05/09/2025
آج کٹاریاں مارکیٹ کے پاس ٹریفک اور عوام کا رش دیکھ کر رک گیا اور دیکھا ریسکیو 1122کے اہلکار ایک ننھی سی چڑیا جو کے کیمیکل ڈور میں الجھی ہںوئی تھی اور اہلکار سنجیدگی سے اس کی جان ڈور سے چھڑانے میں مگن تھا کچھ ہی پل میں گاڑی آئی اور ریسکیو اہلکار نے چڑیا کو ڈور سے آذاد کرایا عوام نے تالیاں بجا کر اہلکار کو خوب داد دی بات یہ ہںے کے اہلکار نے ایک زندگی بچائی خواں انسان ہںو یا چرند پرند رب کی مخلوق ہںے اہلکار کے چہرے پر جو خوشی نظر آئی وہ قابل دید تھی