Hijabian TV

Hijabian TV A Canadian Pakistan TV Channel

12/11/2024

3 Days Free Practical workshops in the Following Courses

✅ Amazon
✅ ChatGPT and Canva
✅ AI Tools
✅ Video Making and Editing
✅ Freelance Platforms
✅ Local E-Commerce
✅ Learning Spoken English
✅ WordPress Website Development
✅ Graphic Designing with AI Technologies
✅ Scratch by MIT and App Inventor
✅ Digital Marketing

Office No. 29, Mian Plaza, Muree Road, Chandni Chowk, Rawalpindi.
For Free Registration
WhatsApp 0370 5614216

10/08/2024

پاکستان
دنیا میں وہ نایاب ملک ہے جہاں انٹرنیٹ کی بھی

لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے 🙄

10/08/2024

انٹرنیٹ سروس برائے نام
خیبرپختونخوا میں Ufone Telenor، Jazz, zong کمپنیوں کی ناقص سروس کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلائیں

یہ بندہ چور ہے۔جو ایزی پیسہ شاپ والے سےبہت مہارت سے باتوں باتوں میں موبائل سے سیمsim چوری کرتا ہے۔ اور لاکھوں روپوں سے د...
08/08/2024

یہ بندہ چور ہے۔جو ایزی پیسہ شاپ والے سےبہت مہارت سے باتوں باتوں میں موبائل سے سیمsim چوری کرتا ہے۔ اور لاکھوں روپوں سے دکانداروں کو محروم کردیتا ہے ۔اس دو مہینوں میں تحصیل جہانگیرہ اور پشاور میں کئی وارادتے کر چکاھے ۔اگر اس شخص کو کوئی بھی جانتاھو۔ کسی نے بھی کئی دیکھ لیا ۔اطلاع دینے والے انعام دیا جائے اور اطلاع دینے والےکو خفیہ ظاہرکیا جائے گا ۔ برائے مہروبانی اس نمبر پر رابطہ کرے۔03137959292 نیز اس پیغام کو تمام احباب اپنے گروپ میں شیئر کریں

08/08/2024
23/07/2024
ٹی ایم اے افسر جہانگیرہ شاہانہ سکندر سے شیدو امن جرگہ کی وفد کی ملاقات شیدو میں مچھر مار سپرے نالیوں میں گندگی سٹریٹ لائ...
23/05/2024

ٹی ایم اے افسر جہانگیرہ شاہانہ سکندر سے شیدو امن جرگہ کی وفد کی ملاقات شیدو میں مچھر مار سپرے نالیوں میں گندگی سٹریٹ لائٹ انڈر پاس کے ساتھ نالی کی صفائی کے معاملے پر بات چیت وفد میں چیئرمین عمیر علی خان جنرل سیکرٹری امن جرگہ فضل محمود حقانی ڈاکٹر محمد نعیم اقبال بہادر سجاد الرحمان ڈاکٹر عبدالرب شاہ شجاعت خان شاہ جی شامل تھے ٹی ایم او جہانگیرہ شاہانہ سکندر نے تمام مسائل کے لیے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی بہت جلد عمل درامد عمل میں لایا جائے گا

17/05/2024

Custom Made Stickers for Walls and Glass Transform your space with our Custom Made Stickers, designed specifically for walls, glass, and a variety of other surfaces. Whether you're looking to personalize your home, office, or retail space, our stickers offer a stylish and versatile solution. Key Fea...

13/04/2024
13/04/2024

*اگر سوشل میڈیا کا استعمال کم نہیں کر سکتے*
تو پھر ڈھونڈ ڈھونڈ کر ایسے پیجز لائک کریں جن سے مثبت چیزیں ملتی رہیں
صرف سات دن تک سامنے آنے والی ہر بے مقصد پوسٹ پر رکے بغیر اسے پیچھے کر دیں
اور ہر اچھی پوسٹ کو مکمل دیکھیں۔ سات دن بعد سوشل میڈیا آپ کو مثبت چیزیں ہی دکھائے گا
مثبت چیزوں میں وقت گزارنے سےسوچ مثبت ہوگی ، پھر کلام پھر اعمال اور پھر ساری ذندگی مثبت ہو جائے گی.!!

