Atif Shaheen Raja

Atif Shaheen Raja Young Media Professional & Journalist
CEO KD Media House
(4)

10/05/2026

ماؤں کے عالمی دن پر دعا ہے اللہ پاک ہم سب کی ماؤوں کو سلامت رکھے اور ان کا سایہ ہمارے سروں پر تاقیامت قائم رکھے۔

Muzaffarabad
08/05/2026

Muzaffarabad

08/04/2026

انڈین میڈیا کی چیخ و پکار جاری😂
جنگ بندی ایک طرف لیکن یہ دیکھ کے مزہ آرہا

ہم نے جب سورج سے آنکھیں ملانے کی ضد پکڑی۔     پھر اندھے ہوجائیں گے آنکھ نیچی نہیں کریں گے
08/04/2026

ہم نے جب سورج سے آنکھیں ملانے کی ضد پکڑی۔
پھر اندھے ہوجائیں گے آنکھ نیچی نہیں کریں گے

07/04/2026

: مشکل حالات میں بھی شہرِ کراچی میں پاکستان کا روشن چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے آیا۔

مسکراہٹوں، رنگا رنگ ثقافت، سرمایہ کاری اور سیاحت سے سجی ایک شاندار تقریب، پاکستان ٹریول مارٹ 2026 جہاں ایک ہی چھت تلے مواقع اور خوشیوں کا دلکش میلہ سج گیا۔

اس ایونٹ کی میزبانی وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان نے کی، جو ہر مشکل وقت میں امید اور قیادت کی علامت بن کر سامنے آتے ہیں۔

Remarks of governor sindh...clip

سردار یاسر الیاس خان اسی خاندان کے چشم و چراغ ہیں جس نے ماضی کے بحرانوں
میں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری اور ترقی کی نئی راہیں ہموار کرنے میں صفِ اول کا کردار ادا کیا۔

دو ہزار کی دہائی میں جب ملک بدامنی اور معاشی بے یقینی کی لپیٹ میں تھا اور سرمایہ کار بیرونِ ملک جا رہے تھے، اس وقت سردار محمد الیاس خان نے دارالحکومت اسلام آباد میں تاریخی سرمایہ کاری کرتے ہوئے “دی سینٹورس” جیسے
عالمی معیار کے منصوبے کی بنیاد رکھی، جو آج ایک نمایاں کاروباری اور سیاحتی مرکز کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

آج ایک بار پھر بدلتے عالمی حالات کے تناظر میں
نوجوان لیڈر سردار یاسر الیاس خان کی قیادت میں چند ہی ہفتوں کے اندر اسلام آباد میں کامیاب نیشنل ٹورازم فیسٹیول کے انعقاد کے بعد اب کراچی میں ٹریول مارٹ 2026 کا یہ شاندار ایونٹ کر کے ملکی سیاحت کو نئی جہت دے رہے ہیں۔

ایونٹ میں مختلف نمائشی زونز قائم کیے گئے، جن میں گلوبل ایوی ایشن، گلوبل ڈیسٹینیشنز، ٹیکنالوجی اینڈ ٹریول، ہاسپیٹیلٹی اور سلام پاکستان پویلین شامل تھے۔ یہ زونز نیٹ ورکنگ، کاروباری شراکت داری اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوئے۔

نمائش میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جبکہ B2B اور G2G سیشنز میں بھرپور سرگرمی دیکھنے میں آئی۔ سیاحت میں جدت، پائیداری اور علاقائی روابط پر مبنی اعلیٰ سطحی پینل مباحثوں نے ایونٹ کی افادیت کو مزید بڑھا دیا۔

تقریب میں بین الاقوامی سطح کی اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں تاجکستان، روانڈا اور ملائیشیا کے سفارتی نمائندگان سمیت اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ سیاحت (UNWTO) کے ریجنل ڈائریکٹر شامل تھے۔
اس کے علاوہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ایوی ایشن کمپنیز، عالمی ٹریول آپریٹرز اور سیاحتی وفود بھی اس پلیٹ فارم کا حصہ بنے، جس نے ایونٹ کو حقیقی معنوں میں عالمی رنگ دیا۔
ملکی سطح پر تمام صوبائی محکمہ جات سیاحت، معروف ہوٹل برانڈز، ٹور آپریٹرز اور ٹریول ٹریڈ کے نمائندگان کی موجودگی نے ایونٹ کی اہمیت کو مزید مستحکم کیا۔

پاکستان کے بدلتے ہوئے سیاحتی منظرنامے کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا، جہاں میڈیکل، مذہبی اور ایڈونچر ٹورازم جیسے شعبوں میں نئے مواقع پیش کیے گئے۔ معروف ہوٹلز اور ریزورٹس کی شرکت نے علاقائی روابط اور سرمایہ کاری کے امکانات کو بھی تقویت دی۔

ایونٹ کے دوران ہوٹل انڈسٹری میں 70 فیصد سے زائد اوکیوپینسی سیاحتی شعبے پر بڑھتے اعتماد کی واضح عکاسی رہی۔

اپنے خطاب میں سردار یاسر الیاس خان نے وزیراعظم پاکستان کے وژن کے تحت ایک جامع پانچ سالہ منصوبہ پیش کیا، جس کے تحت سیاحت سے وابستہ روزگار کو 40 لاکھ سے بڑھا کر 80 لاکھ تک لے جانے، جی ڈی پی میں سیاحت کا حصہ 5 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے اور آئندہ 5 سے 10 سال میں معیشت میں 40 ارب ڈالر کے اضافے کے اہداف کا تعین کیا گیا۔

Speech clip sardar yasir Ilyas khan

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جدید ہوٹلز، ریزورٹس اور ٹیلر میڈ سیاحتی پیکجز کے ذریعے پاکستان کو ایک متنوع، ثقافتی طور پر بھرپور اور عالمی سطح پر مسابقتی سیاحتی منزل بنایا جائے گا۔
کراچی میں کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان ٹریول مارٹ کا روڈ شو 7 سے 8 اپریل 2026 کو موون پک ہوٹل سینٹورس اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جہاں سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو مزید شراکت داری کے مواقع میسر آئیں گے۔
پاکستان ٹریول مارٹ محض ایک نمائش نہیں بلکہ ایک مؤثر اقدام ہے، جو ثقافتوں، صنعتوں اور عالمی منڈیوں کو باہم جوڑ رہا ہے، جبکہ پاکستان کے ورثے، فنون اور مہمان نوازی کو عالمی سطح پر متعارف کروا رہا ہے۔ مستقبل میں اس اقدام کو مشرق وسطیٰ اور لندن سمیت دیگر عالمی پلیٹ فارمز تک توسیع دینے کا بھی منصوبہ ہے، جو پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی عالمی سیاحتی طاقت کے طور پر مستحکم کرے گا۔

04/04/2026

Bhi😬👑🫀

03/04/2026

ہاۓاو پٹرول تیرا ستیا ناس 😬😂

02/04/2026

سرداروں کے سر تاج کے محتاج نہیں ہوتے۔👑👑💝

01/04/2026

National anthen slute

29/03/2026

Eid vibes at village

Address

6th Road
Rawalpindi
2300

Telephone

+923129159043

Website

https://www.instagram.com/rajaatifshaheen?igsh=Z2lwczJ5

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Atif Shaheen Raja posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Atif Shaheen Raja:

Share