The Fact 101 NEWS/Research

The Fact 101 NEWS/Research We post authentic news based on facts. It is our moral responsibility to discourage fake news and co

اسلام آباد: ٣ جولائی ٢٠٢٢ *وزیرِ اعظم  محمّد شہباز شریف کا اسلام آباد  سے کوئٹہ جانے والی بس کے حادثے میں قیمتی جانوں کے...
03/07/2022

اسلام آباد: ٣ جولائی ٢٠٢٢

*وزیرِ اعظم محمّد شہباز شریف کا اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس کے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس اور رنج کا اظھار*

*زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد پہنچانے کی ہدایت*

وزیرِ اعظم محمّد شہباز شریف نے ژوب کے قریب اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس کے حادثے پر دلی افسوس اور رنج کا اظھار کیا ہے. انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظھار _ تعزیت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے الم کا اظھار کیا ہے اور جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے. مزید براں وزیرِ اعظم نے حادثے میں زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی افراد کے علاج میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے .

*صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو متوفی ملازم کی بیوہ کو ملازمت دینے کے وفاقی محتسب کے احکام...
03/07/2022

*صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو متوفی ملازم کی بیوہ کو ملازمت دینے کے وفاقی محتسب کے احکامات برقرار*

نیشنل ہائی وے اتھارٹی متوفی ملازم کی بیوہ کو وزیر اعظم کے امدادی پیکیج کے تحت مزید وقت ضائع کیے بغیر تعینات کرے، صدر مملکت

نیشنل ہائی وے اتھارٹی تعمیل کی رپورٹ 30 دنوں کے اندر وفاقی محتسب کو جمع کرائے، صدر مملکت

افسوس کہ پانچ نابالغ بچوں پر مشتمل متاثرہ خاندان کے چار سال ضائع کئے گئے، صدر مملکت

بیوہ نے شوہر کی وفات کے بعد ایک سال کا مقررہ وقت گزر جانے کے بعد ملازمت کے لیے درخواست دی جسے مسترد کیا گیا تھا

بیوہ نے انصاف کیلئے وفاقی محتسب کے پاس درخواست جمع کرائی جس نے نوکری دینے کے احکامات جاری کئے

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو اپیل دائر کی تھی

صدر مملکت نے وفاقی محتسب کا بیوہ کو نوکری دینے کا فیصلہ برقرار رکھا اور اتھارٹی کی درخواست مسترد کر دی

اگرچہ بیوہ نے شوہر کی وفات کے دو سال آٹھ ماہ سے زائد عرصہ بعد درخواست دی مگر سماعت کے دوران اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا آفس میمورنڈم پیش کیا، صدر مملکت

میمو کے مطابق ایک سال کے اندر ملازمت کے لیے درخواست دینے کی شرط میں ترمیم کی گئی ، صدر مملکت

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے عمر کی حد میں نرمی کو نظر انداز کیا، صدر مملکت

صدر مملکت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے موقف کو غلط قرار دیا اور بیوہ کی تقرری پر کارروائی کرنے کی ہدایت کی

اسلام آباد؛ 3 جولائی 2022چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ژوب میں بس حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور غم کا...
03/07/2022

اسلام آباد؛ 3 جولائی 2022

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ژوب میں بس حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

قیمتی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زخمیوں کی جلد صحت یابی اور غمزدہ خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی سینیٹ، سینیٹ میں قائد ایوان اعظم نزیر تارڈ، قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کے لیے دعا کی۔

تھانہ سیکرٹریٹ  کی  بڑی کاروائی  گمشدہ دو  بچے تلاش کرکے  حوالے والد کیے۔  محمد پرویز ولد  محمد اوزیر  سکنہ  نوری باغ نو...
03/07/2022

تھانہ سیکرٹریٹ کی بڑی کاروائی گمشدہ دو بچے تلاش کرکے حوالے والد کیے۔
محمد پرویز ولد محمد اوزیر سکنہ نوری باغ نور پورشاہاں بری امام اسلام آبا د نے تحریری درخواست تھانہ سیکرٹریٹ پیش کی کہ اس کے دو بچے( 1) شان محمد بعمر 16 سال (2) مزمل بعمر 13 سال گھر سے مورخہ 16.06.22 کو چلے گئے ہیں خود اپنے طور پر تلاش کرتا رہا ہوں تھانہ حاضر آیا ہوں تلاش میں میری مدد کی جائے جس پر مقدمہ نمبر 22/ 313بجرم 365ت پ تھانہ سیکرٹریٹ درج رجسٹر کرکے جناب IGPصاحب کے ویژن کے مطابق حسب ہدایت جناب DIG صاحب آپریشن ، SSP صاحب آپریشن و SP صاحب سٹی نے زیر نگرانی SDPO صاحب سیکرٹریٹ وSHO صاحب سیکرٹریٹ داؤد صابر SI ٹیم تشکیل دی ۔ جنہوں نے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ۔ بچوں کو بازیاب کرکے حوالے والد کیا۔ جس پر SSP صاحب آپریشن نے SHO سیکرٹریٹ معہ ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

چارسدہ شبقدر میں صحافی افتخار احمد کو گولی مار کر شھید کردیا.
03/07/2022

چارسدہ شبقدر میں صحافی افتخار احمد کو گولی مار کر شھید کردیا.

مکرمی جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ السلام علیکمگزارش ہے کہ مورخہ 3 جولائی 2022، بروز اتوار بوقت 3 بجے راولپنڈی پریس کلب میں جموں کشمیر...
02/07/2022

مکرمی جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ السلام علیکم
گزارش ہے کہ مورخہ 3 جولائی 2022، بروز اتوار بوقت 3 بجے راولپنڈی پریس کلب میں جموں کشمیر لبریشن لیگ کے زیرِ اہتمام شمولیتی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔
جس میں نوجوان رہنما خلیق الرحمٰن سیفی ایڈووکیٹ سابق مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر اور معروف وکیل، کالم نگار دلار خان ایڈووکیٹ اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ جموں کشمیر لبریشن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں۔
آپ سے گزارش ہے کہ اپنی میڈیا ٹیم کو کوریج کیلئے بھیج کر شکریہ کا موقع فراہم کریں۔

والسلام سیکرٹری نشرو اشاعت/سیکرٹری اطلاعات جموں کشمیر لبریشن لیگ

جویریہ دختر ذبیح اللہ سکنہ وحید آباد ٹیوب ویل نمبر 18 پنڈوریاں اسلام آباد کل مورخہ 29،6،022 سے گھر سے نکلی جو تاحال واپس...
30/06/2022

جویریہ دختر ذبیح اللہ سکنہ وحید آباد ٹیوب ویل نمبر 18 پنڈوریاں اسلام آباد کل مورخہ 29،6،022 سے گھر سے نکلی جو تاحال واپس نہ آئی ہیے بعمر 7/8سال رنگ گورا نیلے رنگ کے کپڑے پاوں میں چپل کی تلاش مطلوب ہیے علاقہ تھانہ کھنہ ملنے پر ڈیوٹی آفیسر ملک ریس SI فون نمبر 03005274174 والد فون 03175466810 تھانہ کھنہ 0514477600

30/06/2022

30 جون 2022

قومی اور صوبائی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات / تجاویز جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے ۔

الیکشن کمیشن نے عوام کی سہولت کے لئے اعتراضات /تجاویز جمع کرانے کےوقت میں آج رات دس بجے تک ٹائم بڑھا دیا ہے ۔

اعتراضات و تجاویز رات دس بجے تک الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں جمع کروائے جا سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان

30/06/2022

حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے ، عدالت کا بڑا فیصلہ

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ انتخاب کالعدم قرار دے دیا ، جس کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کی حلف برداری کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے سماعت کی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت،ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، حمزہ شہبازکےوکیل منصورعثمان اعوان ایڈووکیٹ ، پی ٹی آئی وکیل بیرسٹرعلی ظفر،امتیازصدیقی،اظہرصدیق ایڈووکیٹ کمرہ عدالت میں پہنچے۔

پی ٹی آئی سبطین خان،راجہ بشارت ، لیگی ایم پی اےمرزاجاویدسمیت دیگر بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

لاہورہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کے حلف کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے حمزہ شہباز کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا۔

لاہورہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کےحلف کیخلاف درخواستیں منظورکرلی ، لاہورہائیکورٹ نے چار ایک کی بنیاد پر درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

یاد رہے سنگل بنچ نےاسپیکر قومی اسمبلی کو وزیراعلی پنجاب کا حلف لینے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل داٸر کی تھی۔

اہم تریناسلام آباد: 29 جون، 2022. وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رش والی جگہوں پر COVID ایس او پیز یقینی بنانے کی ہدایات جاری ...
29/06/2022

اہم ترین

اسلام آباد: 29 جون، 2022.

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رش والی جگہوں پر COVID ایس او پیز یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں
شہزاد مرزا سے
مکمل ویکسینیشن، بوسٹر ڈوز، ماسک، سینیٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں:وزیرِاعظم

عید الاضحی پر مویشی منڈیوں، شادیوں اور نجی محافل میں ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں:وزیرِاعظم

کووِڈ سے اپنے پیاروں کے بچاؤ کیلئے ہم سب کو ذمہ داری سے ایس او پیز پر عمل کرنا ہے:وزیرِ اعظم

چیف سیکٹریز صوبوں میں تمام اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں:وزیرِاعظم

تمام اداروں بالخصوص NCOC کی کووڈ کے دوران خدمات قابلِ تحسین ہیں:وزیرِاعظم

فرنٹ لائن ہلتھ ورکرز، ڈاکٹرز، رضاکاروں کی کووڈ کے دوران خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں:وزیرِاعظم

کووڈ سے بچاؤ کے دوران شہید ہوئے ہیلتھ ورکرز نے قوم کے تحفظ کیلئے قربانیاں دیں:وزیراعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں COVID کی صورتحال پر جائزہ اجلاس.

اجلاس میں وفاقی وزراء عبدالقادر پاٹیل، رانا ثناء اللہ، شیری رحمن، چیئرمین NDMA، سیکٹری اطلاعات، سیکٹری نیشنل ہیلتھ سروسز اور متعلقہ اعلی افسران کی شرکت. اجلاس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکٹریز کی وڈیو لنک کے ذریعے شرکت.

اجلاس کو پاکستان سمیت عالمی سطح پر اس وقت کووڈ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ دنیا بھر میں کووڈ کے کیسسز کی تعداد میں مجموعی طور پر کمی کا رجحان ہے. گزشتہ اومیکرون کی لہر کے بعد اومی کرون کا نیا ویرئنٹ حال ہی میں پاکستان میں کووڈ کیسز میں اضافے کا باعث بن رہا ہے جس کی وجہ سے 28 جون کو قومی شرح 3 فیصد سے تجاوز کی. نئے ویرئنٹ میں ہاسپٹلائیزیشن کی شرح پہلی تمام کووڈ لہروں سے کم ریکارڈ کی گئی ہے.

اجلاس کو ملک میں ویکسینیشن کی موجودہ صورتحال پر بھی آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک کی اس وقت 12 سال سے زائد 86 فیصد آبادی مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہے جبکہ 93 فیصد کو کم از کم ایک ڈوز لگ چکی ہے. پاکستان میں اس وقت ویکیسنیشن لگانے کی استعداد 2 لاکھ یومیہ سے ذیادہ ہے. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سندھ میں اس وقت تک پوری آبادی کو مکمل طور ویکسینیٹ کر لیا گیا ہے. جبکہ پنجاب اور دیگر صوبوں میں بھی ویکسینیشنن کا عمل تیزی سے تکمیل کہ جانب گامزن ہے. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ بارڈر پر بیرونِ ملک آمدو رفت کی بھی کڑی نگرانی کیلئے اقدامات اور فاسٹ ٹریک ایپ کو صارفین کیلئے آسان اور بہتر بنایا جا رہا ہے.

وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو نہ صرف کووڈ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے بلکہ اس حوالے سے عوامی آگاہی بڑھانے کی بھی ہدایات جاری کیں.

29/06/2022

بدنام زمانہ دہشت گرد اور ڈکیت بلال ثابت گروہ کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کارروائی کے دوران دو ملزمان ہلاک۔ پولیس ٹیم حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہی۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں دیگر علاقوں میں روانہ کردی گئی ہیں۔
مزید تفصیلات جلد شائع کی جائیں گی۔

29/06/2022

صحت کے شعبے کیلئے حکومت کا اور ایک اہم۔قدم ترجمان وزارت صحت

اسلام اباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی رو سے سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کا ہیڈکوارٹر کراجی منتقل

دفتر کراچی اپنی اصل عمارت میں منتقل نوٹیفکیشن جاری ترجمان وزارت صحت

پاکستان کے تمام داخلی راستوں پر صحت کی سہولیات اور متعدی امراض کے بین السرحدی پھیلاو کی مانیٹرنگ میں بہتری آئے گی وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل

محکمہ کا مینڈیٹ وسیع ھے نام۔تبدیل کرکے بارڈر اینڈ ہیلتھ سروسز پاکستان رکھا جا رھا ھے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل

رولز اف بزنس میں ترمیم کیلے کابینہ ڈویژن کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ھے عبدالقادر پٹیل

کرونا اور دیگر امرض کے تناظر میں ایک انقلابی قدم ھے عبدالقادر پٹیل

ادارے کو جدید خطوط پر استوار کیا جارھا ھے عبدالقادر پٹیل

ادارے کی سروسز کو انٹر نیشنل معیار کے مطابق بنایں گے عبدالقادر پٹیل

انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی شفارشات پر عملدرآمد درآمد کو یقینی بنایں گے عبدالقادر پٹیل

صحت کے شعبے ترقی اور کارکردگی کو اعلی معیار کے مطابق بنانے کیلئے موثر اقدامات کیے جا رھے ہیں عبدالقادر

*راولپنڈی ۔ خود ساختہ  عدالتی حکم نامہ تیار کرنے اور جعلی ایم ایل آر  بنانے پر مقدمہ درج**مقدمہ پولیس اہلکاروں ، ڈی ایچ ...
27/06/2022

*راولپنڈی ۔ خود ساختہ عدالتی حکم نامہ تیار کرنے اور جعلی ایم ایل آر بنانے پر مقدمہ درج*

*مقدمہ پولیس اہلکاروں ، ڈی ایچ کیو اسپتال کے سی ایم او ، ایم ایس سمیت دیگر کے خلاف درج ہوا*

ہمارے خلاف ایک جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ تھانہ کندیاں میانوالی میں درج کیا گیا ۔شہروز خان

فرضی درخواست اور معزز عدالت مبشر حسین اعوان کا جعلی اور اور مشکوک حکم نامہ بنایا گیا ۔ مدعی مقدمہ

مقدمے میں مومن خان، شیرعلی، صدام خان، کانسٹیبل محمد شیراز ، سی ایم او اور ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی نامزد

تفتیشی آفیسر اکبر حیات تھانہ کندیاں ضلع میانوالی بھی ملزمان میں شامل

سو چی سمجھی سازش اورملی بھگت سے عدالتی حکم نامہ خود ساختہ تیار کیا،متن

اسپتال انتظامیہ نے بغیر تصدیق جعلی اور فرضی ایم ایل آر مرتب کی ۔ متن

مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ گنجمنڈی میں درج کیا گیا

27/06/2022

شکیل قرار سینئر کرائم رپورٹر ڈان نیوز
Islamabad..

سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کے ریفرنس میں ملوث ملزمان کا صحافیوں پر تشدد
آدم امین،آمین چوھدری،انوار آفریدی،رحمان جان،نوید الملک سمیت 20 افراد کا رپورٹرز پر بدترین تشدد
ملزمان کا صحافی حسیب ملک، قاضی رضوان، طاہر نصیر اور محمد عثمان پر شدید تشدد، زخمی کر دیا
ملزمان کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا پولیس پاس کھڑی تماشہ دیکھتی رہی
ملزمان حسیب ملک اور محمد عثمان کا موبائل فون پر چھین کر لے گئے
ملزم آدم آمین چوھدری سمیت دیگر ملزمان پر آج احتساب عدالت میں فرد جرم عائد ہونا تھی

افغانستان زلزلے میں اپنے خاندان میں جان بچانے والا واحد بزرگ۔ خدا اس پر اس کی قوم پر رحم کرے۔
26/06/2022

افغانستان زلزلے میں اپنے خاندان میں جان بچانے والا واحد بزرگ۔ خدا اس پر اس کی قوم پر رحم کرے۔

26/06/2022

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آئی جی اسلام آباد کی ترجیحات پانی کے بلبلوں کی ماند
غنڈہ راج بدستور قائم عوام غیر محفوظ
پنڈی بوائے کے نام سے بننے والا گینگ شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگا
یہ خطرناک گروپ چوری ڈکیتی زنا اغوا قتل منشیات فروشی
جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہے اور جڑواں شہروں کی پولیس کو مطلوب بھی ہیں
اس گروپ نے جڑواں شہروں میں مضبوط ٹھکانے بنا رکھے ہیں
انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملی بھگت سے
پنڈی بوائے گینگ جو عام شہریوں کے ساتھ ساتھ صحافی برادری کے لیے بھی خطرے کا باعث بنا ہوا ہے
شہرِ اقتدار کی پولیس کے لیے کھلا چیلنج بنا ہوا ہے
یہ جرائم پیشہ افراد کھلم کھلا متاثرہ خاندان کو مختلف ذرائع سے دھمکیاں لگا رہے ہیں
اور شہر اقتدار کی مثالی پولیس کے تکنیکی وسائل
اور دیگر ٹیکنیکل وسائل دور تک دکھائی نہیں دے رہے
پولیس کی چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے
جرائم پیشہ افراد انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں
پولیس اہلکارپوری پوری سہولت کاری فراہم کرتے ہیں
وفاقی دارالحکومت کی پولیس صحافیوں کو اس بات پر مجبور کر رہی ہے
کے احتجاج کا راستہ اپنا کر پورے پاکستان کے علاوہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیا جائے
شہر اقتدار کی مثالی پولیس شہر اقتدار کی عوام کا تحفظ کرنے میں برے طریقے سے ناکام ہوچکی ہے

26/06/2022

Address

Ali Street
Rawalpindi
47080

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Fact 101 NEWS/Research posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Fact 101 NEWS/Research:

Share