Ali’s Insight

Ali’s Insight Content creator

29/02/2024

اللّہ اپنی اسکیم میں مداخلت پسند نہیں کرتا
وہ اپنے ٹارگٹ تک بڑے لطیف اور غیر محسوس طریقے سے پہنچتا ھے ۔۔
یوسف کو بادشاھی کا خواب دکھایا ،، باپ کو بھی پتہ چل گیا ، ایک موجودہ نبی ھے تو دوسرا مستقبل کا نبی ھے ! مگر دونوں کو ھوا نہیں لگنے دی کہ یہ کیسے ھو گا ۔۔

*خواب خوشی کا تھا * ،، مگر چَکہ غم کا چلا دیا ۔۔

یوسف دو کلومیٹر دور کنوئیں میں پڑا ھے ،،خوشبو نہیں آنے دی ۔۔

اگر خوشبو آ گئ تو باپ ھے رہ نہیں سکے گا ،، جا کر نکلوا لے گا ، جبکہ بادشاھی کے لئے سفر اسی کنوئیں سے لکھا گیا تھا ،

سمجھا دونگا تو بھی اخلاقی طور پہ بہت برا لگتا ھے کہ ایک باپ اپنے بیٹے کو بادشاہ بنانے کے لئے اسے کنوئیں میں ڈال کر درخت کے پیچھے سے جھانک جھانک کے دیکھ رھا ھے کہ قافلے والوں نے اٹھایا ھے یا نہیں ، لہذا سارا انتظام اپنے ھاتھ میں رکھا ھے ۔۔

اگر یوسف کے بھائیوں کو پتہ ھوتا کہ اس کنوئیں میں گرنا بادشاہ بننا ھے اور وہ یوسف کی مخالفت کر کے اصل میں اسے بادشاہ بنانے میں اللہ کی طرف سے استعمال ھو رھے ھیں تو وہ ایک دوسرے کی منتیں کرتے کہ مجھے دھکا دے دو ۔۔۔

یوسف عزیز کے گھر گئے تو نعمتوں بھرے ماحول سے اٹھا کر جیل میں ڈال دیا کہ ، * ان مع العسرِ یسراً * ،،

جیل کے ساتھیوں کی تعبیر بتائی تو بچ جانے والے سے کہا کہ میرے کیس کا ذکر کرنا بادشاہ کے دربار میں ،، مگر مناسب وقت تک یوسف کو جیل میں رکھنے کی اسکیم کے تحت شیطان نے اسے بھلا دیا یوں شیطان بھی اللہ کی اسکیم کو نہ سمجھ سکا اور بطورِ ٹول استعمال ھو گیا ،، اگر اس وقت یوسف علیہ السلام کا ذکر ھو جاتا تو یوسف سوالی ھوتے اور رب کو یہ پسند نہیں تھا ،، اس کی اسکیم میں بادشاہ کو سوالی بن کر آنا تھا ، اور پھر بادشاہ کو خواب دکھا کر سوالی بنایا اور یوسف علیہ السلام کی تعبیر نے ان کی عقل و دانش کا سکہ جما دیا ،، بادشاہ نے بلایا تو فرمایا میں * این آر او * " کے تحت باھر نہیں آؤں گا جب تک عورتوں والے کیس میں میری بے گناھی ثابت نہ ھو جائے ،، عورتیں بلوائی گئیں،، سب نے یوسف کی پاکدامنی کی گواھی دی اور مدعیہ عورت نے بھی جھوٹ کا اعتراف کر کے کہہ دیا کہ : انا راودتہ عن نفسہ و انہ لمن الصادقین ،،،

*وھی قحط کا خواب جو بادشاہ کو یوسف کے پاس لایا تھا* ،، وھی قحط ھانک کر کے یوسف کے بھائیوں کو بھی ان کے دربار میں لے آیا ،، اور دکھا دیا کہ یہ وہ بےبس معصوم بچہ ھے جسے تمہارے حسد نے بادشاہ بنا دیا ، فرمایا پہلے بھی تم میرا کرتہ لے کر گئے تھے ،جس نے میرے باپ کی بینائی کھا لی کیونکہ وہ اسی کرتے کو سونگھ سونگھ کر گریہ کیا کرتے تھے ،، فرمایا اب یہ کرتہ لے جاؤ ،، یہ وہ کھوئی ھوئی بینائی واپس لے آئے گا ۔۔
اب یوسف نہیں یوسف کا کرتا مصر سے چلا ھے تو : کنعان کے صحراء مہک اٹھے ھیں، یعقوب چیخ پڑے ھیں : *انی لَاَجِدُ ریح یوسف لو لا ان تفندون* ،، تم مجھے سٹھیایا ھوا نہ کہو تو ایک بات کہوں " مجھے یوسف کی خوشبو آ رھی ھے : سبحان اللہ ،،جب رب نہیں چاھتا تھا تو 2 کلومیٹر دور کے کنوئیں سے خبر نہیں آنے دی ،،جب سوئچ آن کیا ھے تو مصر سے کنعان تک خوشبو سفر کر گئ ھے ۔۔۔

*واللہ غالبٓ علی امرہ ولٰکن اکثر الناس لا یعلمون* اللہ جو چاھتا ھے وہ کر کے ھی رھتا ھے مگر لوگوں کی اکثریت یہ بات نہیں جانتی ۔۔

یاد رکھیں آپ کے ساتھ کی گئی چالیں اور حسد شاید آپ کے بارے میں اللہ کی خیر کی اسکیم کو ھی کامیاب بنانے کی کوئی خدائی چال ھو ،، انہیں کرنے دیں جو وہ کرتے ھیں، اللہ پاک سے خیر مانگیں ۔“

