Virk News

Virk News اس پیج پر نیوز کے علاوہ ہر طرح کی انفارمیشن اور عوامی مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا جاتا ہے

قومی شناختی کارڈ ہر پاکستانی کی پہچان ہے مگر بہت ہی کم لوگ شناختی کارڈ نمبر کی ٹیکنالوجی اور اسکے شناخت کے خودکار نظام س...
17/08/2025

قومی شناختی کارڈ ہر پاکستانی کی پہچان ہے مگر بہت ہی کم لوگ شناختی کارڈ نمبر کی ٹیکنالوجی اور اسکے شناخت کے خودکار نظام سے واقف ہوں گے.
اگرچہ آپ سب لوگ تقریبا روز اپنا شناختی کارڈ دیکھتے هونگے، لیکن آج تک آپ کو اس پر لکھے 13ہندسو ں کے کوڈ کا مطلب کسی نے نہیں بتایا ہو گا۔
درج ذیل تحریر آپکو شناختی کارڈ نمبر کے متعلق معلومات فراہم کرے گی.

پاکستانی شناختی کارڈ نمبر کے فارمیٹ میں:

1. **پہلے 5 ہندسے**: صوبہ، ضلع، تحصیل، اور یونین کونسل کا کوڈ ظاہر کرتے ہیں۔
2. **درمیانی 7 ہندسے**: خاندان (Family Number) یا ہاؤس ہولڈ نمبر ہوتے ہیں۔
3. **آخری ہندسہ**: جنس ظاہر کرتا ہے۔

* **طاق عدد (1, 3, 5, 7, 9)** → مرد
* **جفت عدد (2, 4, 6, 8)** → عورت

یہ طریقہ نادرا کے شناختی کارڈ نمبر کے اسٹرکچر کا حصہ ہے اور واقعی اسی اصول پر نمبر بنائے جاتے ہیں۔

پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے 💚
17/08/2025

پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے 💚

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا، 2 پائلٹ سمیت 5 افراد شہیدخیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا جس کے نت...
15/08/2025

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا، 2 پائلٹ سمیت 5 افراد شہید

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد شہید ہوگئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ باجوڑ میں امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث کریش ہوا، حادثے میں 2 پائلٹ سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ خراب موسم کے باعث ایم آئی 17ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا تھا، علاقے میں فوری طور پر ٹیمیں بھیجنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور کے پی حکومت کا دوسرا ہیلی کاپٹر ضلع بونیر میں ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہے۔

چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کے مطابق ہیلی کاپٹر باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جارہا تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے جبراڑئی میں گزشتہ رات آنے والے سیلابی ریلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے، رابطہ سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے۔

حکام کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک 21 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 7 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ 3 زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
نیشنل اور انٹرنیشنل نیوز کے لیے واٹس ایپ چینل فالو کر لیں👇
https://whatsapp.com/channel/0029VaNxX674SpkAIJ5UtQ1f

14/08/2025
سال 1943 کی ایک سرد، دھند آلود صبح… دوسری جنگِ عظیم اپنے عروج پر تھی۔ یوگوسلاویہ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک کم سن مگر ...
14/08/2025

سال 1943 کی ایک سرد، دھند آلود صبح… دوسری جنگِ عظیم اپنے عروج پر تھی۔ یوگوسلاویہ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک کم سن مگر فولادی حوصلے کی مالک لڑکی، لیپا رادچ، دشمن کے ہاتھوں قید تھی۔
اس کا جرم یہ تھا کہ اس نے آزادی کی خاطر ہتھیار اٹھائے، مظلوموں کی آواز بنی، اور ظالم کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا۔
نازی فوجیوں نے لالچ دیا
اپنے ساتھیوں کے نام بتا دو، تمہیں زندگی بخش دی جائے گی۔
لیپا نے مسکرا کر وہ جملہ کہا جو تاریخ کا حصہ بن گیا
میں اپنی سرزمین کی غدار نہیں بنوں گی۔ جنہیں تم تلاش کر رہے ہو، وہ تمہارے جیسے جابروں کا خاتمہ کر کے ہی سامنے آئیں گے۔
پھر پھانسی کا پھندا تیار ہوا اور لیپا کی سانس رک گئی، لیکن اس کی کہانی ہمیشہ کے لیے امر ہو گئی
وہ سر کٹ سکتا ہے، مگر جھک نہیں سکتا❓🤔❔

خوشاب قائدآباد بندیال شمالی ملک مظہر دھول آج فائرنگ سے جان کی بازی ہار گے ہیں اللہ پاک مغفرت فرمائے۔امینباخبر رہنما چاہت...
13/08/2025

خوشاب قائدآباد بندیال شمالی ملک مظہر دھول آج فائرنگ سے جان کی بازی ہار گے ہیں اللہ پاک مغفرت فرمائے۔امین

باخبر رہنما چاہتے ہیں تو ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کرلیں 👇 https://whatsapp.com/channel/0029VaO8Zan1Hsps6YtbFn1t

