Uncover Pakistan

Uncover Pakistan Promte Pakistan Beauty & Culture

یہ پہلی تصویر اٹلی کی ہے جہاں ایک کتے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا جارہا ہے۔ دوسری تصویر ہمارے منگورہ بائی پاس کی ہ...
27/06/2025

یہ پہلی تصویر اٹلی کی ہے جہاں ایک کتے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا جارہا ہے۔ دوسری تصویر ہمارے منگورہ بائی پاس کی ہے جہاں انیس افراد متعلقین کی لا پرواہی کیوجہ سے دریائے سوات میں ڈوب کر شہید ہوگئے۔ جبکہ صوبے میں پانچ سال ایک ہی پارٹی کی حکومت ہے۔ جو چین اور یورپ کی مثالیں پیش کرتی ہے۔

Patlian lake Kashmir ♥ 📸  voyager
26/06/2025

Patlian lake Kashmir ♥

📸 voyager

سب کچھ چھوڑ کر کچھ وقت سری پائے کی خوبصورت وادی میں گزارنا ایک نئی زندگی جیسا تجربہ تھا۔ہرے بھرے میدان، دور تک پھیلا نیل...
12/06/2025

سب کچھ چھوڑ کر کچھ وقت سری پائے کی خوبصورت وادی میں گزارنا ایک نئی زندگی جیسا تجربہ تھا۔
ہرے بھرے میدان، دور تک پھیلا نیلا آسمان، اور بیچ میں کرکٹ کا کھیل — سب کچھ اتنا پُرسکون تھا جیسے وقت رک سا گیا ہو۔
سری پائے نہ صرف قدرتی حسن کا شاہکار ہے، بلکہ یہ وہ جگہ ہے جہاں یادیں خاموشی سے دل میں گھر کر لیتی ہیں

جمعہ مبارک
27/12/2024

جمعہ مبارک

نیلم ویلی جانے کیلے متبادل راستہ۔ویسے تو نیلم ویلی جانے کیلے ایک ہی راستہ ہے جسے نیلم ویلی روڈ کہتے ہیں مظفرآباد سے شروع...
22/12/2024

نیلم ویلی جانے کیلے متبادل راستہ۔
ویسے تو نیلم ویلی جانے کیلے ایک ہی راستہ ہے جسے نیلم ویلی روڈ کہتے ہیں مظفرآباد سے شروع ہوکر تاوبٹ تک جاتی ہے لیکن آج میں اپکو ایک متبادل راستے کی سیر کرواتا ہوں
مظفرآباد سے جب آپ نیلم کی جانب سفر شروع کرتے ہیں تو دیولیاں کے مقام سے ایک پکی روڈ بائیں جانب مڑ جاتی ہے جس پر مچھیارہ نیشنل پارک کا بورڈ بھی لگا ہوا یہ روڈ دراصل دفاعی روڈ ہے اور فائرنگ کے دوران متبادل راستے کے طور پر استعمال کی جاتی ہے پہلے اس روڈ کی حالت کافی خراب تھی اور سفر کرنے کے قابل نہیں تھی لیکن اب یہ روڈ مکمل تعمیر ہوچکی ہے اور کارپٹٹڈ روڈ ہے ۔ تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔ جب آپ اس روڈ پر سفر شروع کرتے ہیں تو کچھ ہی دیر میں آپ کو محسوس ہونے لگتا ہیکہ آپ ایک دوسری جنت میں داخل ہوچکے ہیں ۔
اس روڈ پر خوبصورت وادیاں ، گھنے جنگلات ، ٹھنڈے چشمے ، آبشاریں بلند چوٹیاں اور ایک جھیل بھی واقع ہے جسے سر کہتے ہیں ۔
جب آپ ٹاپ پر پہنچتے ہیں تو سامنے چنچ پہاڑی ہے اور گھنا جنگل ہے جہاں تمام قسم کی جنگلی حیات دانگیر جنگلی مرغ ،مرغ زریں ریچھ اور اس طرح کی ساری جنگلی حیات موجود ہیں ۔ اوپر ٹاپ پر پہنچنے کے بعد دوسری جانب سے نیچے اترنے سے پہلے گلی اتی ہے جس سے پیر پنجال کی بیشتر چوٹیوں کا نظارا کیا جاسکتا ہے ۔
گوگل دھوپ نامی چوٹی جس کی بلندی 11 ہزار فٹ سے زیادہ یے اس روڈ پر ہے اور چوٹی پر جانے کیلے جیپ کا راستہ بھی ہے ۔
ڈبراں گاوں ایسا ہی ایک گاوں ہے جیسے اڑنگ کیل
جب آپ ڈبراں سے نیچے اترتے ہیں تو لیسواہ کٹھیاں گاوں اتا ہے جو اپنی خوبصورتی کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے بل کھاتی روڈ گھروں کے درمیان سے گزرتی ہے۔
اس کے بعد لیسوا گاوں اتا ہے جہاں بازار ہے اور ضرورت زندگی کی چیزیں دستیاب ہیں۔ لیسواہ گاوں میں دو بڑی آبشاریں ہیں جس کے لیے اپکو جیپ پر اور کچھ پیدل سفر کرنا پڑتا ہے ان کا نام ۔پجا آبشار اور بیکڑی آبشار ہے ۔لیسواہ گاوں کے اوپر ایک چوٹی ہے جسے کھوئی کی مالی کہتے ہیں اس کو بھی آپ وزٹ کر سکتے ہیں جس کی بلندی فلوقت نامعلوم ہے اسی طرح اس 52 کلومیٹر کے روٹ پر آپ بے شمار سیاحتی مقامات کو وزٹ کر سکتے ہیں ۔
52 کلومیٹر کے بعد یہ روڈ دوبارہ مین روڈ سے مل جاتی ہے جس مقام کو زیرو پوائنٹ کہتے ہیں ۔