14/10/2023

پروگرام تو وڑ گیاہے

10/10/2023

بریکینگ نیوز ۔۔۔

آج رات 12 بجے کے بعد پٹرولیم مصنوعات میں ....see more

10/10/2023

پاکستانی بالروں کی خوب دھلائی جاری۔

راولپنڈی شمس آباد مری روڈ پر واقع نجی شاپنگ مال میں کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کا معاملہ شاپنگ مال کی بیسمنٹ میں خفیہ لاکرز س...
17/09/2023

راولپنڈی
شمس آباد مری روڈ پر واقع نجی شاپنگ مال میں کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کا معاملہ
شاپنگ مال کی بیسمنٹ میں خفیہ لاکرز سے 40 کروڑ برآمد کر لیئے گئے جدید اسلحہ برآمد، 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

کنکریٹ کی دیواروں میں قائم مزید خفیہ لاکرز کو کھلونے کی کوششیں جاری
شاپنگ مال کے مالک اور عملے کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ عدم تعاون
برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے کوئی دستاویزات فراہم نہیں کی گئی

17/09/2023

اگر آپ افورڈ نہیں کر سکتے تو دو حل ہیں۔ سہولیات ترک کر دو یا پھر کمائی کا نیا ذریعہ ڈھونڈو۔

کمانے کو ساری دنیا سکھانے پہ تلی ہوئی ہے، میں صرف ترک کرنے کے بارے میں بتا سکتا ہوں۔

پیسے ہیں تو سائیکل خرید لو، نہیں ہیں تو لنڈے سے ایک جوگر لو اور بسوں کے عادی بنو۔

بسوں کے پیسے نہیں تو پھر طویل فاصلے طے کرنے کی بجائے گھر کے آس پاس روزگار ڈھونڈو۔

استری کرنے کی بجائے گیلے کپڑے ہینگر پہ سکھا کر پہن لو۔

باہر انڈہ شامی کھانا ہے یا گھر کا سالن؟ اس وقت گھر کا کھانا مہنگا پڑ رہا ہے۔ سنگل ہو تو اچار یا دہی کے ساتھ روٹی کھا لو اور کام نکالو۔ کچی سبزیاں کھاؤ یا گیس آتی ہے تو ابال لو۔ گھی تیل کا خرچ بچے گا اور دواؤں پر بھی پیسے کم نکلیں گے۔

دوست کم کر دو یا اپنے جیسے رکھو۔

سردیوں میں ہیٹر کے متبادل پہ ابھی سے سوچنا شروع کرو، پرانے زمانے کے لوگوں کا سوچو، جیسے وہ رہتے تھے ویسے رہو۔

بال داڑھی خود بنا لیا کرو۔

ڈاکٹر کی بجائے حکمت کی طرف لوٹو۔ جڑی بوٹیوں میں علاج ڈھونڈو۔ ایمرجنسی سے اللہ بچائے، تب کے لیے کچھ نہ کچھ بچا کے رکھو اور تب جو مرضی کرو۔

سگریٹ والے ہو تو بیڑی یا حقے کی شکل دیکھو ۔۔۔ گزارہ چل جاتا ہے۔

سرکاری سکول کالجوں میں بچوں کو بھیجو، زندگی بھر سکھی رہو گے۔

ناشتے میں ڈبل روٹی کے بجائے رات کی روٹی اور دودھ والی چائے کی بجائے کالی چائے یا قہوہ پیو۔

چینی اور کولڈ ڈرنک کا استعمال چھوڑ دو، ضروری ہے تو لگژری آئٹم سمجھو ان کو۔

کولر اے سی اگلے سال تک برداشت سے باہر ہو جائیں گے، یا تو ہر مہینے 'جون جولائی اگست بجلی فنڈ' کے نام سے بچت کرو یا پھر گھر میں چارپائیاں رکھو اور دھوتی کرتا گیلا کر کے پہنتے رہو، چھتوں پہ سونے کا رواج دوبارہ ڈالو۔

مرغیاں رکھ لو دو تین، اپنے گھر جوگے انڈے مل ہی جائیں گے لیکن اس سے آگے ساری کہانی شیخ چلی والی تھی اس پہ مت جانا۔

چھوٹے فریج خریدو، صرف پانی ٹھنڈے کرنے جوگے، بڑے موجود ہیں تو بہرحال بل ان کا بھی آنا ہے۔ ورنہ گھڑے خریدو اور کام چلاؤ۔

شیمپو کم کر کے صابن کی طرف آؤ، لال لائف بوائے فرسٹ کلاس چیز ہے، رنگین اشتہاروں پہ مت جاؤ۔

باقی کوئی آئیڈیا دماغ میں آتا ہے تو نیچے لکھ دو۔ اس پوسٹ کو سنجیدہ لو اور زندگی گزارنے میں اپنے جیسے لوگوں کی مدد کرو🙏

حسنین جمال کے قلم سے

اپنے وقت کا بادشاہ پین۔آپ نے جب اسے پہلی بار خریدہاس کی کیا قیمت تھی
15/09/2023

اپنے وقت کا بادشاہ پین۔
آپ نے جب اسے پہلی بار خریدہ
اس کی کیا قیمت تھی

Inshaa Allah will bounce back.
11/09/2023

Inshaa Allah will bounce back.

10/09/2023

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ

Address

Rawalpindi
4600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ali’s Insight posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share