06/03/2024

" 1988 میں جب نویں کلاس میں پڑھتے تھے ، اس وقت اسکول یونیفارم میں اونٹ کے رنگ کی شلوار قمیض اور سفید جوتے ہوتے تھے ۔
ہیڈ ماسٹر صاحب یونیفارم کے معاملے میں بہت سختی سے پیش آتے تھے اس لئے تمام طلباء یونیفارم پہن کر آتے تھے سوائے دو ایک کے جو غریب تھے۔
ایک دن صبح کی اسمبلی کے دوران میٹرک کے طالب علم بیکھو مٙل بغیر یونیفارم کے اسمبلی کی قطار میں کھڑا تھا ، جیسے ہی ہیڈ ماسٹر کی نظر اس پر پڑی بہت ہی غصے میں بیکھو مٙل کو کالر سے پکڑ کر باہر لیکر آیا ، ہیڈ ماسٹر کا غصہ دیکھتے ہوئے بیکھو مل زور زور سے کہنے لگا
سائیں میری بات سنیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری بات سنیں
میرا باپ باسو مل غریب آدمی ہے وہ مجھے کہاں سے یونیفارم اور جوتے لیکر دے ؟
مجھے آپ ماریں نہیں میں کل سے اسکول نہیں آؤں گا ۔
ہیڈ ماسٹر استاد غلام حیدر کھوکھر نے اسے چھوڑ دیا *اور اسٹیج پر چڑھ کر تمام طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کے بعد بیکھو مٙل ایک ایک کلاس میں آئے گا ، آج آپ کو جو خرچی ملی ہے وہ آپ بیکھو مل کو دے دینا تاکہ وہ یونیفارم خرید کر سکے۔*
*میرے پاس حسب معمول آٹھ آنے جیب خرچ ملتا تھا سوچا آج کے دن سموسہ نہیں کھاؤں گا وہ میں بیکھو مل کو دے دوں گا ۔*
کلاس میں ابھی بیٹھے ہی تھے کہ کلاس کے ٹیچر استاد فقیر محمد حیات ہسبانی کلاس میں آ گئے ، تھوڑی دیر بعد بیکھو مٙل بھی استاد سے اجازت لیکر ہماری کلاس میں داخل ہوا ۔
اس کے ہاتھ میں ایک ایک روپے کے چند نوٹ اور کچھ سکّے تھے جو شاید اس نے اپنی کلاس سے جمع کئے تھے ۔
*استاد فقیر محمد حیات ہسبانی بہت غصے میں تھے ہم سب کو منع کیا کہ کوئی بھی اس کو پیسے نہیں دے گا اور بیکھو مٙل کی جانب دیکھتے ہوئے غصے میں کہا کہ ڈوب نہیں مرتے جو بھیک مانگتے پھرتے ہو۔*
*کیا غربت کی آڑ میں ساری زندگی بھیک مانگتے پھرو گے ؟*
واپس اپنے کلاس میں جاؤ اور جن جن سے پیسے لئے ہیں ان کو واپس کر کے آؤ میں تمہیں یونیفارم لیکر دوں گا
بیکھو مٙل استاد کے کہنے پر واپس اپنی کلاس میں گیا اور سب کو ان کے پیسے واپس کر کے آ گیا ۔
استاد فقیر محمد حیات ہسبانی نے پوچھا کہ شام کے وقت کون سا کام کر سکتے ہو ؟
بیکھو مٙل نے جواب دیا کہ میرا باپ موچی ہے ، میں بوٹ پالش کرنا اور جوتوں کی مرمت کا کام کر سکتا ہوں مگر میرے پاس سامان خرید کرنے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔
استاد نے پوچھا کتنے پیسے چاہئے ہونگے ؟
اس نے کہا ایک لکڑی کی پیٹی اور چند برش ، پالش وغیرہ سب ملا کر کوئی ڈیڑھ سو روپے چاہئے ان میں سب سامان آ جائے گا ۔
استاد نے اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا اور ڈیڑھ سو روپے گن کر دیئے اور کہا کہ یہ ادھار ہے ، تم مجھے روز کے حساب سے ہر ہفتے سات روپے واپس کرنا۔
اس کے بعد مجھ سے کاپی مانگی اور اس کے تین کورے صفحات پھاڑ کر نکال لئے اور ان پر کچھ لکھنے لگے تینوں چٹھیاں بیکھو مٙل کو دیتے ہوئے کہا ایک چٹھی رشید پنجابی کو دینا وہ تمہیں کپڑا دے گا اور تمہیں ایک روپے روزانہ کے حساب سے اس کا قرض واپس کرنا ہے ، دوسری چٹھی خالق منگی کو دینا وہ تجھے نئے جوتے دے گا اسے بھی ایک روپیہ روز کے حساب سے قرضہ واپس کرنا ہے ، یہ تیسری چٹھی یوسف درزی کو دینا وہ تمہیں یونیفارم سی کر دے گا اسے بھی ایک روپے روزانہ دینے ہیں، چار روپے قرضہ اتارنے کیلئے تمہیں ہر صورت میں اتنا کمانا ہیں تاکہ تم قرضہ چکا سکو اور اسے کے بعد تمہیں اپنی محنت کے ذریعے آگے بڑھنا ہے
*ایک بار بھیک مانگنے کی عادت پڑ گئی تو ساری زندگی بھیک مانگتے ہی گزرے گی*
بیکھو مٙل وعدہ کر کے چلا گیا بعد میں استاد نے ہمیں کہا کہ آپ لوگ اپنے جوتوں کی مرمت اور بوٹ پالش ہمیشہ بیکھو مٙل سے کروایا کریں
وقت تیزی سے گزر گیا 12 سال پلک جھپکتے گزر گئے
ہائی اسکول کرونڈی میں دسویں کلاس کے طلباء کی الوداعی پارٹی ہو رہی تھی ، استادوں کے ساتھ شہر کی معززین کو بھی دعوت تھی۔
*تقریر کرنے کیلئے شہر کی ایک بڑی فلور مل کے معزز جنرل منیجر بیکھو مٙل کو دعوت دی گئی ، کاٹن کے سوٹ میں ملبوس ، ماتھے پر ری بین کا چشمہ رکھے اپنی تقریر میں اسی اسکول میں پیش آئے 1988 کا قصہ سناتے ہوئے زار و قطار روتے ہوئے اسٹیج پر بیٹھے اپنے استاد فقیر محمد حیات ہسبانی کے پیروں کو چھوتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ایک کامل استاد نے مجھے بھیک مانگنے سے بچایا اور محنت کا سبق دیا ۔*
آج کل مدد کے نام پر جو بھیک بانٹی جا رہی ہے, اس سے ھم مستقل بھکاری پیدا کئے جا رہے ہیں ، *"اس کی تصیح کے لئے بھی کسی استاد فقیر محمد حیات حیسبانی جیسا مرد قلندر درکار ھے"*
(محترم محمد ایوب قمبرانی کی سندھی تحریر کا اردو ترجمہ)

