
25/08/2025
قدرت کی بہت بڑی آزمائشوں میں سے ایک قدرتی آفات کی صورت میں ہے جس کا اس وقت ہم سامنا کر رہے ہیں۔
اس قسم کی آزمائشیں یا امتحان اللہ تعالی اپنے بندوں سے لیتا کیوں ہیں؟ اس کی دو وجوہات ہیں ایک خداوند تعالیٰ یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ آیا ان کے بندے اس مصیبت کے وقت صبر کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ نہیں۔دوسرا یہ کہ انسان غافل ہے وہ اپنے خالق کو محض اس لئے بھول چکا ہے کہ وہ دنیا پرست ہے اس لئے قدرت ڈگڈگی بجا کر اپنے بندے کو اپنی طرف متوجہ کراتی ہے کہ وہ اس آزمائش کے موقعے پر اس کو یاد کرے اسکا ذکر کرے۔ لہذا ان آزمائشوں میں سرخ رو ہونے اور مدد حاصل کرنے کے لئے یہ دو چیزیں کرنی ہیں ایک دعا گزاری اور دوسرا صبر۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوةِؕ-اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ
اے ایمان والو صبر اور اللہ کے ذکر سے مدد چاہو بیشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
153البقرہ
دعا ہے کہ رب ذوالجلال ہماری مدد فرما،ہم پر رحم فرما اور ان بلا آفات اور مصیبتوں سے ہمیں نجات عطا فرما۔ امین۔ 🤲
Highlight