Waseem Qureshi journalist

Waseem Qureshi journalist I am a journalist and Allhamdolila its my passion

16/09/2023

پیٹرول 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا
نئی قیمت 38 ۔331 روپے فی لیٹر مقرر

11/09/2023

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہک گل کی سربراہی میں ٹیم کی راولپنڈی میں واقع پراچہ ٹریڈر پر چھاپہ مار کارروائی۔

کاروائی میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا

ملزمان بغیر لائسنس کے منی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔

ملزمان کو راولپنڈی کے علاقے راجہ بازار سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں عبدالرحمان پراچہ، بلال کلیم، توصیف احمد، اور محمد نوید شامل

چھاپے کے دوران ملزمان سے 30 لاکھ روپے مالیت کی ملکی وغیر ملکی برآمد کر لئی گئی

ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔

ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان ایف آئی اے۔

08/06/2023

راولپنڈی
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی آمد، فورس سے خطاب۔
راولپنڈی سیف سٹی اتھارٹی سمیت تمام پراجیکٹس پر کام یقینی بنایا جائے گا، آئی جی پنجاب
چارج سنبھالا تو سپاہی سے ڈی ایس پی تک سینکڑوں پروموشنز تاخیر کا شکار تھیں، آئی جی پنجاب
جرائم پیشہ کے خلاف کاروائی کے دوران پولیس اہلکار پر مقدمہ ہو جائے تو بیوی کا زیورتک بیچناپڑتا تھا، آئی جی پنجاب
چارج سنبھالنے کے بعد شہدا سے ملنے گیا تو بیشتر کے پاس اپنی چھت نہ تھی، آئی جی پنجاب
شہیدوں کے بچوں کی بھرتی کے قوانین سخت تھے، ترامیم اور ویلفیئر کی بہت گنجائش تھی، آئی جی پنجاب
شہداء کے بچوں کی بھرتی میں حائل بے جا رکاوٹوں کو دور کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور
الحمداللہ آج خوشی سے کہہ سکتا ہوں کہ شہداء کے تمام بچوں کو بھرتی کیا جارہا ہے، آئی جی پنجاب
2017 سے پہلے کے شہدا کو گھر نہ ملے اس کے لیے بھی ہمیں کچھ کرنا ہے، آئی جی پنجاب
ایسے شہداکی فیملیزکی دیکھ بھال کیلئے اپنے وسائل سے انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور
مقدمات کا سامنا کرنے والے پولیس ملازمین کے لیے لیگل ایڈ فنڈ بنایا گیا ہے، آئی جی پنجاب
کسی پولیس افسر کو مقدمہ کے لیے بیوی کا زیور نہیں بیچنا پڑھے گا، آئی جی پنجاب
کانسٹیبل کی ویلفیئر پر 120کروڑ روپے سے زائد خرچ کررہے ہیں،اس سے زیادہ پیسے دیں گے۔ڈاکٹر عثمان انور
فورس کا مورال بلند کرنے کیلئے 20کروڑانعام دیا، آئندہ بھی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔ آئی جی پنجاب
میرے نزدیک لیڈر شپ یہ ہے کہ مستقبل کے لیے لیڈر تیار کیا جائے، آئی جی پنجاب
لیڈر شپ یہ نہیں کہ افسر کا دفتر عالیشان ہو، ماتحت کا دفتر مخدوش ہو،آئی جی پنجاب
لیڈر شپ خداکے خوف اور سب کو برابر عزت دینے میں ہے، آئی جی پنجاب
ایس ایچ اوز اور دیگر افسران کو اپنی فورس سے رابطہ بڑھانا ہو گا، آئی جی پنجاب
گذشتہ چار ماہ میں پولیس فورس میں ریکارڈ پروموشنز کی گئیں، پٹرولنگ پولیس میں پروموشن اسی ہفتے ہو گی،آئی جی پنجاب
وزیر اعلیٰ اور چیف الیکشن کمیشن کا شکر گزار ہوں جنہوں نے پروموشن کی اجازت دی،آئی جی پنجاب
پولیس فورس کی 90فیصد ہیلتھ سکریننگ مکمل، اگلے مرحلے میں ملازمین کے اہل خانہ کی سکریننگ کروائیں گے، آئی جی پنجاب
16ہزار سے زائد افسر ان وا ہلکار امراض میں مبتلا، بہترین اداروں سے علاج کروائیں گے، آئی جی پنجاب
میں بطور آئی جی پنجاب فورس کے ہر شخص کو جوابدہ ہوں آئی جی پنجاب
ہم آپ سے خدمت خلق کیلئے نیا عزم و حوصلہ چاہتے ہیں، اپنے جذبے کو ختم نہ ہونے دیجیے گا، آئی جی پنجاب
پنجاب پولیس میں جزا اور سزا کسی بھی دوسرے محکمہ سے کہیں سخت ہے،جہاں غلطی ہو گی وہاں احتساب بھی ہو گا، آئی جی پنجاب
ہم سب جوانمردی سے لڑیں گے، پاکستان کو محفوظ بنائیں گے اور ملک کی خدمت کریں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور
آرپی او راولپنڈی، سی پی او رارولپنڈی، ڈی پی اوز اٹک، جہلم، چکوال، ایس ایس پی سپیشل برانچ، ایس پی پٹرولنگ، ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی، چیف ٹریفک آفیسر، ریجن کے دیگر سینئر افسران ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تمام یونٹس کی شرکت۔

