30/03/2024
رات کو پیزو بائی پاس پر درندوں نے ڈرائیوروں کو لوٹا ہے اور ایک کو قتل بھی کیا یے۔ اب یہ ڈرائیور لوگ تو ملک کو چلاتے ہیں۔ رمضان کا مہینہ اور ہمارے لکی مروت کے حالات۔ اللہ اس درندوں کو ہدایت دیں اگر ہدایت قسمت میں نہیں ہے تو اس کو نست و نابود کر دیں۔ ہم ہر لحاظ سے درندے بن گئے ہیں چائے وہ کسی بھی لحاظ سے ھو۔ ہر دن انسانیت کی تذلیل ھو رہی ہے۔
پتہ نہیں یہ سوچا سمجھا گیم ہے یا واقع لوگوں کے اندر اتنی جرات اور بہادری ہے۔ مطلب ان درندوں نے سمجھا ہے کہ یہاں ادارے نام نہاد کی بھی نہیں ہے۔ اس لئے یہ اتنا آزادی سے واردات کرتے ہیں۔ نہ کوئی زمیں کا تنازعہ، نہ شرم و حیا کا مسلہ، نہ اور کوئی وجہ بس ویسے لوٹ مار اور قتل۔
اس بھائی کو اللہ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں اور گھر والوں کو صبر جمیل۔