*انکم سپورٹ پروگرام کے تناظر میں آج کی منتخب شدہ پوسٹ اس کو ضرور پڑھئے*
*معاشرے کو مفت راشن اور آٹے کے تھیلے نہیں چاہیں بلکہ ہمیں کارخانے چاہیں جس سے عزت سے روزگار مل سکے ۔*

02/03/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ سب سے پہلے علی آمین گنڈاپور کوبہت بھاری اکثریت سے وزیر اعلیٰ پختونخوا منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اس کے بعد مختصراً عرض ہے کہ 9 مئ کے بعد اور اس سے پہلے جن حالات سے پی ٹی آئی کے ورکرز ، سپورٹرز اور قائدین گزر رہے ہیں اس طرح کی فسطائیت ، جبر، استبداد اور ظلم تاریخ میں اس بندے نے اپنی 75 سال کی عمر میں نہیں دیکھی ہے ، میں نے سکندر مرزا سے لیکر جنرل مشرف تک مارشالائ دور اور درمیان میں لولی لنگڑی جمہوریت کا زمانہ بھی دیکھا ہے لیکن جو بر بریت اس دوران میں ہوئی ہے کسی اور دور میں واسط نہیں پڑا ہے اس تمام بربریت اور فسطائیت کے باوجود ملک کے طول و عرض کے عوام نے مقابلہ کر کے عمران خان کے ٹائیگرز کو اقتدار سے نوازا ہے لامثال قربانیاں دے کر ایک عظیم الشان مقصد کے حصول کے لیے ۔ سول اسٹیبلشمنٹ ، ملٹری اسٹبلشمنٹ ، عدالتی اسٹیبلشمنٹ ، بیوروکریسی اسٹیبلشمنٹ ، ڈی ایم جی اسٹیبلشمنٹ ، کارخانہ دار اسٹیبلشمنٹ ، فیوڈل لارڈ اسٹیبلشمنٹ ، سرمایہ دار اسٹیبلشمنٹ کے مقابلے میں صرف اور صرف غریب اور متوسط طبقے کی حمایت سے جو کامیابی ملی ہے یہ کامیابی آپ تمام ایمینیز ، امپیز ،سپیکرز اور مستقبل کے وزیروں ، مشیروں کو مبارک لیکن یاد رکھیں یہ کارنامہ عظیم جسگروپ کے عوام نے سر انجام دیا ہے اسے فراموش نہیں کر نا یہی لوگ آپ کا سرمایہ ہے اور کوئی نہیں
والسلام
سید مصنف شاہ بخاری محلہ شاہ آباد شاہ کلیم ڈیم روڈ شیدو تحصیل جہانگیرہ ضلع نوشہرہ

Address

18/8, Majeed Plaza, Bank Road, Saddar Cantonment
Rawalpindi
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hijabian TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hijabian TV:

Share