Urooj

Urooj اسلام علیکم پیج میں آنے کا شکریہ۔ تمام بھائیوں اور بہنوں سے گزارش ہے پیج کو لائیک اور فالو کریں شکریہ

اب ہم بہت خطرناک زون میں ہے سب سے دعاؤں کی اپیلمشتاق احمد خان
27/09/2025

اب ہم بہت خطرناک زون میں ہے
سب سے دعاؤں کی اپیل
مشتاق احمد خان

بہنوں کے لیے مفید معلومات۔۔۔کپڑے دھوتے وقت مشین میں نمک کیوں ڈالنا چاہیے؟ واشنگ مشین سے متعلق کچھ ایسی معلومات جو ہر عور...
24/09/2025

بہنوں کے لیے مفید معلومات۔۔۔
کپڑے دھوتے وقت مشین میں نمک کیوں ڈالنا چاہیے؟ واشنگ مشین سے متعلق کچھ ایسی معلومات جو ہر عورت کی مشکل آسان کر سکتی ہیں۔

ہر گھر میں خود خواتین (یا کام والی باجی یا ماسی) ہفتے میں ایک مرتبہ لازمی کپڑے دھونے کی مشین لگاتی ہیں جس میں ہفتے بھر کے کپڑے ایک ساتھ جمع کرکے دھوتی ہیں۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ کپڑوں میں سرف کا استعمال بھی کم سے کم ہو اور کپڑے بھی کم وقت اور کم محنت میں دھل جائیں۔

زیادہ کپڑے ایک ساتھ دھونے سے سرف کا استعمال کم کرنے والی خواتین کے لیے سب سے شاندار ٹوٹکہ ہے کہ وہ مشین میں نمک ڈال کر کپڑے دھو لیں۔ اس سے نمک میں موجود سوڈیم کلورائیڈ سرف کے ایسٹک مالیکیولر کمپاؤنڈز کے ساتھ مل کر کیمیائی خواص پیدا کرتے ہیں، جن سے کپڑوں میں لگی گرد اور دھول مٹی بھی جلد سے جلد نکلتی ہے اور ان کا رنگ بھی خراب نہیں ہوتا ہے۔

مہنگے کپڑوں کو دھونے کے لیے یہ سب سے مجرب عمل ہے کیونکہ اس سے رنگ خراب نہیں ہوتا اور سوتی کپڑوں کی چمک میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
ایک بار مشین کے ٹب میں دو چمچ نمک ڈال کر استعمال کر سکتے ہیں یا اپنے حساب سے مقدار کم زیادہ کی جا سکتی ہے۔

مشین میں نمک ڈالنے سے آپ کو قمیضوں کے کالر کو ہاتھ سے رگڑنا نہیں پڑے گا کیونکہ یہ کپڑوں کی اندرونی تہہ میں جا کر ضدی داغ نکال باہر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
(کیا آپ نے کبھی پہلے یہ ٹوٹکہ استعمال کیا۔۔۔ کیسا رزلٹ رہا؟ اگر کسی کا تجربہ اچھا نہیں رہا تو لازمی بتائیں۔)

‏سامان سے لدا ہوا ایک بحری جہاز محو سفر تھا کہ تیز ہواوں کی وجہ سے وہ الٹنے لگا۔ قریب تھا کہ جہاز ڈوب جاتا، اس میں موجود...
04/09/2025

‏سامان سے لدا ہوا ایک بحری جہاز محو سفر تھا کہ تیز ہواوں کی وجہ سے وہ الٹنے لگا۔ قریب تھا کہ جہاز ڈوب جاتا، اس میں موجود تاجروں نے کہا کہ بوجھ ہلکا کرنے کیلئے کچھ سامان سمندر برد کرتے ہیں ۔ تاجروں نے مشورہ کرکے طے کیا کہ سب سے زیادہ سامان جس کا ہو، وہی پھینک دینگے۔ جہاز کا زیادہ تر لوڈ ایک ہی تاجر کا تھا۔ اس نے اعتراض کیا کہ صرف میرا سامان کیوں؟ سب کے مال میں سے تھوڑا تھوڑ پھینک دیتے ہیں۔

انہوں نے زبردستی اس نئے تاجر کو سامان سمیت سمندر میں پھینک دیا۔ قدرت کی شان کہ سمندر کی موجیں اس کے ساتھ کھیلنے لگیں۔ اسے اپنی ہلاکت کا یقین ہوگیا،جب ہوش آیا تو کیا ‏دیکھتا ہے کہ لہروں نے اسے ساحل پر پھینک دیا ہے۔ یہ ایک غیر آباد جزیرہ تھا۔ جان بچنے پر اس نے رب کا شکر ادا کیا۔ اپنی سانسیں بحال کیں. وہاں پڑی لکڑیوں کو جمع کرکے سر چھپانے کیلئے ایک جھونپڑی سی بنائی. اگلے روز اسے کچھ خرگوش بھی نظر آئے۔ ان کا شکار کرکے گزر بسر کرتا رہا۔ ایک دن ‏ایسا ہوا کہ وہ کھانا پکا رہا تھا کہ اس کی جھونپڑی کو آگ لگ گئی۔ اس نے بہت کوشش کی، مگر آگ پر قابو نہ پا سکا۔اس نے زور سے پکارنا شروع کیا، تو نے مجھے سمندر میں پھینک دیا۔ میرا سارا سامان غرق ہوگیا۔ اب یہی جھونپڑی تھی میری کل کائنات، اسے بھی جلا کر راکھ کر دیا۔ اب میں کیا کروں؟

