11/02/2026
چیئرمین یونائیٹڈ چرچ کونسل راولپنڈی کی ترلائی امام بارگاہ دھماکے کی مزمت۔
جو خدا کے حضور سجدہ ریز تھے ان پر حملہ اس بات کاثبوت ہےکہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،پاسٹر الیاس مسیح
راولپنڈی(صابر راہی) یونائیٹڈ چرچ کونسل راولپنڈی کے چیئرمین پاسٹر الیاس مسیح نے اسلام آباد ترلائی سانحےکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ترلائی امام بارگاہ میں پیش آنے والے المناک سانحے نے عوام کو غم و صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں،یونائیٹڈ چرچ کونسل راولپنڈی نے اس سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ وہ لوگ جو خدا کے حضور سجدہ ریز تھے اور ان پر حملہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب،کوئی اخلاق اور کوئی اِنسانیت نہیں ہوتی،پاسٹر الیاس نے مزید کہا کہ ہم شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں،اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے سانحات کی روک تھام کے لیے موثراقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں عوام کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