06/06/2023

*بھارت میں ریلوے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک*

بھارت میں دل دہلا دینے والی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی جہاں پر حالیہ ریلوے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کو غیر انسانی انداز میں ایک گاڑی میں ڈالا جا رہا ہے۔ بھارت زندہ انسانوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں میں تو ملوث ہے ہی مگر اس نے اب مردہ جسموں کی بھی تذلیل شروع کردی ہے۔ انتہائی افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ شہری بھارت کے اپنے شہری تھے اور ان کی حیثیت اب کوڑے کرکٹ کی مانند کر دی گئی ہے۔ بھارت میں انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جا رہا ہے اور وہ خود کو دنیا میں امن پسند کہنے کے ڈھونگ سے باہر نہیں ا رہا۔
*ٹکرز*
▪️بھارت میں انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک!
▪️انسانوں کی لاشوں کو کوڑے کرکٹ کی مانند پھینکنے کی وڈیو وائرل
▪️بھارت میں حالیہ ریلوے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کو غیر انسانی انداز میں ایک گاڑی میں ڈالا جا رہا ہے
▪️بھارت زندہ انسانوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں میں تو ملوث ہے ہی مگر اس نے اب مردہ جسموں کی بھی تذلیل شروع کردی ہے
▪️ یہ شہری بھارت کے اپنے شہری تھے اور ان کی حیثیت اب کوڑے کرکٹ کی مانند کر دی گئی ہے
▪️بھارت میں انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جا رہا ہے

اسلام آباد پولیس کے 16اہلکاروں کے نام واچ لسٹ میں شامل آئی جی اسلام آباد کی درخواست پر نام واچ لسٹ میں ڈالے گئےاقدام ان ...
04/06/2023

اسلام آباد پولیس کے 16اہلکاروں کے نام واچ لسٹ میں شامل
آئی جی اسلام آباد کی درخواست پر نام واچ لسٹ میں ڈالے گئے
اقدام ان افسران کے بیرون ملک جانے کے خدشے کے باعث اٹھایا گیا
لسٹ،میں مزید ایک نام اسلام آباد ٹریفک پولیس کے محرر رمضان کا نام بھی شامل کیا جائے گا، ذرائع
لسٹ میں شامل تمام افسران کو آپریشنل ڈیوٹیز سے بھی ہٹادیا گیا

03/06/2023

علاقہ تھانہ سبزی منڈی کے اندر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی. جانی نقصان نہیں ہوا ہے ایس ایچ او سبزی منڈی موقع پر موجود فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ڈبل ون ڈبل ٹو کی گاڑیاں پہنچ گئی۔

