Al Haidari Network

Al Haidari Network Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al Haidari Network, Digital creator, Rawalpindi.

17/03/2026
*سربراہ ٹی این ایف جے آغا سید حسین مقدسی کی قیادت میں مرکزی وفد کا ایرانی سفارتخانے کا تعزیتی دورہ**تحریکِ نفاذِ فقہِ جع...
04/03/2026

*سربراہ ٹی این ایف جے آغا سید حسین مقدسی کی قیادت میں مرکزی وفد کا ایرانی سفارتخانے کا تعزیتی دورہ*

*تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ کی جانب سے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای اور دیگر کی شہادتوں پر اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی*

اسلام آباد ( ) سربراہ تحریکِ نفاذ فقہِ جعفریہ آغا سید حسین مقدسی نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای اور دیگر مومنین ایران کی شہادت کے المناک سانحے پر ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کا خصوصی دورہ کیا۔ وفد میں سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ سید قمر حیدر زیدی، سیکرٹری تعلقات عامہ سید حسن کاظمی، صدر فیڈرل کیپیٹل، اسلام آباد علامہ سید رفاقت حسین نقوی، صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ راولپنڈی ریجن سید شبیہ الحسن کاظمی، سینئر رکن سپریم کونسل و جنرل سیکرٹری تحریک نفاذفقہ جعفریہ راولپنڈی ریجن شوکت عباس جعفری بھی شامل تھے۔ سفیر ایران رضا امیری مقدم سے ملاقات کے موقع پر آغا سید حسین مقدسی نے ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے سفیرِ ایران کو بتایا کہ پاکستان کہ غیور شیعان حیدر کرار اور تمام اہل وطن ایرانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سید حسین مقدسی نے اس امر کا اظہار بھی کیا کہ آقائے خامنہ ای نے عزت کی موت کو ذلت کی زندگی پر ترجیح دی جن کا خونِ ناحق عالمِ اسلام کی سرفرازی اور بیداری کا موجب بنے گا۔ انہوں نے ملاقات کے دوران ایرانی سفیر کو بتایا کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای جب ایرانی صدر کی حیثیت سے پاکستان کے دورے پر تشریف لائے تھے تو قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کو انہوں نے اپنے استقبال کے موقع پر آیت اللہ خمینیؒ کا یہ پیغام دیا تھا کہ آقائے حامد موسویؒ آپ آبروئے ملت ہیں۔ سربراہ ٹی این ایف جے نے آقائے موسویؒ کے اس عزم کو دہرایا کہ ہماری پاکیزہ عملی جدوجہد امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰؑ کی وصیت کے مطابق ظالموں سے بیزاری اور دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت میں جاری رہے گی، اس مقصد کے لیے کسی قسم کی قربانی پیش کرنے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے شہید خامنہ ای کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔ سفیر ایران نے آغا سید حسین مقدسی اور ان کے ہمراہ آنے والے ٹی این ایف جے کے مرکزی وفد سے دلی تشکر کا اظہار بھی کیا۔

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Haidari Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share