
08/09/2025
اظہار مذمت
پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی اڈیالہ جیل کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی مذمت پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے چئیرمین بابر اورنگزیب چوہدری ، صدر راجہ رفاقت، نائب صدر ثانیہ اعوان ملک، جنرل سیکرٹری راجہ مدثر جبار، فنانس سیکریڑی عثمان ابرار، سیکرٹری اطلاعات عمر فاروق سمیت دیگر عہدیداران و ممبران نے کہا ہے اڈیالہ جیل کے باہر کوریج کے دوران صحافی طیب بلوچ ،یاسر حکیم اور دیگر صحافیوں پر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے تشدد کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے یہ صحافی اڈیالہ جیل کے باہر اپنی صحافتی ذمہ داری نبھا رہے تھے ان پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے حق اور سچ کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے
جاری کردہ
سیکرٹری اطلاعات پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن