5TVpk

5TVpk The purpose of our channel is to promote positive thoughts in the public by providing timely and acc

5tvpk – Your Trusted Source for News & Updates
Welcome to 5tvpk, the people’s favorite news channel that keeps you informed and engaged. We bring you the latest National News, International News, Sports Updates, Business Reports, Entertainment Highlights, and more — in both video and post formats. Our mission is to deliver accurate, timely, and relevant news that matters to you. From breaking head

lines to in-depth coverage, we ensure you stay updated on all topics of public interest. Whether it’s politics, economy, sports, technology, or social issues, 5tvpk has it covered.

صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کردیپاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ م...
01/03/2026

صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کردی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

صاحبزادہ فرحان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔

پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان نے آج سری لنکا کے خلاف میچ میں شاندار سنچری اسکور کی، اس سے قبل انہوں نے نمیبیا کے خلاف میچ میں بھی سنچری اسکور کی تھی۔
س کے ساتھ ہی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے 176رنز کی پارٹنرشپ بنائی، یہ پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت داری ہے۔

اس سے پہلے کا ریکارڈ بابر اعظم اور محمد رضوان کی بھارت کے خلاف 2021 میں ان بریکن 152 رنز کی شراکت تھی۔

اس کے ساتھ ہی پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا، انہوں نے ایک ہی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا کارنامہ سر انجام دیا۔

سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں اپنے مجموعی رنز کی تعداد 320 سے زائد کر دی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے ویرات کوہلی کے 2014 میں قائم کردہ 319 رنز کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔

9 مئی واقعات میں سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا کی موجودگی کی تصدیقپنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری نے پشاورمیں 9 مئی...
11/01/2026

9 مئی واقعات میں سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا کی موجودگی کی تصدیق
پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری نے پشاورمیں 9 مئی واقعات کی ویڈیوزکی تصدیقی رپورٹ تیار کر لی جس میں سہیل آفریدی کی ویڈیو موجودگی کی تصدیق کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 9 مئی واقعات میں وزیراعلی سہیل آفریدی ، کامران بنگش ، تیمور جھگڑا اورعرفان سلیم کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی، پنجاب فرانزک لیبارٹری نے پشاورپولیس کی درخواست پر9 مئی واقعات کی ویڈیوزاور آڈیو ویژول کا تجزیہ کیا۔

فرانزک لیبارٹری کی یہ رپورٹ پشاور کے تھانہ شرقی کی بھجوائی گئی یو ایس بی میں موجود ویڈیوز پر مبنی ہے، یو ایس بی میں موجود 16 ویڈیوز کا فریم بہ فریم تجزیہ کیا گیا، متعدد ویڈیوز میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ کے شواہد نہیں ملے، چند ویڈیوزمیں لوگوں اور ٹیکسٹ کے اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سہیل آفریدی اورعرفان سلیم کی دو ویڈیوزمیں کلپس جوڑنے کے شواہد بھی سامنے آئے، سہیل آفریدی کی پروفائل تصویر کو 9 مئی کی ویڈیو سے ملا کر دیکھا گیا، سہیل آفریدی کی پروفائل تصویر اور ویڈیو میں موجود شخص ایک ہی ہے۔

عرفان سلیم کی پروفائل تصویرکی بھی ویڈیوز میں موجود ہونے کی تصدیق ہوگئی، کامران بنگش کی پروفائل تصویر اور ویڈیو میں موجود شخص ایک ہی قرار دیے گئے، تیمور جھگڑا کی پروفائل تصویر اور ویڈیوز میں موجود شخص میں مطابقت پائی گئی۔

پاکستان کا سوڈان سے بھی 1.5 ارب کا دفاعی معاہدہ جلدپاکستان اور سوڈان کے درمیان 1.5ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ آخری مراحل م...
10/01/2026

پاکستان کا سوڈان سے بھی 1.5 ارب کا دفاعی معاہدہ جلد
پاکستان اور سوڈان کے درمیان 1.5ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ آخری مراحل میں ہے‘دفاعی ذرائع کے مطابق سوڈان کو ہتھیار، جنگی طیارے اور ڈرون فراہم کئے جائیں گے‘پاکستان کے ریٹائرڈائیر مارشل عامر مسعود نے بتایا کہ پاکستان سوڈان کو10قراقرم-8جیٹ، سپر مشاق تربیتی طیارے،2سو ڈرون اور ممکنہ طور پر JF17 تھنڈر لڑاکا طیارے بھی دے گا‘ فنڈز سعودی عرب کی جانب سے فراہم کئے جانے کا امکان ہے۔

پاک فضائیہ کا تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہپاک فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے...
03/01/2026

پاک فضائیہ کا تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ
پاک فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق یہ کامیاب تجربہ قومی فضائی اور دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔ تیمور ایئر لانچ کروز میزائل روایتی وار ہیڈ لے کر 600 کلومیٹر تک دشمن کے زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جدید ترین نیوی گیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس میزائل کو انتہائی کم اونچائی پر پرواز کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ دشمن کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام سے مؤثر طریقے سے بچنے کے قابل ہے۔

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ

تصویر، اسکرین گریب
تصویر، اسکرین گریب
پاک فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق یہ کامیاب تجربہ قومی فضائی اور دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔ تیمور ایئر لانچ کروز میزائل روایتی وار ہیڈ لے کر 600 کلومیٹر تک دشمن کے زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جدید ترین نیوی گیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس میزائل کو انتہائی کم اونچائی پر پرواز کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ دشمن کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام سے مؤثر طریقے سے بچنے کے قابل ہے۔

ترجمان کے مطابق مسلح افواج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے اس کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اس شاندار کامیابی پر سائنسدانوں، انجینئرز اور پاک فضائیہ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور غیر متزلزل عزم کو بھی سراہا۔

7عادات، دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی کامیابی کا رازدنیا کے امیر ترین خاندانوں کی کامیابی کا اصل راز اعلیٰ تعلیم یا مہنگ...
01/01/2026

7عادات، دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی کامیابی کا راز
دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی کامیابی کا اصل راز اعلیٰ تعلیم یا مہنگے ادارے نہیں بلکہ مطالعہ، نظم و ضبط اور وقت کے مؤثر استعمال میں پوشیدہ ہے۔ امریکی جریدے فار چیون نے عالمی مالیاتی ادارے جے پی مورگن کی رپورٹ کے حوالے سے لکھا 100 سے زائد ارب پتی افراد، جن کی مجموعی دولت 500 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے، اس بات پر متفق ہیں کہ کامیابی کی بنیاد مستقل سیکھنے، واضح اہداف، جسمانی صحت اور گہری سوچ پر ہوتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے دور میں بھی کتابیں اور سوچنے کی عادت سب سے قیمتی سرمایہ بنی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مطالعہ وہ عادت ہے جو دنیا کے کامیاب ترین افراد میں سب سے زیادہ مشترک پائی گئی۔ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سالانہ تقریباً 50 کتابیں پڑھتے ہیں اور ان کے مطابق سیکھنے کا سب سے مؤثر ذریعہ آج بھی کتاب ہی ہے۔ وارن بفیٹ بھی روزانہ پانچ سے چھ گھنٹے مطالعہ کرتے ہیں اور اخبارات، مالی رپورٹس اور تحقیقی مواد کو اپنی کامیابی کی بنیاد قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ علم سود کی طرح بڑھتا ہے، مگر اس کے لیے صبر اور مستقل مزاجی ضروری ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کامیاب خاندانوں کی سات نمایاں عادات میں مطالعہ، ورزش، مستقل مزاجی، صبح جلدی اٹھنا، ترجیحات کا تعین، واضح اہداف بنانا اور گہری سوچ کے لیے وقت نکالنا شامل ہیں۔

اہل وطن کو نیا سال مبارک۔۔۔۔پاکستان ژندہ باد
31/12/2025

اہل وطن کو نیا سال مبارک۔۔۔۔پاکستان ژندہ باد

کدو کے بیجوں کے 12 صحت سے متعلق فوائدکدو کے بیج ایک صحت مند غذا ہیں کیونکہ وہ بہت زیادہ پروٹین، وٹامنز اور معدنیات فراہم...
29/12/2025

کدو کے بیجوں کے 12 صحت سے متعلق فوائد
کدو کے بیج ایک صحت مند غذا ہیں کیونکہ وہ بہت زیادہ پروٹین، وٹامنز اور معدنیات فراہم کرتے ہیں۔ اس غذائی اجزاء کو اعتدال میں کھانے سے آپ کو صحت مند رہنے اور بیمار ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹس میں زیادہ: کدو کے بیجوں میں بہت سارے اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، جیسے وٹامن ای اور کیروٹینائڈز، جو سوزش کو کم کرنے اور جسم کو آزاد ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے بچانے میں مدد کر سکتے ہیں۔
دل کی صحت کے لیے مفید: کدو کے بیج آپ کے لیے فائدہ مند ہیں۔ دل کیونکہ وہ شامل ہیں میگنیشیم، صحت مند چربی، اور اینٹی آکسیڈینٹ۔ وہ ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں اور برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ کولیسٹرل کی سطح چیک میں.
مردوں کی تولیدی صحت کے لیے اچھا ہے: مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ کدو کے بیجوں کا تیل مردوں کے پروسٹیٹ کی صحت کو فائدہ پہنچا سکتا ہے اور سومی پروسٹیٹک ہائپرپلاسیا کی علامات میں سے کچھ کو کم کر سکتا ہے، جو کہ برقرار رکھنے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔ پروسٹیٹ کینسر ہونے سے
بلڈ شوگر لیول کو نارمل رکھنے میں مدد کرتا ہے: کدو کے بیجوں میں میگنیشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو خون میں شکر کی سطح کو درست رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ قسم 2 ذیابیطس کے مریضوں یا ان لوگوں کی مدد کرسکتا ہے جن کو ذیابیطس ہونے کا امکان ہے۔
مدافعتی نظام کے لیے اچھا: کدو کے بیجوں میں زنک اور آئرن وافر مقدار میں ہوتے ہیں، جو کہ کدو کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ مدافعتی نظام اور آپ کو بہتر محسوس کریں.
بہتر سونے میں مدد کرتا ہے: کدو کے بیج امینو ایسڈ ٹرپٹوفن کا قدرتی ذریعہ ہیں، جو آپ کو سونے میں مدد دے سکتا ہے۔ میگنیشیم آپ کو سونے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔
اپنے وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں آپ کی مدد کرتا ہے: کدو کے بیجوں میں پروٹین اور فائبر زیادہ ہوتے ہیں، جو آپ کو پیٹ بھرنے کا احساس دلاتے ہیں اور آپ کو زیادہ کھانے سے روکتے ہیں، جس سے آپ کا وزن بڑھ سکتا ہے۔
مثانے کی بہتر کارکردگی میں مدد کرتا ہے: مطالعات نے اشارہ کیا ہے کہ کدو کے بیجوں کا عرق اس کی علامات کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ بیش فعال مثانہ اور پیشاب کے کام کو بہتر بناتا ہے، خاص طور پر بزرگوں میں۔
جلد اور بالوں کے لیے اچھا: کدو کے بیج اینٹی آکسیڈنٹس، اومیگا تھری اور زنک سے بھرپور ہوتے ہیں، جو بالوں اور جلد کو صحت مند رہنے اور تیزی سے بڑھنے میں مدد دیتے ہیں۔
ہڈیوں کو مضبوط رکھتا ہے: کدو کے بیجوں میں میگنیشیم اور فاسفورس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو ہڈیوں کے لیے اچھے ہیں اور اس سے بچنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ آسٹیوپوروسس.
اینٹی پرجیوی خصوصیات: لوگ ایک طویل عرصے سے کہتے رہے ہیں کہ کدو کے بیج آنتوں کے پرجیویوں سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد کرسکتے ہیں، بشمول گول کیڑے اور ٹیپ کیڑے.
دماغی صحت: کدو کے بیج میگنیشیم اور ٹرپٹوفن کا ایک اچھا ذریعہ ہیں، جو موڈ کو بہتر بنانے اور تناؤ یا اداسی کی علامات کو بھی کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
seeds

بالوں کا سفید ہونا کینسر سے بچاؤ کا عمل نکلاٹوکیو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ بالوں کا سفید ہونا ایک فطری ...
28/12/2025

بالوں کا سفید ہونا کینسر سے بچاؤ کا عمل نکلا
ٹوکیو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ بالوں کا سفید ہونا ایک فطری دفاع ہے جو کینسر سے بچاتا ہے، برطانوی اخبار کے مطابق سفید بال صرف بڑھاپے کی علامت نہیں بلکہ ہمارے جسم کی حفاظت کا حصہ بھی ہیں۔ ہمارے بالوں کے اندر خاص خلیے ہوتے ہیں جنہیں میلا نو سائٹ اسٹیم سیلز کہتے ہیں۔ یہ خلیے بالوں کو رنگ دیتے ہیں اور جسم میں نئے رنگت والے خلیے پیدا کرتے ہیں۔تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جب یہ خلیے نقصان زدہ ڈی این اے رکھتے ہیں، تو یہ خود کو ختم کر دیتے ہیں۔ اس سے جسم میں خطرناک تبدیلیاں اور کینسر کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ اس عمل کی وجہ سے بال سفید ہو جاتے ہیں۔یعنی ہر سفید بال جسم کی ایک چھوٹی سی حفاظت ہے، جہاں ایک خلیہ اپنی قربانی دے کر کینسر کے خطرے سے بچاتا ہے۔ یہ دریافت مستقبل میں کینسر کی تحقیق اور بڑھاپے کے اثرات کو سمجھنے میں مدد دے سکتی ہے۔

30 دسمبرسے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاریپراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا...
27/12/2025

30 دسمبرسے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے صوبے میں بارشوں اور برف باری سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں 30 دسمبر سے یکم جنوری بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو پیشگی اقدامات کےلیے الرٹ جاری کیا ہے، جس میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ہیکرز نے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے کا نیا راستہ ڈھونڈ نکالاسیکیورٹی محققین نے خبردار کیا ہے کہ ہیکرز نے واٹس ایپ کے انکری...
27/12/2025

ہیکرز نے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے کا نیا راستہ ڈھونڈ نکالا
سیکیورٹی محققین نے خبردار کیا ہے کہ ہیکرز نے واٹس ایپ کے انکریپشن میں دخل اندازی کے بغیر اکاؤنٹ ہیک کرنے کا راستہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

گھوسٹ پیئرنگ نامی جعلسازی واٹس ایپ کے فیچر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین کو ان کے اکاؤنٹ ایسے ڈیوائس سے جوڑنے کے لیے چکمہ دیتے ہیں جس کو ہیکرز کنٹرول کر رہے ہوتے ہیں، جس کے بعد ان ہیکرز کو پیغامات، تصاویر، ویڈیو اور وائس نوٹس تک رسائی ہوجاتی ہے۔

ہیکرز اکاؤنٹ کو قابو میں لینے کے بعد کانٹیکٹس کو میسج بھیج سکتے ہیں تاکہ ہیکنگ کی مزید کوششیں کی جا سکیں۔

27/12/2025

مسجد نبویﷺ کے مؤذن کی بستر مرگ پر دی گئی آخری اذان وائرل

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزابانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو پاکس...
20/12/2025

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 409 کے تحت 7، 7 سال قید کی بھی سزا سنائی گئی۔ مجموعی طور پر دونوں کو 17، 17 سال کی سزا سنائی گئی جبکہ ان دونوں کو 1 کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

احتساب عدالت کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنایا۔

کیس کے تحریری فیصلے کے مطابق استغاثہ اپنا مقدمہ ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور دونوں ملزمان خیانت مجرمانہ کے مرتکب پائے گئے۔

بانی پی ٹی آئی کو جرم ثابت ہونے پر دفعہ 409 کے تحت 10 سال سزا سنائی گئی جبکہ انسداد رشوت ستانی ایکٹ کے تحت انہیں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ بشریٰ بی بی کو بھی 17 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عمران خان کو زیادہ عمر اور بشریٰ بی بی کو خاتون ہونے پر کم سے کم سزا دی گئی: توشہ خانہ 2 کیس کا تحریری فیصلہ

تحریری فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ مجرمان کو فی کس 1 کروڑ 64 لاکھ 25 ہزار 650 روپے جرمانہ عائد ہوا اور اس جرمانے کی عدم ادائیگی پر 6، 6 ماہ مزید قید کی سزا ہوگی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی زائد عمر اور بشریٰ بی بی کے خاتون ہونے پر کم سے کم سزا دی گئی، مجرموں کی عرصہ حوالات کو بھی سزا میں شامل کرلیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے2021 میں سعودی ولی عہد سے بلغاری جیولری سیٹ وصول کیا۔ ایف آئی اے کے ریکارڈ کے مطابق جیولری سیٹ کی کُل مالیت ساڑھے 7 کروڑ سے زائد تھی۔ جیولری سیٹ کا ریکارڈ وزارتِ خارجہ سے بھی حاصل کیا گیا۔ ملزمان نے پرائیویٹ فرم سے بلغاری سیٹ کی قیمت صرف 59 لاکھ روپے لگوائی۔

جیولری سیٹ میں نیکلیس، بریسلیٹ، انگوٹھی اور ائیر رنگز شامل تھیں۔ سعودی ولی عہد سے وصول کیا گیا تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہیں کروایا گیا اور قیمت کا تعین پرائیویٹ اپریزر صہیب عباس اور پھر کسٹم حکام کے ذریعے کیا گیا۔

انڈر ویلیو تخمینہ حاصل کرنے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کیا گیا۔ بلغاری جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع کروایا گیا نہ ہی صحیح قیمت لگائی گئی۔

Address

Pakistatn/uk
Rawalpindi
46000

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 5TVpk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category