Hammad Awan

Hammad Awan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hammad Awan, Digital creator, Rawalpindi.

Explore World with Me ✈️✈️
🇵🇰🇸🇦🇬🇪🇦🇿🇮🇩🇪🇬🇶🇦🇹🇷🇹🇭🇲🇾🇵🇭🇰🇷
اس پیج نام سے میرے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں💚 نیچے لنک ہے👇لَو یو آل💚
https://youtube.com/?si=ZFqknhGGtSGZTYGG

04/09/2026

Healthy Energy Drink ✅😁

ہر بار پاکستانی پاسپورٹ کو بدنام کرنا بند کریں! 🇵🇰✈️اگر آپ کو کسی ملک میں روکا گیا، زیادہ سوال ہوئے یا immigration پر مس...
04/09/2026

ہر بار پاکستانی پاسپورٹ کو بدنام کرنا بند کریں! 🇵🇰✈️

اگر آپ کو کسی ملک میں روکا گیا، زیادہ سوال ہوئے یا immigration پر مسئلہ پیش آیا تو فوراً یہ کہنا کہ:

“پاکستانی پاسپورٹ ہی خراب ہے!”

شاید پوری کہانی نہ ہو۔ 👀

کبھی یہ بھی سوچیں کہ مسئلہ پاسپورٹ میں تھا یا ہماری اپنی travel profile میں؟

میں اپنا ذاتی تجربہ بتاتا ہوں۔

میں 10 سے زیادہ ممالک کا سفر کر چکا ہوں، کئی ممالک میں 2، 3 مرتبہ بھی جا چکا ہوں، اور تقریباً 15 بار بیرونِ ملک سفر کر چکا ہوں۔

الحمدللہ، آج تک مجھے کسی ملک میں صرف پاکستانی پاسپورٹ کی وجہ سے کوئی غیر معمولی مسئلہ face نہیں کرنا پڑا۔

زیادہ تر immigration پر صرف چند basic سوال ہوئے:
ریٹرن ٹکٹ ہے؟
ہوٹل بکنگ ہے / کہاں رہیں گے؟
ٹریول کا مقصد کیا ہے؟

جورجیا میں مجھ سے مقصدِ سفر پوچھا گیا تو میں نے کہا: Visit
ساؤتھ کوریا کی امیگریشن کاؤنٹر میں سب سے زیادہ حیرانگی مجھے تب ہوئی جب آفیسر نے مجھے کوئی سوال پوچھے بغیر انٹری دی حالانکہ ساؤتھ کوریا امیگریشن بارے لوگ اکثر کہتے ہیں بہت سخت ہے۔

کیونکہ میں واقعی Visit کے لیے گیا تھا۔

میں سفر سے پہلے اپنی پوری preparation رکھتا ہوں:

✅ Genuine hotel booking
✅ Return ticket
✅ Original documents
✅ Sufficient funds / financial planning
✅ اپنے سفر کے مطابق proper arrangements
✅ اور سب سے اہم — Genuine travel intention

اگر آپ genuine traveler ہیں، آپ کے documents درست ہیں اور آپ immigration کے سوالات کا واضح جواب دے سکتے ہیں تو ہر مسئلے کا blame صرف پاسپورٹ پر ڈال دینا مناسب نہیں۔

ہاں، ہر ملک کے اپنے immigration rules ہیں اور genuine travelers کو بھی کبھی additional questioning یا secondary inspection ہو سکتی ہے۔ لیکن ہر situation میں صرف پاسپورٹ کو قصوروار ٹھہرانا بھی درست نہیں۔

کبھی اپنے آپ سے بھی پوچھیں:

کیا میرے documents مکمل اور genuine تھے؟
کیا میری booking واقعی valid تھی؟
کیا میرے پاس اپنے سفر کو support کرنے کے لیے مناسب funds تھے؟
کیا میری information consistent تھی؟
اور کیا میری intention واقعی صرف travel کی تھی؟

اگر کہیں ہماری اپنی غلطی ہو، information میں تضاد ہو یا ہم rules کو bypass کرنے کی کوشش کریں، تو پھر صرف پاسپورٹ کو blame کرنا آسان راستہ ہے۔

میں بھی آپ ہی کی طرح ایک عام پاکستانی شہری ہوں۔ میرے پاس بھی پاکستانی پاسپورٹ ہے۔

لیکن میں جہاں جاتا ہوں، کوشش کرتا ہوں کہ قانون کا احترام کروں، genuine traveler بن کر جاؤں اور اپنے ملک کی اچھی representation کروں۔

اور سب سے اہم بات:

پاسپورٹ کی reputation صرف حکومت نہیں بناتی، اسے استعمال کرنے والے لوگ بھی بناتے ہیں۔ 🇵🇰

ہم میں سے ہر شخص جب باہر جاتا ہے تو وہ صرف اپنا نہیں، کسی حد تک اپنے ملک کا بھی impression لے کر جاتا ہے۔

اگر ہم rules follow کریں، fraud اور deception سے دور رہیں اور responsible travelers بنیں تو ہماری image بھی بہتر ہوگی۔

اس لیے اگلی بار کسی کو immigration پر مسئلہ ہو تو فوراً یہ نہ کہیں:

“پاکستانی پاسپورٹ کی وجہ سے ہوا!”

