31/01/2026
ای جی اے ایمریٹس گلوبل ایلومینیم میں آپریشن اولمپکس ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد۔
ای جی اے ایمریٹس گلوبل ایلومینیم میں آپریشن اولمپکس کے تحت ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا، جس میں 12 ٹیموں نے شرکت کی۔ سخت مقابلوں کے بعد پارٹ روم سروسز اور ریڈکشن کی ٹیمیں فائنل میں پہنچیں۔فائنل میچ پارٹ روم سروسز اور ریڈکشن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ پارٹ روم سروسز کی ٹیم کی قیادت جناب محمد جمیل صاحب نے کی جبکہ ریڈکشن ٹیم کی کپتانی جناب محمد ارشد صاحب نے کی۔ریڈکشن ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ تنویر احمد نے دو گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ٹورنامنٹ میں بہترین اسکورر کا اعزاز عامر محمود (PRS) نے حاصل کیا، بہترین کھلاڑی (فیڈر و دفاع) محمد ارشد (ریڈکشن) قرار پائے جبکہ مجموعی طور پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ محمد احسن (ADNH) کو دیا گیا۔ فائنل میچ میں گول اسکورر کا اعزاز بھی تنویر احمد (ریڈکشن) کے حصے میں آیا۔میچ کی کمپیرنگ جناب جہانزیب صاحب نے کی، جبکہ ریفری کی ذمہ داریاں جناب محمد فاروق صاحب، جناب محمد نوید صاحب اور جناب احمد سائی صاحب (دو بال سابق منیجر) نے سرانجام دیں۔
تقریبِ تقسیمِ انعامات میں مہمانِ خصوصی جناب عبدالوہاب مدنی، جناب یوسف جمعہ اہلی، جناب عبدالنبی، جناب محمد ابراہیم صالح، جناب مصطفیٰ صاحب اور جناب عبدالعزیز صاحب نے شرکت کی۔ اختتام پر راجا عبدالغفور، جناب سمر شاہ، جناب محمد ارشد، جناب محمد جمیل، جناب محمد امتیاز، جناب جہانزیب صاحب اور جناب شاید سیال سمیت ان کی پوری ٹیم نے کمپنی کی اعلیٰ مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آپریشن اولمپکس کے انعقاد میں بھرپور تعاون اور حوصلہ افزائی کی۔ آخر میں مینجمنٹ کی جانب سے قرعہ اندازی بھی کی گئی جس میں متعدد شرکاء نے انعامات جیتے۔