Sulehri Journalist

Sulehri Journalist News
(1)

26/02/2025

پاکستان میں پانی کی کمی کا ذمہ دار ہر شہری ہے جو جانتا بھی ہے کہ پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ رہی ہے مگر وہ پھر بھی ان اسباب کو اپنانے سے گریزاں کیوں ہے کیا اس نام نہاد ترقی کے نام پر وہ اپنی آنے والی نسلوں کو ختم کرنے پر تلا ہوا ہے۔ ہمارے بزرگ جہاں بھی دیہات بساتے وہاں درختوں کے علاوہ ایک بڑا تالاب ضرور بناتے جہاں گاؤں کی سیوریج کا پانی جمع ہوتا جبکہ بارشی پانی بھی اس میں شامل ہوتا جسکا فائدہ یہ ہوتا کہ پانی ریسائیکل ہو کر دوبارہ زیر زمین چلا جاتا اور نتیجہ میں انسانی زندگی پانی کی کمی جیسے مسائل سے محفوظ رہتی پھر ہم نے ترقی یافتہ بننے کی خاطر گھر ،گلی، محلے کو ہر جگہ کنکریٹ سے بھر دیا زمین کو سانس لینے کے لئے پانی جزب کرنے کے لئے جگہ ہی نا دی اور آج دیہات بھی پانی کی کمی کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ شہروں میں تو پانی کی سطح خطرناک حد تک گر چکی ہے ہمیں فطرت کیساتھ چلنا ہو گا رہائشی علاقوں کے اردگرد پانی کی سٹوریج کے کنویں بنانے ہوں گے گلی محلوں میں یہ کام خالی بور کر کے انکو بجری وغیرہ سے بھر کر بھی پانی سٹوریج کیا جا سکتا ہے جو زیر زمین پانی کا لیول برقرار رکھے گا پانی زندگی ہے اسکی اہمیت کو سمجھنا ہو گا تاکہ آنے والی نسلوں کو بچایا جا سکے۔۔۔

16/02/2025

راول ڈیم میں پانی کا لیول تیزی سے گرنا شروع ہوگیا۔
راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 17 سو 43 اشاریہ 30 فٹ ہے۔

راول ڈیم میں پانی کی سطح کم ہوکر 1669 فٹ تک آگئی ہے، ایم ڈی واسا محمد سلیم

راول ڈیم میں پانی کا inflow نہ ہونے کے برابر ہے۔

راولپنڈی ڈیم سے پانی کا آوٹ فلو 95 اشاریہ 13 فٹ ہے

راول ڈیم میں صرف 45 دن کا پانی ذخیرہ ہے، ایم ڈی واسا

بارشیں نہ ہوئیں تو جڑواں شہروں میں پانی کی ضرورت کو پورا کرنا مشکل ہوگا، ایم ڈی واسا
Govt of Punjab Commissioner Rawalpindi Official Deputy Commissioner Rawalpindi

16/02/2025

راولپنڈی تھانہ سول لائن کے علاقہ ڈھیری حسن آباد لائن نمبر 2 میں دو گروہوں میں فائرنگ

گولی لگنے سے 56 سالہ شخص جانبحق ،دو افراد زخمی، زخمیوں کو بینظیربھٹو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت الیاس کے نام سے ہوئی

پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا،تحقیقات شروع
Deputy Commissioner Rawalpindi Rawalpindi Police Commissioner Rawalpindi Official

پاکستان کرکٹ کا فخر وسیم اکرم کیا آپ جانتے ہیں کہ وسیم اکرم نے اپنے پورے کیریئر میں 357 ون ڈے اور 104 ٹیسٹ میچز کھیلے جن...
06/02/2025

پاکستان کرکٹ کا فخر وسیم اکرم
کیا آپ جانتے ہیں کہ وسیم اکرم نے اپنے پورے کیریئر میں 357 ون ڈے اور 104 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں 916 وکٹیں حاصل کیں،
مگر صرف 12 چھکے کھائے جن میں سے 11 ون ڈے میں اور صرف ایک چھکا ٹیسٹ میں۔

06/02/2025

*مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی لاشیں وطن واپس پہنچا دی گئیں*

اسلام آباد: مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی لاشیں وطن پہنچادی گئیں۔

جیو نیوز کے مطابق مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی لاشوں کو پرواز ایس وی 726 کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیا۔

ذرائع کے مطابق 2 میتوں کا تعلق منڈی بہاءالدین اور ایک کا تعلق شیخوپورہ سے ہے جب کہ جن افراد کی لاشیں وطن واپس لائی گئیں ان میں محمد ارسلان،علی سجاد،حامد شبیر اور اقبال وقاص شامل ہیں۔

پاکستانیوں کی وطن واپسی کے موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ 15 جنوری کو کشتی واقعہ میں 44 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم مقامی حکام کو ریسکیو آپریشن کے دوران صرف 13 لاشیں ملیں جن کا تعلق پاکستان سے تھا جب کہ 27 سے زائد لاشیں نہیں ملیں۔