‏یہ شکوا کرکے وہ خالی پیٹ سو گیا۔ صبح جاگا تو عجیب منظر تھا۔ دیکھا کہ ایک کشتی ساحل پر لگی ہے اور ملاح اسے لینے آئے ہیں۔ اس نے ملاحوں سے پوچھا کہ تمہیں میرے بارے میں کیسے پتہ چلا؟ انہوں نے جو جواب دیا، اس سے تاجر حیران رہ گیا۔ ملاحوں نے کہا کہ ہمیں پتہ تھاکہ یہ جزیرہ غیر آباد ‏ہے، لیکن دور سے دھواں اٹھتا ہوا نظر آیا تو سمجھے شاید کوئی یہاں پھنسا ہوا ہے، جسے بچانا چاہئے۔ اس لئے ہم تمہارے پاس آئے۔ پھر تاجر نے اپنے پورا قصہ سنایا تو ملاحوں نے یہ کہہ کر اسے مزید حیران کر دیا کہ جس جہاز سے تمہیں سمندر میں پھینکا گیا، وہ آگے جا کر غرق ہوگیا۔ یہ سن کر تاجر ‏سجدے میں گر گیا، رب کا شکر ادا کرنے لگا اور کہا کہ پاک ہے وہ ذات جس نے مجھے بچانے کیلئے تاجروں کے ہاتھوں سمندر میں پھینکوایا۔ اپنے بندوں کے بارے میں وہی زیادہ جاننے والا ہے۔

حالات جتنے بھی سخت ہو جائیں، اللّٰہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں۔ ہر حال میں اپنے رب پر بھروسہ رکھیئے۔

*ہائی بلڈ پریشر کا آسان اور سستا علاج**صرف 10 روپے میں علاج – ان شاءاللہ شفا ملے گی*یہ نسخہ نہ صرف ہائی بلڈ پریشر کے مری...
02/09/2025

*ہائی بلڈ پریشر کا آسان اور سستا علاج*
*صرف 10 روپے میں علاج – ان شاءاللہ شفا ملے گی*

یہ نسخہ نہ صرف ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے مفید ہے بلکہ بچوں کی بھوک نہ لگنے کا بھی بہترین علاج ہے۔

ھوالشافی
عمدہ انار دانہ ❋ پرانی شکر

🔹 دونوں کو ہم وزن لے کر باریک کوٹ لیں اور چھوٹی چھوٹی ٹافی نما گولیاں بنا کر محفوظ کر لیں۔
🔹 ذائقے میں لاجواب، کھانے میں مزیدار اور فائدے بے شمار۔

طریقہ استعمال:-
ان ٹافیوں کو مزے سے چوستے رہیں۔
📅 صرف 3 سے 7 دن میں فرق واضح محسوس ہوگا۔

بچوں کے لیے بھی فائدہ مند
جن بچوں کو کھانے کی بھوک نہیں لگتی، ان کو یہ ٹافیاں دیں۔
ان شاءاللہ چند دنوں میں بچے ہر وقت کچن میں خوراک ڈھونڈتے نظر آئیں گے۔

شرطِ شفا: نماز لازمی پڑھیں، دعا اور توکل اللہ پر رکھیں۔

02/09/2025
07/08/2025

میری وال پہ آنے والوں سے گزارش ہے۔کہ بارگاہ رسالت میں درود پاک کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے جائیے۔۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْد، اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْد

اے الله ! محمد ۖ اور آلِ محمد ۖ پر اسی طرح رحمت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم اور آلِ ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی ، بے شک تو ہی تعریف اور بزرگی والا ہے ، اے الله ! محمد ۖ اور آلِ محمد ۖ پر اسی طرح برکت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم اور آلِ ابراہیم پر برکت نازل فرمائی ، بے شک توہی تعریف اور بزرگی والا ہے۔

اللہ پاک،اس درود پاک کے صدقے،ہم سب کی خطاؤں سے درگزر فرمائے۔نیکو کاروں میں شامل کرے۔شفاعت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب فرمائے۔اور ہماری دنیا وآخرت کی تمام مشکلات اور پریشانیوں کو دور فرمائے۔آمین ثم آمین 🤲🤲

*ٹا کسک ماحول اُسے کہتے ہیں:*🔹 جہاں نفرت، حسد، تنقید، دھونس یا بےعزتی عام ہو۔🔹 جہاں انسان کو سکون، عزت یا جذباتی تحفظ نہ...
31/07/2025

*ٹا کسک ماحول اُسے کہتے ہیں:*
🔹 جہاں نفرت، حسد، تنقید، دھونس یا بےعزتی عام ہو۔
🔹 جہاں انسان کو سکون، عزت یا جذباتی تحفظ نہ ملے۔
🔹 جہاں ہر وقت تناؤ، خوف یا دباؤ کا احساس رہے۔

*سادہ الفاظ میں:*
ٹاکسک ماحول وہ ہوتا ہے جہاں رہ کر انسان کا دم گھٹنے لگے اور خوشی ختم ہو جائے۔

*یہ بتائیں کہ کیا آپ بھی ٹاکسک ماحول میں پلے بڑھے ہیں؟ یا ٹاکسک ماحول میں رہتے ہیں؟*

ہاں جی😢

نہیں👍

ٹاکسک ماحول میں پلے بڑھے ہیں لیکن اب اچھے ماحول میں رہتے ہیں۔❤️

پہلے اچھے ماحول میں پلے بڑھے تھے لیکن اب ٹاکسک ماحول میں رہ رہے ہیں۔☹️

Address

Rawalpindi
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urooj posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share