Excise News

Excise News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Excise News, Media/News Company, Rawalpindi.

30/11/2023

فانی زندگی کا ایک اور تیس نومبر گزر گیا، سلسلہ روزوشب کا ایک اور برس بیت گیا،
زندگی کی پچپن بہاریں دیکھنے والا مسافر مڑ کر نظر دوڑاتا ہے تو بچپن کی شرارتوں، لڑکپن کی شوخیوں اور جوانی کی شادمانیوں اور ناکامیوں کی ایک فلم ذہن و دماغ میں چلنے لگتی ہے جس میں وہ سب کچھ گردش کررہاہوتا ہے جو انسان کی بےثبات زندگی کا ازل سے حصہ ہے
۔۔۔۔کہیں اجڑی اجڑی سی منزلیں، کہیں ٹوٹے پھوٹے سےبام و در ۔۔۔کہیں سرد موسموں کی ٹھنڈی ہوائیں،کہیں زرد پتوں کے اداس شجر۔۔۔کہیں رکتے قافلے ہم سفر۔۔۔کہیں چلتے مسافر خاک بسر۔۔۔کوئی پہاڑوں میں ،کوئی بیابانوں میں، کوئی شہروں میں نہ جانے کون دیار زیست میں کہاں کہاں بچھڑ گیا۔۔۔۔۔کہیں خوشیوں کی رونقیں ، کہیں غموں کی مجلسیں۔۔۔۔ کبھی حسرتوں کے ہجوم کے ساتھ ،کبھی آرزوں کے نجوم کے ساتھ ،کبھی تمناؤں کے خون کے ساتھ ۔۔۔۔۔کبھی وصال یار کا زیرو بم ، کبھی ہجر و فراق کا نالہ غم : اے وائے دلم ، وائے دلم، وائے دلم ۔۔۔۔۔۔کبھی صبح زندگی ، کبھی شام زندگی ، کبھی تپتی ساعتوں والی آلام زندگی، بس پلک جھپکنے میں تمام زندگی : عبرت نشان زندگی ۔۔۔۔ !!
اس چندروزہ حیات مستعار کا سب سے حسین تحفہ ،حسن خاتمہ ہے ،جس کے لیے زبان رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے نکلی ہوئی یہ دعا کتنی خوبصورت دعا ہے ، اسے اپنی معمول کی دعاؤں میں شامل کرلینا چاہیے :
اللهمّ أحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِي الأُمُورِ كُلِّهَا، وَأجِرْنَا مِنْ خِزْيِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الآخِرَةِ

(اے اللہ!تمام امور میں ہماری عاقبت کو سنواردیں اور دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے ہمیں نجات عطا فرمادیں

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Excise News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share