01/06/2023

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالہٰی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، انہیں اینٹی کرپشن پولیس نے ظہور الٰہی روڈ سے گرفتار کیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے ترجمان نے بھی کر دی ہے۔ انہوں ںے کہا ہے کہ چودھری پرویزالہٰی کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔

صوبہ پنجاب کے نگران وزیراطلاعات و نشریات عامر میر کے مطابق چودھری پرویزالہٰی کو اینٹی کرپشن حکام نے گرفتار کیا ہے، وہ اینٹی کرپشن پنجاب کو مطلوب تھے۔

انہوں نے کہا پرویزالہٰی فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے تو انہیں گرفتارکیا گیا، اینٹی کرپشن اپنے قوانین کے تحت پرویزالہٰی کیخلاف کارروائی کرے گا۔

نگران وزیر اطلاعات و نشریات عامرمیر کے مطابق جب چودھری پرویزالہٰی نے گاڑی کا شیشہ نہیں کھولا تو پھر ان کی گاڑی کا شیشہ توڑا گیا

شیخ رشید کا نیب کو جواب۔، القادر ٹرسٹ کیس کا مجھے کچھ پتا نہیں میں تو کابینہ کے اس اجلاس میں جلدی چلا گیا تھا۔۔ ویسے بھی...
30/05/2023

شیخ رشید کا نیب کو جواب۔،
القادر ٹرسٹ کیس کا مجھے کچھ پتا نہیں میں تو کابینہ کے اس اجلاس میں جلدی چلا گیا تھا۔۔ ویسے بھی شہزاد اکبر سے میرے بول چال بند تھی”:
مطلب مجھے معاف کرو دوسروں کو پکڑو😂

26/05/2023

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان
میری سیاست کا محور و مرکز انسانی خدمت ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
پی ٹی آئی میں میری شمولیت اسی سلسلے کی کڑی تھی، فردوس عاشق اعوان
جو ذمہ داری دی گئی پورے خلوص نیت سے اسے ادا کیا، فردوس عاشق اعوان
قومی خزانے سے اربوں روپے خرچ کرکے نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی، فردوس عاشق اعوان
قومی سلامتی کے اداروں کو منظم سازش کے ذریعے بدنام کرنے کی حکمت عملی بنائی گئی، فردوس عاشق اعوان
پاکستان سب سے پہلے ہے، سیاست نہیں ریاست اہم ہے، فردوس عاشق اعوان
9 مئی کا سانحہ پوری قوم نے دیکھا، یہ سیاسی حکمت عملی کی کارستانی تھی، فردوس عاشق اعوان
جان بوجھ کر نوجوانوں کے ذہن کو زہر آلود کیا گیا، فردوس عاشق اعوان
اس وقت میرے پیارے لیڈر قومی اداروں پر الزامات لگائے ۔۔فردوس عاشق اعوان

26/05/2023

کراچی ڈی ایچ اے فیز 8 میں واقع اپارٹمنٹ کی لفٹ میں ایم پی اے کے بیٹے عمران ابڑو اور اس کے ملازم کی خواتین پر تشدد کی وڈیو منظر عام پر آ گئی

25/05/2023

اب تک چاروں صوبوں سے عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والے اہم پارٹی رہنماؤں اور سابق ارکان اسمبلی کی فہرست

پنجاب

سینیئر نائب صدر فواد چوہدری

سینیئر نائب صدر شیریں مزاری

سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن شوہان

سابق ایم پی اے عبد الرزاق خان نیازی

سابق ایم پی اے مخدوم افتخار الحسن گیلانی

سابق ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری

سابق ایم این اے خواجہ قطب فرید کوریجہ

بانی رکن عامر محمود کیانی

چوہدری وجاہت حسین

سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم

پی ٹی آئی مغربی پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکا

پی ٹی آئی کے سابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسلام آباد ڈاکٹر محمد امجد