238 صحافی شہید ہوگئے۔ اب غ.ز.ہ میں دو صحافی رہ گئے، جن سے ہم خبریں لیتے تھے۔ ایک صالح الجعفراوی اور دوسرا ضیاء ابوعون۔ ص...
13/08/2025

238 صحافی شہید ہوگئے۔ اب غ.ز.ہ میں دو صحافی رہ گئے، جن سے ہم خبریں لیتے تھے۔ ایک صالح الجعفراوی اور دوسرا ضیاء ابوعون۔ صالح کو بھی دجال نے ہٹ لسٹ پر رکھ لیا ہے۔ آج انس کے جسد خاکی کو سپردِ خاک کرکے صالح نے جو جملہ کہا، وہ عرب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
"يا حبيبي، إنت ارتحت بس أتعبتنا من بعدك!"
"یار من! تم تو راحت پا گئے، مگر اپنے بعد ہمیں تھکا گئے۔"

📍 پنجاب کے بننے والے نئے ڈویژنوں اور اضلاع کو شامل کرکے  نیا نقشہ جاری ۔ اب صوبہ پنجاب میں کل 10 ڈویژنز ،41 اضلاع اور ان...
11/08/2025

📍 پنجاب کے بننے والے نئے ڈویژنوں اور اضلاع کو شامل کرکے نیا نقشہ جاری ۔

اب صوبہ پنجاب میں کل 10 ڈویژنز ،41 اضلاع اور ان میں 156 تحصیلیں شامل ہیں۔

*نیشنل اور انٹرنیشنل نیوز کے لیے واٹس ایپ چینل فالو کر لیں*👇
https://whatsapp.com/channel/0029VaNxX674SpkAIJ5UtQ1f

سیال شریف کے صاحبزادہ شمس الحق  کے تین نواسوں کو تونسہ شریف میں زہر دیا گیا، تینوں صاحبزاہ اللّٰہ پاک کو پیارے ہو گئے ال...
10/08/2025

سیال شریف کے صاحبزادہ شمس الحق کے تین نواسوں کو تونسہ شریف میں زہر دیا گیا، تینوں صاحبزاہ اللّٰہ پاک کو پیارے ہو گئے اللّٰہ پاک جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین یارب العالمین
پولیس نےمزید تحقیقات شروع کر دیں

جنوبی سوڈان کے ارب پتی لارنس لوال پر جب حکومت نے ان کے ذرائع آمدن کی تحقیقات شروع کیں تو وہ اپنی تمام دولت سمیٹ کر کینیڈ...
10/08/2025

جنوبی سوڈان کے ارب پتی لارنس لوال پر جب حکومت نے ان کے ذرائع آمدن کی تحقیقات شروع کیں تو وہ اپنی تمام دولت سمیٹ کر کینیڈا چلے گئے۔
رخصت ہوتے وقت وہ ایک ایسا جملہ کہہ گئے جو دل کو ہلا کر رکھ دیتا ہے:
"جب میں جوبا کے فٹ پاتھ پر سوتا تھا… بارش میں بھیگتا تھا… بھوکا پیاسا دن گزارتا تھا… کچر-ے سے روٹی کے ٹکڑے نکال کر کھاتا تھا… اُس وقت کسی حکومت کو میرے سورس آف غربت میں دلچسپی کیوں نہ ہوئی؟
یاد رکھو! جس حکومت کو تمہاری غریبی کی پرواہ نہ ہو، اسے تمہاری امیری کا حساب لینے کا کوئی حق نہیں۔"

یہ جملہ صرف ایک شخص کا نہیں
یہ اُن کروڑوں بے بس انسانوں کی خاموش فریاد ہے،
جنہیں غریبی میں نظرانداز کیا گیا، اور خوشحالی میں کٹہرے میں کھڑا کر دیا جاتا ہے۔۔

09/08/2025

*🧐بیوی بچے کے ساتھ ڈکیتی؟*

*☑️ہمارا معاشرہ فارغ ہوچکا ہے، جرم اب خاندانوں میں داخل ہو گیا ہے، شوہر ڈکیتی کر رہا ہے، بیوی خاموش ہے،،،،،*

*👈ہم معاشرے میں کیسے رہ رہے ہیں؟ اب اس کا ذمہ دار کون ہے؟ افسوس کی بات ہے کہ میں نے ایسے واقعات پہلے کبھی نہیں دیکھے۔*

*نیشنل اور انٹرنیشنل نیوز کے لیے واٹس ایپ چینل فالو کر لیں*👇

07/08/2025

رات اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث تقریباً ایک درجن طیارے فضا میں چکر لگاتے رہے، بعد ازاں موسم کے صاف ہونے پر بحفاظت ایئرپورٹ پر اُتر گئے

نیشنل اور انٹرنیشنل نیوز کے لیے واٹس ایپ چینل فالو کر لیں👇
https://whatsapp.com/channel/0029VaNxX674SpkAIJ5UtQ1f

Address

10
Rawalpindi
00666

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Virk News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Virk News:

Share