تصویر میں نانگا پربت پہاڑ فیری میڈوز کے پیچھے کافی قریب نظر آ رہا ہے۔ حقیقت میں یہ چار گھنٹے پیدل مسافت کا فاصلہ ہے۔    ...
22/12/2024

تصویر میں نانگا پربت پہاڑ فیری میڈوز کے پیچھے کافی قریب نظر آ رہا ہے۔ حقیقت میں یہ چار گھنٹے پیدل مسافت کا فاصلہ ہے۔





"دنیا کا واحد برفانی صحرا: پاکستان کا شگر"🌨️ کیا آپ نے کبھی برف کے ٹیلوں کا صحرا دیکھا ہے؟پاکستان کے علاقے شگر (گلگت بلت...
19/12/2024

"دنیا کا واحد برفانی صحرا: پاکستان کا شگر"

🌨️ کیا آپ نے کبھی برف کے ٹیلوں کا صحرا دیکھا ہے؟
پاکستان کے علاقے شگر (گلگت بلتستان) میں ایک ایسا حیرت انگیز قدرتی منظر موجود ہے جسے "برفانی صحرا" کہا جاتا ہے۔ یہ دنیا کا واحد مقام ہے جہاں آپ کو صحرا کی طرح ٹیلے نظر آئیں، لیکن یہ ریت کے بجائے برف سے بنے ہوتے ہیں!

❄️ خصوصیات:

یہ منفرد برفانی صحرا قطبہ صحرا کے نام سے مشہور ہے۔

یہاں دن کے وقت سورج کی روشنی برف کے ٹیلوں پر پڑتی ہے تو یہ ہیرے کی طرح چمکتے ہیں۔

سردیوں میں درجہ حرارت منفی 20 ڈگری تک گر جاتا ہے، جو اسے مزید پراسرار بناتا ہے۔

💭 دلچسپ حقیقت:
دنیا میں صرف پاکستان ہی وہ واحد ملک ہے جہاں آپ ایک ساتھ بلند ترین پہاڑ، گلیشیئر، اور برفانی صحرا دیکھ سکتے ہیں۔

❓ سوچیے:
کیا آپ اس منفرد مقام کو دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں؟ یا آپ کے خیال میں ایسا منظر خوابوں جیسا ہے؟
اپنی رائے کمنٹ میں دیں اور پاکستان کی اس حیرت انگیز جگہ کو دنیا کے سامنے لانے میں ہمارا ساتھ دیں!

"شگر کا برفانی صحرا - قدرت کی ایک انمول تخلیق!"
#کاپیڈ

جنت کا منظر: کالام کی برفیلی وادی یہ تصویر سوات کی دلکش وادی کالام میں مہوڈنڈ جھیل کی ہے، جہاں قدرتی حسن اپنی انتہا کو چ...
18/12/2024

جنت کا منظر: کالام کی برفیلی وادی
یہ تصویر سوات کی دلکش وادی کالام میں مہوڈنڈ جھیل کی ہے، جہاں قدرتی حسن اپنی انتہا کو چھو رہا ہے۔ برف سے ڈھکے پہاڑ، نیلا آسمان اور برف پر بنے خیمے یہاں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔ یہ مقام نہ صرف سردیوں کی تعطیلات کے لیے بہترین ہے بلکہ یہ سکون، فطرت سے محبت اور adventure کے شوقین افراد کے لیے جنت سے کم نہیں۔ اگر آپ نے یہاں کا سفر نہیں کیا تو آپ نے قدرت کا ایک حیرت انگیز شاہکار ابھی تک نہیں دیکھا۔اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ اس خوبصورت مقام کا دورہ کریں، اور قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوں۔

#کالام



#کاپیڈ

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Zeeshan Ali, Abid Ali Awan, Tanzeel Ahmad
18/12/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Zeeshan Ali, Abid Ali Awan, Tanzeel Ahmad

