں سے شمالی علاقہ جات کی سیر کو جانے والے 22 افراد کی گاڑی پر بھاری تودہ گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اس سانحے میں شاہدہ اسلام میڈیکل کالج اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر کے سی ای او فہد اسلام، ان کے اکلوتے بیٹے اور دیگر افراد کی موت کی اطلاعات نے فضا کو مزید سوگوار بنا دیا۔ فہد اسلام، ڈاکٹر عفان کے بھائی تھے، جنہیں ہمیشہ ہنستا مسکراتا دیکھنے والے احباب نے آج گہرے غم میں ڈوبا ہوا پایا۔ یہ اندوہناک حادثہ صرف ایک خاندان نہیں بلکہ پورے حلقہ احباب کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ ہے۔ ہم ڈاکٹر عفان سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور تمام اہل وطن سے اپیل کرتے ہیں کہ موسم کی شدت اور ممکنہ خطرات کو ہرگز نظرانداز نہ کریں، اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔

امیر جماعت اسلامی کوٹلی ستیاں سرفراز احمد دانش نے ایک وفد کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوٹلی ستیاں کا دورہ کیا اور ...
08/07/2025

امیر جماعت اسلامی کوٹلی ستیاں سرفراز احمد دانش نے ایک وفد کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوٹلی ستیاں کا دورہ کیا اور ملوٹ ستیاں میں شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی عیادت کی... ان کے ہمراہ جماعت اسلامی ملوٹ ستیاں کے رہنما مستحسن احسان ستی،انچارج سوشل میڈیا
ذوہیب حسن، ناظم دفتر فراست حسن چشتی بھی موجود تھے۔۔انہوں نے متاثرہ بچی کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں اپنی ہر طرح کی حمایت کا یقین دلایا۔۔انہوں نے انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مجرم کو کیفر کردار تک پنچانے کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کریں ۔۔۔۔

02/07/2025

تھانہ کلرسیداں راجہ مارکیٹ اونٹنی کا دودھ فروخت کرنیوالے خانہ بدوشوں کی لڑکی کو 3نامعلوم افراد نے اغوا کرلیاکلرسیداں پولیس کے ساتھ ساتھ PHP والے بھی موقع پر موجود

پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد کے سٹاف  کا ایک اور کارنامہ ۔  خاتون کے ساتھ زیادتی  کی میڈیکل رپورٹ ہی غائب کر دی ۔تھانہ ب...
01/07/2025

پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد کے سٹاف کا ایک اور کارنامہ ۔
خاتون کے ساتھ زیادتی کی میڈیکل رپورٹ ہی غائب کر دی ۔
تھانہ بنی گالا میں ایف آئی آر کرنے کہ بعد سائلہ کو میڈیکل کے لیے پولی کلینک ہسپتال بھجوایا گیا .
ہسپتال انتظامیہ نے میڈیکل رپورٹ غائب کر دی ہے
سائلہ بنی گالا میں بچوں کے ساتھ رہائش پزیر تھی ۔
سائلہ نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا کہ احتشام ولد چن زیب نے اس کے ساتھ زیادتی کی .
سائلہ اور ان کے وکیل کل پولی کلینک ہسپتال کے باہر ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کریں گے ۔
Highlighted

01/07/2025

راولپنڈی رینج روڈ پر گیس لیکج کے باعث گھرمیں دھماکہ
آگ میں جھلس کرسات افراد زخمی چار بچے اور دوخواتین شامل
زخمیوں کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
گیس لیکج دھماکہ سے لگنےوالی آگ پر قابو پا لیا گیا ہےریسکیو

فیصل آبادچک نمبر 103 پھلائی والا، کھڑیاانوالہ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جانبحق اور ایک عورت شدید زخمی۔موٹرسائیکل پر...
01/07/2025

فیصل آباد
چک نمبر 103 پھلائی والا، کھڑیاانوالہ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جانبحق اور ایک عورت شدید زخمی۔موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے بس نے ٹکر ماری۔ جس سے زخمی ہو کر گر پڑے، موٹر سائیکل سوار 55 سالہ فرزند علی ولد نور محمد موقع پر جاں بحق ہوگیا، 60 سالہ سدرہ بی بی زوجہ محمد یوسف سکنہ چک نمبر 101 ر.ب کو ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا...

‏افسوسناک خبر  !!  ‏سکردو: آج سیاحوں کی گاڑی کچورا اور شنگوس کے درمیان لاپتہ،‏اہل خانہ کا پولیس اور عوام سے مدد کی اپیل‏...
01/07/2025

‏افسوسناک خبر !! ‏سکردو: آج سیاحوں کی گاڑی کچورا اور شنگوس کے درمیان لاپتہ،

‏اہل خانہ کا پولیس اور عوام سے مدد کی اپیل
‏ٹورسٹ پولیس اور دیگر اداروں نے سرچ آپریشن شروع۔۔۔

01/07/2025

*پٹرول کی قیمت میں 8 اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ*مبارک ہو عوام

Scenes from the funeral ceremony of martyred commanders marked by a massive public turnout in Tehran.
29/06/2025

Scenes from the funeral ceremony of martyred commanders marked by a massive public turnout in Tehran.

29/06/2025

خفیہ نکاح پر باپ نے 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا

گوجرانوالہ
گھر میں دو سگی سٹوڈنٹ بہنوں کے قتل کی واردات سے لے کر ڈراپ سین تک کی سٹوری۔۔۔
تحصیل نوشہرہ ورکاں میں مبینہ ڈکیتی کے دوران 2 سٹوڈنٹ بہنوں کے قتل کے الزام میں والدین کو گرفتار کرلیا گیا۔ پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دونوں بہنوں کو 18 مئی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا اور اٹلی پلٹ والد نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیکر نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر ڈکیتی کے آثار بھی نہیں تھے اور نہ ہی گھر میں داخل ہونے کا کوئی راستہ تھا، گلی میں لگے کیمروں سے پتہ چلا کوئی اجنبی گھر کی طرف گیا اور نا واپس آیا تھا، والدین کا بیان بھی مشکوک تھا جس پر ان کے کردار پر شبہ ہوا۔پولیس کے مطابق والدین کے بیان مشکوک ہونے پر پوچھ گچھ کی تو دونوں نے اعتراف جرم کیا جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔والدین نے پولیس کو بیان دیا کہ ایک بیٹی کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کیا، دوسری بیٹی نکاح میں شامل تھی اور بہن کی مدد کرتی تھی۔
ملزمان کی بڑی بیٹی نے اپنے کلاس فیلو کے ساتھ والدین کی مرضی کے بغیر نکاح کیا تھا، چھوٹی بہن بھی نکاح میں شامل تھی اور بہن کی مدد کرتی تھی۔ لڑکی کی ماں کو علم ہونے پر اٹلی میں مقیم شوہر کو بتایا تو وہ فوری واپس پہنچ گیا اور 22 سالہ تانیہ اور 18 سالہ انیلہ کو 18 مئی کو فائرنگ کرکے قتل کیا،

29/06/2025

وفاقی حکومت کا بجلی کے بلوں میں PTV کے 35 روپے ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ

29/06/2025

🇵🇰 🇶🇦

قطر حکومت نے پاکستانی شہریوں کو سیاحتی مقاصد کے لیے ویزا فری انٹری دینے کا باضابطہ اعلان کر دیا

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد بغیر پیشگی ویزا کے قطر میں داخل ہو سکیں گے

Address

Rawalpindi Cantonment

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raja Hasnain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share