News Update

News Update On this page you can watch important Political Videos, Talk Shows, So Like every Videos & Share to Other.

الیکشن 2024 کی ہر اپ ڈیٹ یہاں سے حاصل کریں۔
On this page you can watch important Political Videos, So Like every Videos & Share to Other.

17/09/2025

"کسی ایک ملک کیخلاف جارحیت دونوں ملکوں کیخلاف جارحیت تصور سمجھا جائے گا" پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ

17/09/2025

اج وزیر پاکستان شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوئے اور جیسے ہی سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تو سعودی عرب کی فضائیہ کے ایف 15 لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا اور ان کے تیارے کو اپنے حصار میں لے لیا.

17/09/2025

پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا منظور کردہ فریم ورک سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو ارسال کر دیا جس میں ملکی گیس پر کنکشن لگانے کے لئے مستقل طور پر پابندی عائد کر دی گئی اور پہلے سے وصول شدہ 30 لاکھ درخواستوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا منظور کردہ فریم ورک سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو ارسال کر دیا، ملکی گیس پر کنکشن لگانے کے لئے مستقل طور پر پابندی عائد کر دی گئی۔

سوئی سدرن اور ناردرن کو پہلے سے وصول شدہ 30لاکھ درخواستوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، درآمدی گیس پر گیس کنکشن کے لئے فریم ورک 9 شرائط پر مبنی ہے۔

سوئی سدرن اور ناردرن ایک سال میں 50 فیصد صارفین کو ارجنٹ فیس کے ساتھ گیس کنکشن فراہم کر سکے گی، ارجنٹ فیس ادا کرنے والے صارفین کو 3 ماہ میں درآمدی گیس پر نیا کنکشن فراہم کیا جائے گا۔

ایک سال منقطع رہنے والے گھریلو گیس کنکشن کے صارفین کو درآمدی گیس کا کنکشن ملے گا، درآمدی گیس کنکشن کا ٹیرف ملکی گیس کے مقابلے میں 70فیصد زیادہ ہوگا۔




29/08/2025

29/08/2025

چناب کا بڑا سیلابی ریلا دو دن بعد چنیوٹ تک پہنچے گا
اس سے پہلے چنیوٹ پل کے فضائی مناظر اللہ سے پناہ مانگنے کا تقاضہ کرتے دیکھائی دیتے ہیں.

پاکستان14سال سےکم عمر لڑکے کو ملازمت پربھرتی نہیں کیا جائے گا، بل سینیٹ سے منظورنوشین یوسف 18 اگست ، 2025  14 سال س...
18/08/2025

پاکستان

14سال سےکم عمر لڑکے کو ملازمت پربھرتی نہیں کیا جائے گا، بل سینیٹ سے منظور

نوشین یوسف



18 اگست ، 2025

  

14 سال سے بڑی عمرکے لڑکے کو کوئی نقصان دہ کام کرنے نہیں دیا جائےگا، 14 سال سے کم عمربچے کو ملازم رکھنے پر 6 ماہ قید اور50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا: بل— فوٹو:فائل

سینیٹ نے اسلام آباد میں بچوں کے روزگارکی ممانعت کا بل منظور کرلیا۔

سینیٹرفوزیہ ارشد نے اسلام آباد میں بچوں کے روزگارکی ممانعت کا بل پیش کیا۔ بل کے مطابق 14 سال سےکم عمرکے لڑکے کو ملازمت پربھرتی نہیں کیا جائے گا اور 14 سال سے بڑی عمرکے لڑکے کو کوئی نقصان دہ کام کرنے نہیں دیا جائےگا۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ 14 سال سے بڑی عمرکے لڑکے سے 3 گھنٹے سے زیادہ کام نہیں لیا جائےگا اور 14 سال سے بڑی عمر کا لڑکا ایسی ملازمت کرسکے گا جس سے تعلیم متاثرنہ ہو۔

بل کے مطابق 14 سال سے بڑی عمرکے لڑکے سے شام 7 سے صبح 8 بجے تک کی ملازمت نہیں لی جائے گی۔

بل کے متن میں بتایا گیا ہے کہ 14 سال سے کم عمربچے کو ملازم رکھنے پر 6 ماہ قید اور50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، بچے کو نقصان دہ کام کیلئے بھرتی کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اور 3 سال تک قید کی سزا ہوگی جبکہ بچے کوغلامی، جبری مشقت یامسلح تنازعات میں استعمال کرنے پر10 لاکھ روپے جرمانہ اور 3 سال قید ہوگی۔

بل کے تحت بچے کو پورنوگرافی کیلئے استعمال کرنے پر10 لاکھ روپے جرمانہ، 3 سال قید کی سزا ہوگی جبکہ منشیات کیلئے استعمال کرنے پر10 لاکھ روپے جرمانہ،3 سال سزا ہوگی۔

15/08/2025

Address

Rawalpindi
Rawalpindi
46000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category