27/09/2025
✨🌙 محفلِ میلاد مصطفی ﷺ 🌙✨
الحمدللہ! آج مورخہ 25 ستمبر کو یونیورسٹی آف کوٹلی، آزاد جموں و کشمیر میں شعبہ قانون کی جانب سے ایک پُرنور اور بابرکت محفلِ میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں عاشقانِ رسول ﷺ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ہدیہ حمد و نعت سےحاضرین محفل کے قلب و اذہان کو گرمایا۔
محفلِ میلاد میں جناب مفتی عبد الرحمن جامی صاحب،
فخر القراء قاری عبدالفواد احمد صدیقی صاحب،
جناب محمد شفیق کلماروی ایڈووکیٹ صاحب نے شرکت کی۔
یہ پُرنور محفل ایمان افروز نعتیہ کلام، تقاریر، صلوۃ و سلام اور عشقِ مصطفی ﷺ کے رنگوں سے سجائی گئی۔ حاضرین کے لیے عمرہ کے دو ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی بھی نکالے گئے۔ جس میں ایک ٹکٹ شعبہ قانون کی جانب سے جب کہ دوسرا ٹکٹ Overseas Admission by Toseef کے CEO جناب سردار محمد توصیف صاحب کی جانب سے دیا گیا۔
قرآندازی کے نتیجہ میں جن طلباء کا عمرہ کا ٹکٹ نکلے ان کے نام اور شعبہ جات بزیل ہیں۔
1. Raifa Arif Department of Psychology 4th Semeste)
2. Aimen Habib (Department Allied Health Sciences 2nd Semester)
اللہ تعالیٰ ہماری اس محفل میلاد کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں عشقِ مصطفی ﷺ کی دولت سے مالا مال فرمائے۔ آمین 🤲
نوٹ: قرآندازی سے قبل کئی بار سٹیج سے اناؤنسمنٹ کی گئی کہ بوقت قرآندازی تمام طلباء و طالبات ہال میں موجود رہیں مگر کچھ طلباء محض اپنی غیر حاضری کی وجہ سے اس عظیم نعمت سے محروم ہو گئے۔
شکریہ۔
اللہ کریم سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی با ادب حاضری نصیب فرمائے آمین یا رب العالمین۔