06/02/2025

خان پور ڈیم سے راولپنڈی اور اسلام آباد کو پانی سپلائی 10 دنوں تک متاثر رہے گی

10 سے 19فروری تک خان پور ڈیم کی بھل صفائی ہوگی نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد کا سیکٹر ڈی بارہ، جی ٹین، جی الیون ،ایف ٹین، ایف الیون اور سیکٹر جی نائن متاثر ہوں گے

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک حسو، رتہ امرال، پیرودھائی، فوجی کالونی سمیت متعدد علاقوں میں بھی پانی کی سپلائی متاثر ہوگی

اسلام آباد کو ساڑھے پانچ ملین گیلن یومیہ کم پانی دیا جائے گا

خان پورڈیم سے راولپنڈی کو 13ملین گیلن یومیہ کم پانی دیا جائے گا

سی ڈی اے نے شہریوں کو اس دوران کم از کم پانی استمال کرنے اور پانی کا ذخیرہ کرنے کا مشورہ دے دیا

05/02/2025

ہر سال 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں پاکستانی اور کشمیری شہری موجود ہیں وہ کشمیریوںسے اظہارِ یکجہتی کے طورپر ریلیوں اور سیمینارز کے ذریعے آزادی ِکشمیر کے لیے آواز بلند کرتے ہیں اور اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق اس کے حل پر زور دیتے ہیں۔ مگر ہندوستان کے اس وقت کے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو خود اس تنازع کو اقوامِ متحدہ لے کر گئے جہاں یہ قرار داد پاس کی گئی کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام استصوابِ رائے کے ذریعے خود کریں گے۔ انہی قرار دادوں کے دباؤ اور روشنی میں بھارت نے اکتوبر1949 میں اپنے آئین میں آرٹیکل 370 شامل کیا جس کے ذریعے کشمیریوں کو خصوصی حقوق دیئے گئے۔ کچھ برسوں بعد آرٹیکل 35-A کے تحت کشمیریوں کے خصوصی حقوق کو مزید تقویت دی گئی مگر 5 اگست2019 کو جس طرح بھارتی حکومت نے آرٹیکل 370 اور35-Aکو یک لخت ختم کردیا کیا تو اسکے بعد کشمیریوں سے حق خودارادیت چھین لیا گیا اب یہ ہم پر لازم ہے کہ اس کشمیر کو بزور بازو یعنی جہاد سے آزاد کروائیں کیونکہ قائداعظم محمد علی جناح نے اس شہہ رگ قرار دیا تھا گو کہ آج کے حکمران اور اسٹیبلشمنٹ نے اسکا اظہار بھی کرنا چھوڑ دیا ہے تو پھر کشمیر پر عالمی برادری کیا ریسپانس کرے گی اسطرح اگلے چند سالوں میں کشمیر مکمل طور پر بھارت کا حصہ ہو گا اور ہم چند کشمیری نام نہاد لیڈر شپ کو قطاروں میں کھڑا کر کے سکولوں کالجوں اور سرکاری دفاتر میں تقریبات کے دوران اس بات پر مذمت کرتے نظر آئیں گے کہ ہندوستان نے دوہرا معیار اپناتے ہوئے ظلم و جبر کی داستان رقم کی ہے اور کشمیریوں کی آزادی سلب کر لی ہے۔جب تک ملک میں جمہوریت پروان نہیں چڑھنے دیں گے اور شب خون مار کر سیاسی حکومتوں کو ختم کر کے ان پر ملک دشمنی کا لیبل لگاتے رہیں گے ہماری خارجہ پالیسی کمزور سے کمزور تر ہوتی رہے گی پھر کشمیر تو درکنار اپنا وجود بھی خدانخواستہ خطرے میں رہے گا۔اپنا وجود خطرے سے مراد معیشت کی کمزور صورتحال ہے اور ایسٹ انڈیا کمپنی تو سب کو یاد ہے ہمارے آج کے مضبوط دوست بھی کل کو دشمن بن سکتے ہیں اس لئے آج صدق دل سے اپنے مسلمان بھائیوں بہنوں کی عزت کے لئے اپنی طاقت سے میدان عمل میں آنے کی ضرورت ہے ورنہ ان نعروں، نغموں اور ریلیاں نکالنے سے ہندوستان کو مزید تقویت ہی ملی ہے۔
Jammu & Kashmir Tourism

05/02/2025

راولپنڈی تھانہ ویسٹریج کے علاقے پی آئی اے کالونی میں پلاٹ کے تنازعہ پر فائرنگ

گولیاں لگنے سے 3 افراد زخمی ، اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے

فائرنگ مبینہ طور پر پرویز نامی شخص نے کی ۔ پولیس زرائع
ملزم پرویز وغیرہ پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ پولیس زرائع
Punjab Police Pakistan PML(N)

Address

Pir Mehar Ali Shah Town
Rawalpindi
44600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sulehri Journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share