13/03/2023
بچپن میں جب امی جان روٹی پکا کر توے کو چولہے کے پچھے کھڑا کر کے رکھتی تھیں تو توے کے نیچے والے کالے حصے پر گرمی کی وجہ سے سرخ رنگ کے دانے نمودار ہوتے جو قطار میں آگے کی جانب حرکت کرتے تھے
توے پر لگی کالک کو جلا کر سفیدچمکدار کر دیتے تھے۔۔۔۔۔۔
جن کو ہم بڑی غور سے دیکھتے تھے اکثر بچے روٹی کھاتے چھوڑ کر انکو دیکھتے رہتے۔۔۔
وہ بھی کیا دور تھا ۔سب بہن بھائی چولہے کے ارد گرد بیٹھ جاتے۔والدہ روٹیاں پکاتی جاتیں۔اور اگر کوئی روٹی پھول جاتی تو ضد کی جاتی کہ یہ روٹی میں نے کھانی ھے کیونکہ مجھے زیادہ بھوک لگی ہے ۔
آجکل کے ممی ڈیڈی بچوں کو کیا معلوم کہ وہ دور کیسا تھا۔اب تو اکثر بچے اس وقت تک کھانا ہی نہیں کھاتے جب تک سامنے میز نہ لگا ہو۔لیکن وہ لوگ جو میری طرح دیہاتی ہیں گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں جن کا بچپن اس دور میں گزرا ۔انکو یہ باتیں اچھی طرح یاد ہوں گی