
07/06/2024
یہاں فرعون رہتے ہیں یہاں ہامان رہتے ہیں۔
لگاکر چہرہِ انساں یہاں شیطان رہتے ہیں۔
لگاکر سرمہِ اُمت کسی دن دیکھ لو جاکر۔
یہاں ایوانِ بالا میں کئی حیوان رہتے ہیں۔
یہی دجال کے ساتھی یہی مکار سیاست داں۔
الگ منشور رکھتے ہیں مگر یک جان رہتے ہیں۔
نفاذِ دین کی کوشش کرو تو جان جاؤ گے۔
مسلمانوں کے حلیے میں یہ بے ایمان رہتے ہیں۔
یہی انگریز کے چیلے مِیری دھرتی پہ قابض ہیں۔
یہاں سچ بولنے والے پسِ زندان رہتے ہیں۔
اے امت مسلمہ کے نوجوانو! مسلمانوں کو دو آواز۔
یہاں سردار و میر و چودھری و خان رہتے ہیں۔