07/09/2025
جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ٹیکسلا کا جلوس علی المرتضی مسجد ریلوے اسٹیشن سے شروع ھوا ، راستے میں مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے علماء کرام راستے میں لگے کیمپ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت اور اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر روشنی ڈالی ، صحابہ کرام کے ساتھ گزارے وقت کا ذکر کیا ، عمر فاروق چوک بڑی پھاٹک میں عثمان جنرل سٹور والوں کی طرف سے بڑا استقبالیہ کیمپ لگایا گیا تھا، سابق وفاقی وزیر حاجی غلام سرور خان صاحب کی اس کیمپ میں خصوصی شرکت ، تمام جلوس کی اس جگہ سے اپنے دوستوں کے لئے کوریج کی اس کے بعد جلوس فیصل شہید روڈ سے ھوتا ھوا مین استقبالیہ بلدیہ ٹیکسلا پہنچا یہاں پر موجود ایم پی اے محسن ایوب خان ، حاجی طاہر محمود طاہری ، اے سی صاحبہ ، سی او بلدیہ ، انجمن تاجران کے دوستوں اورصدر سیف اللہ فیصل شہید روڈ بیٹ نمبر 8 اور سماجی سیاسی شخصیات نے استقبال کیا ، آخر میں ختم نبوت چوک میں جاکر اختتامی دعا کی گئی ، شاکر پروفیشنل میڈیا ٹیکسلا کی طرف سے رانا افتخار احمد جو مغل مارکیٹ میں ہمشہ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جشن کے دن بڑے کھانے کا بندوست کرتے ہیں کامیاب پروگرام پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ،، شاکر پروفیشنل میڈیا ٹیکسلا