سابق ایم پی اے جلیل شرقپوری

سابق ایم پی اے سید سعید الحسن

سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی

سابق ایم پی اے سلیم اختر لابر

ایم این اے چوہدری حسین الٰہی

سابق ایم این اے حیدر علی

ٹکٹ ہولڈر (PP-247) چوہدری احسان الحق

ٹکٹ ہولڈر (PP-248) ڈاکٹر محمد افضل

سابق ایم پی اے ظہیرالدین خان علی زئی

سابق ایم پی اے عون ڈوگر

سابق ایم پی اے عبدالحئی دستی

سابق ایم پی اے ملک مجتبیٰ نیاز گشکوری

سابق ایم پی اے علمدار حسین قریشی

سابق ایم پی اے سجاد حسین چینہ

سابق ایم پی اے سردار قیصر عباس خان مگسی

سابق ایم پی اے اشرف رند

سابق ایم پی اے جاوید انصاری

خیبر پختونخوا

سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ ملک

کے پی حکومت کے سابق ترجمان اجمل وزیر

ایم این اے عثمان ترکئی

ایم این اے ملک جواد حسین

کے پی کے سابق وزیر محمد اقبال وزیر

سابق ایم پی اے نادیہ شیر

ضلعی رہنما ملک قیوم حسام

سندھ

ایم پی اے بلال غفار

ایم این اے جے پرکاش

ایم پی اے عمر عمری

پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر محمود مولوی

پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی

ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ

ایم پی اے سنجے گنگوانی

ایم پی اے ڈاکٹر عمران شاہ

ضلعی صدر خیرپور سید غلام شاہ

بلوچستان

سابق صوبائی وزیر مبین خلجی

https://youtu.be/CryO6WWBUU0Kindly Subscribe AQTV
25/05/2023

https://youtu.be/CryO6WWBUU0
Kindly Subscribe AQTV

تحریک انصاف کے اراکین کی آڈیو لیک کا سلسلہ جاری Thanks for Watching AQTV ❤️😍 feel free to Subscribe AQTV ...

ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے دفعہ 144 میں 28 مئی تک توسیع کر دی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144 میں توسیع کا ...
23/05/2023

ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے دفعہ 144 میں 28 مئی تک توسیع کر دی۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144 میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
حساس اداروں کی جانب سے راولپنڈی میں دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
شہر بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور اجتماعات پر مکمل طور پر پابندی عائد رہے گی۔
شہر بھر میں اسلحہ کے استعمال پر بھی پابندی عائد رہے گی۔دفعہ 144 کا اطلاق، حساس اداروں، پولیس افسران، خواتین اور بچوں پر نہیں ہو گا۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔

رواں ہفتے (22 مئی سے 26 مئی) کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بھی آندھی/ جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دور...
22/05/2023

رواں ہفتے (22 مئی سے 26 مئی) کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بھی آندھی/ جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران مری کا سفر کرنے والے تمام سیاح احتیاطی تدابیر لازمی اپنائیں۔

چیچہ وطنی : نجی اسکول کا استاد مزمل حسین 9 ویں کلاس کی طالبہ سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرتا رہا ۔چیچہ وطنی :یتیم بچی  ...
22/05/2023

چیچہ وطنی : نجی اسکول کا استاد مزمل حسین 9 ویں کلاس کی طالبہ سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرتا رہا ۔
چیچہ وطنی :یتیم بچی مسماة ت پ نجی اسکول میں زیر تعلیم تھی ۔چیچہ وطنی : بچی نے والدہ کو صورت حال سے آگاہ کیا تو والدہ نے مقدمہ درج کروا دیا
چیچہ وطنی : پولیس تھانہ اوکانوالہ بنگلہ نے بچی کا طبی معاٸنہ کروانے کے بعد مقدمہ درج کر لیا
چیچہ وطنی : پولیس نے درندہ صفت استاد گرفتار کر لیا ۔
چیچہ وطنی : بیوہ عورت ہوں وحشی درندے نے بیٹی کا مستقبل تاریک کر دیا ۔وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں۔
چیچہ وطنی : پولیس نے بچی کے طبی نمونہ جات جانچ کے لٸے پنجاب فرانزک ساٸنس ایجنسی کو بجھوا دٸیے

