Pakistan Nazriyati Party

Pakistan Nazriyati Party Join & Support PNP
0300-6355038 (for Pakistan)
0341-0310050 (for overseas Pakistanis) 🇵🇰

27/12/2025

اس ملک کی اشرافیہ کا مقابلہ ایوانوں میں کریں گے۔
پاکستان نظریاتی پارٹی کی بنیاد کیوں رکھی گئی؟

26/12/2025

جیسے عمران خان صاحب کے ستائیس سالہ سیاسی کیرئیر میں جب 1996 میں تحریک انصاف بنی تھی اسوقت کے بچے جوان آج عمران خان کے سپورٹرز بھی ہیں ووٹر بھی ہیں پارٹی کارکنان بھی ہیں

ٹھیک اسی طرح آج جو یہ بچے قائد نوجوان مرد مجاہد اسلام چیرمین پاکستان نظریاتی پارٹی شہیر حیدر سیالوی بھائی کے ساتھ دیکھ رہے ہیں
انشاللہ ✊🏼 کل کو آنے والے وقتوں میں یہی بچے پاکستان نظریاتی پارٹی کا حصہ بھی ہونگے کارکنان بھی ہونگے سپورٹرز بھی ہونگے ووٹر بھی ہونگے اور پاکستان نظریاتی پارٹی کے زور بازو 💪🏼 بھی ہونگے۔

25/12/2025
25th December:ہے مقروض فقط آپ کی،پاک سر زمیں دی تھی جس کو آپ نے، قوّتِ دیںیہ تدبر و فراست دی تھی رب نے آپ کوحیراں تھا زم...
25/12/2025

25th December:
ہے مقروض فقط آپ کی،پاک سر زمیں
دی تھی جس کو آپ نے، قوّتِ دیں

یہ تدبر و فراست دی تھی رب نے آپ کو
حیراں تھا زمانہ، دیکھا نگاہِ عجب نے آپ کو

رہ کر دشمنوں میں بھی، بے مثال ہو گئے
ہو گئے جناح سے قائد، با کمال ہو گئے

صدیوں میں یونہی، بلند ہمیشہ نام ہو
قائد آپ کی لحد پہ کروڑوں سلام ہو

شاعر: عبداللہ سجاد

23/12/2025

مدرسے کے طلبہ کو امام کعبہ کا بتا کر کرکٹ ٹیم کا استقبال

چیئرمین پاکستان نظریاتی پارٹی شہیر حیدر سیالوی کی پوڈکاسٹ میں گفتگو

A wonderful debate was held at Quaid e Azam University with a lot of difference of opinions among Chairman PNP Shaheer S...
23/12/2025

A wonderful debate was held at Quaid e Azam University with a lot of difference of opinions among Chairman PNP Shaheer Sialvi, Senator Afnan & Senator Mushtaq Ahmed. Video will be uploaded soon.

پاکستان کی معیشت — قصور عوام کا نہیں، سیاست دانوں کا ہےتحریر محمد عکاشہ پاکستان آج جس معاشی تباہی میں کھڑا ہے، اس کے ذمہ...
23/12/2025

پاکستان کی معیشت — قصور عوام کا نہیں، سیاست دانوں کا ہے
تحریر محمد عکاشہ
پاکستان آج جس معاشی تباہی میں کھڑا ہے، اس کے ذمہ دار عوام نہیں بلکہ وہ موروثی سیاست دان ہیں جنہوں نے دہائیوں تک اقتدار کو اپنی جاگیر سمجھا۔ سندھ ہو یا پنجاب، بلوچستان ہو یا خیبر پختونخوا — ہر صوبے میں اقتدار بدلا، مگر لوٹ مار کا نظام نہیں بدلا۔

کسی نے 35 سال حکومت کی، کسی نے 15 سال اور کسی نے 10 سال، مگر آج بھی ملک قرض میں ڈوبا ہوا ہے، مہنگائی آسمان پر ہے اور حکمران آئی ایم ایف کے سامنے ہاتھ پھیلائے کھڑے ہیں۔
سوال یہ ہے:
اگر اتنے سال حکومت کر کے بھی ملک اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو سکا تو پھر یہ سیاست تھی یا کاروبار؟

سستے حل سامنے ہیں، مگر حکمران اندھے ہیں

ایران سے سستا پیٹرول اور ڈیزل پاکستان کی معیشت کو فوری سہارا دے سکتا ہے، مگر یہ فیصلہ وہ لوگ نہیں کریں گے جن کے مفادات بیرونِ ملک ہوں، جن کے بچے باہر ہوں اور جن کی وفاداریاں قوم کے بجائے قرض دینے والوں سے ہوں۔

یہ لوگ عوام کو کہتے ہیں قربانی دو،
مگر خود اقتدار اور پروٹوکول کی قربانی دینے کو تیار نہیں۔

امریکہ سے ہمارا مؤقف صاف ہے

پاکستان نظریاتی پارٹی واضح کہتی ہے:

ہم امریکہ سے غلامی کا رشتہ نہیں چاہتے،
نہ ہم امریکہ کو اپنا باپ مانتے ہیں،
ہم امریکہ کو اپنے برابر مانتے ہیں —
کیونکہ ہم پاکستان ہیں،
اور پاکستان کسی سے کم نہیں ہے۔

یہ بات نفرت کی نہیں،
غیرت اور خودداری کی ہے۔

نوجوان قیادت بمقابلہ بوڑھی سیاست

پاکستان نظریاتی پارٹی وہ واحد جماعت ہے جہاں: سیاست وراثت نہی
قیادت نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے
اور عوام کو شعور دیا جا رہا ہے، جھوٹے خواب نہیں

جس دن عوام نے ان نام نہاد تجربہ کار سیاست دانوں سے حساب مانگ لیا،
اس دن یہ سارے “سیانے” سیاست سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

پاکستان کا مسئلہ وسائل نہیں،
وسائل بیچنے والے سیاست دان ہیں۔

اور قومیں جب جاگتی ہیں،
تو ایسے سیاست دان تاریخ کے حاشیے پر پھینک دیے جاتے ہیں۔

جاری کردہ محمد عکاشہ انفارمیشن سیکرٹری کراچی ڈویژن

21/12/2025

مریدکے میں کیا ہوا؟
مذہب کے نام پر سیاست کون کر رہا ہے؟
پوڈکاسٹ میں چیئرمین پاکستان نظریاتی پارٹی شہیر حیدر سیالوی کی گفتگو

19/12/2025

کسی شخص کو بھی استثنیٰ نہیں دی جا سکتی ہے۔
اگر کوئی اچھا کام کر رہا ہے تو وہ فوج ہے۔

19/12/2025

پشتون لوگوں کو پنجاب اور سندھ میں روک روک کر جس انداز میں چیک کیا جا رہا ہے، اسکی PNP مذمت کرتی ہے۔

Address

Rawalpindi
48061

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Nazriyati Party posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan Nazriyati Party:

Share