پاکستان کا ایسا گاؤں جہاں آج تک کوئی گاڑی نہیں جا سکیپاکستان کا منفرد اورگینک گاؤں (نانسوک)نانسوک، سکردو کے قریب واقع ای...
11/12/2024

پاکستان کا ایسا گاؤں جہاں آج تک کوئی گاڑی نہیں جا سکی
پاکستان کا منفرد اورگینک گاؤں (نانسوک)

نانسوک، سکردو کے قریب واقع ایک ایسا گاؤں ہے جو اپنی قدرتی خوبصورتی، صاف ماحول، اور منفرد طرزِ زندگی کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس گاؤں کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہاں آج تک نہ تو کوئی گاڑی پہنچی ہے اور نہ ہی موٹرسائیکل۔

نانسوک تک کا راستہ:

نانسوک تک پہنچنے کے لیے تقریباً 30 منٹ کا پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔ یہ راستہ ایک پہاڑ کے ساتھ ساتھ چھوٹی سی پکڈنڈی پر مشتمل ہے، جو نہایت ہی دلکش مناظر پیش کرتا ہے۔
یہ راستہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو ٹریکنگ یا پیدل چلنے کے شوقین ہیں۔ راستے میں سرسبز مناظر، پہاڑی جھرنے، اور پرندوں کی چہچہاہٹ آپ کا استقبال کرتے ہیں۔
یہ راستہ صرف ایک سفر نہیں بلکہ ایک ایڈونچر ہے جو آپ کو فطرت کے قریب لے جاتا ہے۔

نانسوک کے نمایاں پہلو

1. قدرتی ماحول:
چونکہ یہاں گاڑیاں اور مشینری نہیں پہنچ سکتیں، اس لیے گاؤں کی فضا انتہائی صاف اور تازہ ہے۔ ایک طرف دریا کا دلکش منظر اور دوسری طرف پہاڑوں کی بلندیاں اس جگہ کو مزید خوبصورت بناتی ہیں۔
2. خرپوچو فورٹ کے قریب:
نانسوک خرپوچو فورٹ کی بیک سائیڈ پر واقع ہے، جو اسے تاریخی اہمیت بھی دیتا ہے۔ اگر آپ فورٹ دیکھنے جائیں، تو نانسوک کا سفر لازمی کریں۔
3. سادگی اور سکون:
گاؤں کے مکین سادہ طرزِ زندگی اپنائے ہوئے ہیں۔ یہاں کے لوگ اپنی زراعت اور قدرتی وسائل پر انحصار کرتے ہیں، اور اپنی مہمان نوازی کے لیے مشہور ہیں۔
4. اورگینک طرزِ زندگی:
یہاں اگائی جانے والی سبزیاں، پھل، اور دیگر کھانے کی اشیاء مکمل طور پر اورگینک ہیں۔ یہ گاؤں ایک مثال ہے کہ کس طرح قدرتی وسائل کا صحیح استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دریائے سندھ کا دلکش منظر

نانسوک کے ایک جانب دریائے سندھ بہتا ہے، جو گاؤں کے قدرتی حسن کو چار چاند لگا دیتا ہے۔ دریا کے ساتھ ساتھ چہل قدمی یا صرف اس کے کنارے بیٹھ کر وقت گزارنا سکون کا باعث بنتا ہے۔

نانسوک: ایڈونچر اور سکون کا امتزاج

نانسوک ان لوگوں کے لیے مثالی مقام ہے جو نہ صرف فطرت سے قریب رہنا چاہتے ہیں بلکہ ایک منفرد تجربہ بھی چاہتے ہیں۔
یہ گاؤں نہ صرف سکردو کے حسن میں اضافہ کرتا ہے بلکہ یہ ایک ایسی جگہ ہے جو ہمیں سادگی، فطرت، اور سکون کا اصل مطلب سمجھاتی ہے۔

اگر آپ سکردو جائیں، تو نانسوک کا یہ منفرد سفر ضرور کریں اور قدرت کی انمول نعمتوں کا لطف اٹھائیں۔

😍 یہ ہے پاکستان کی قراقرم رینج کے عجب العجائب پربت جنہیں ہم نے دنیا سے محفوظ رکھا ہوا ہے۔
05/09/2024

😍 یہ ہے پاکستان کی قراقرم رینج کے عجب العجائب پربت جنہیں ہم نے دنیا سے محفوظ رکھا ہوا ہے۔

بارش کی پرواہ کیے بغیر، مارگلہ روڈ پر کامیاب شجرکاری مہم! ️شکریہ ڈی جی گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور تمام رضاکاروں کا۔  #ش...
02/09/2024

بارش کی پرواہ کیے بغیر، مارگلہ روڈ پر کامیاب شجرکاری مہم! ️
شکریہ ڈی جی گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور تمام رضاکاروں کا۔ #شجرکاری #مارگلہ #پاکستان

Address

Rawalpindi
43600

Telephone

+923095968032

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Uncover Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share