22/05/2023

اسلام آباد
بارہ کہو سات سالہ معصوم بچی کو جنسی زیادتی کے بعد انتہائی بے دردی سے پتھروں کے ساتھ قتل کرنے کے بعد ظالم درندوں نے لاش گلی میں پھینک دی پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا لیکن آخر اس طرح کی درندگی کب تک ہوتی رہے گی ظالم درندوں کو کھلے عام عوام کے کٹہرے میں لایا جائے انہیں سخت سزا دے کر مزید جرم ہونے سے روکا جا سکتا ہے مگر افسوس کے ساتھ ہمارا عدالتی نظام مکمل طور پر لنگڑا ہو چکا ہے اور افسوس کے ساتھ ہمارے عدالتی نظام کی آنکھیں نہیں ہے شہر اقتدار میں اس طرح کے واقعات ہیں دوردراز جہاں پر عدالتی نظام صفر ہے وہاں پر کیا ہوگا تمام اسلام آباد راولپنڈی اور پاکستان کے ذمہ دار شہریوں سے اپیل ہے اور خاص کر پاکستان کی وہ ایمان مزاری
چند دن قبل ایف نائن پارک کے وقوعہ پر فرنٹ لائن کے طور پر میرا جسم میری عورتوں کو سامنے رکھ کر
عورتوں کے حقوق میں بتا رہی تھی اور پاکستان کوبدنام کر رہی تھی کہ پاکستان ایسا ویسا ہے
آج اس طرح کے حقوق کے علمبردار کہاں ہیں حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں
عرض مفاد پرستی کی جنگ میں مجبور و بے کس کے ساتھ زیادتیاں ظلم بھول چکا ہے
پولیس جیسے بڑے سے بڑے مجرم کو گرفتار کرتی ہے پاکستان کے
طاقتور اشرفیہ اور عدالتی نظام انصاف کی راہ میں روڑے اٹکا کر
ہمارے اس نظام اور معاشرے کو مزید تباہی اور بربادی کی طرف لے جا رہے ہیں
آئیے ہم سب مل کر اپنے عدالتی نظام کا قبلہ درست کرنے کے لیے آواز اٹھائیں

بریکنگ نیوزابرارالحق کو زمان پارک سے گرفتار کر لیا گیا زرائع
20/05/2023

بریکنگ نیوز
ابرارالحق کو زمان پارک سے گرفتار کر لیا گیا زرائع

20/05/2023

ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے اجلاس کی صدارت کی

ضلعی امن کمیٹی نے سخت ترین الفاظ میں 9 مئی کے واقعات کی مزمت کی

فوجی تنصیبات پر حملے ناقابل برداشت ہیں، تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے
ضلعی امن کمیٹی

9 مئی کے واقعات میں ملوث سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے
ضلعی امن کمیٹی

9 مئی کا سانحہ بیرونی سازش کا نتیجہ ہے
ضلعی امن کمیٹی

پوری قوم یکجان ہو کر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، ملک پر آنچ نہ آنے دیں گے
ضلعی امن کمیٹی

اتحاد و یگانگت سے ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر

تمام شہداء ہمارے ہیرو ہیں، پوری قوم 9 مئی کے واقعات پر افسردہ ہے
صوبائی ڈاکٹر جمال ناصر

انتظامیہ شر انگریزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹے گی
ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ

کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی
ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ

شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے
ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ

ممبر امن کمیٹی ڈسٹرکٹ خطیب حافظ اقبال رضوی، صدر انجمن تاجراں راولپنڈی شاہد غفور پراچہ ، شیخ حفیظ، طاہر تاج بھٹی، پیر اظہار حسین بخاری ، شوکت جعفری ، یاسر اقبال رضوی ، پیر حاجی عبد المجید نقشبندی ، مفتی محمد ذیشان عمر ، پیر عتیق الرحمن شاہ سمیت دیگر کی شرکت

Address

Rawalpindi Cantonment

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waseem Qureshi journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Waseem Qureshi journalist:

Share