پہلے ایک بار خود سے بھی پوچھیں:

“کہیں مسئلہ میری اپنی travel profile میں تو نہیں تھا؟”

پاسپورٹ کو blame کرنے سے پہلے، اپنی performance بہتر کریں۔ ✈️🌍🇵🇰

آپ کا کیا تجربہ ہے؟ کیا آپ کو کبھی صرف پاکستانی پاسپورٹ کی وجہ سے immigration پر مشکل پیش آئی؟ Comment میں ضرور بتائیں۔ 👇





کافی دوست مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ ساؤتھ کوریا جانے کا کتنا خرچہ آتا ہے؟ تو میں اپنا ذاتی تجربہ آپ کے ساتھ شیئر کر دیتا ہو...
04/09/2026

کافی دوست مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ ساؤتھ کوریا جانے کا کتنا خرچہ آتا ہے؟ تو میں اپنا ذاتی تجربہ آپ کے ساتھ شیئر کر دیتا ہوں۔

سب سے پہلے ایک بات بتا دوں کہ میری کوریا کی ایک فلائٹ تقریباً فری تھی، کیونکہ میں پہلے فلپائن گیا تھا اور پھر فلپائن کے دارالحکومت منیلا سے ساؤتھ کوریا کے دارالحکومت سیول گیا تھا۔ یہ فری ٹکٹ کیسے ملی، اس کے بارے میں میں الگ پوسٹ میں تفصیل سے بتاؤں گا، اور ہو سکتا ہے آپ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

جہاں تک میرے اخراجات کا تعلق ہے:
✈️ منیلا سے سیول کی ٹکٹ تقریباً 1200 ریال کی تھی۔
✈️ سیول سے جدہ واپسی کی ٹکٹ تقریباً 2600 ریال کی ملی۔
یعنی میری فلائٹس پر تقریباً 4000 ریال خرچ آیا۔
اس کے علاوہ ہوٹل، مقامی ٹرانسپورٹ، سیر و تفریح اور دیگر اخراجات ملا کر تقریباً 6000 سے 7000 ریال مزید خرچ ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ فلپائن اور ساؤتھ کوریا دونوں ممالک ایک ہی ٹرپ میں وزٹ کرنا چاہتے ہیں تو تقریباً 10,000 سے 12,000 ریال کا بجٹ رکھیں۔ البتہ یہ آپ کی ٹریول اسٹائل پر بھی منحصر ہے۔

میں ذاتی طور پر ہوٹل میں رہنا پسند کرتا ہوں اور ہاسٹل کو ترجیح نہیں دیتا۔ اگرچہ ہوٹل کا خرچہ تھوڑا زیادہ ہوتا ہے، لیکن آرام اور پرائیویسی بہتر ملتی ہے۔ ہاسٹل کا مجھے ذاتی تجربہ نہیں ہے، اس لیے اس پر کوئی رائے نہیں دوں گا۔

کھانے پینے کے لحاظ سے فلپائن نسبتاً سستا ہے، جبکہ کوریا تھوڑا مہنگا ہے۔ خاص طور پر حلال کھانا، میری ذاتی رائے اور تجربے کے مطابق، اکثر نان مسلم ممالک میں نسبتاً مہنگا پڑتا ہے۔

جہاں تک ویزا فیس کی بات ہے:
📌 ساؤتھ کوریا وزٹ ویزا: تقریباً 160 ریال
📌 فلپائن ویزا: تقریباً 300 ریال

اگر آپ 10 سے 12 دن کی ایک اچھی ٹرپ پلان کر رہے ہیں تو اوسطاً 10 سے 12 ہزار ریال کا بجٹ مناسب ہے۔ یعنی تقریباً 1000 ریال یومیہ کے حساب سے آپ ایک آرام دہ اور یادگار سفر کر سکتے ہیں۔

یہ تمام معلومات میرے ذاتی تجربے پر مبنی ہیں، اور اخراجات آپ کے سفر کے وقت، ٹکٹوں کی قیمت، رہائش اور ٹریول اسٹائل کے مطابق کم یا زیادہ ہو سکتے ہیں۔ ❤️✈

🇯🇵 جاپان ایک ایسا ملک ہے جس کا ویزا آپ کو بالکل فری آف کاسٹ مل سکتا ہے! 😳✈️اور سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کے لیے نہ تو کس...
03/09/2026

🇯🇵 جاپان ایک ایسا ملک ہے جس کا ویزا آپ کو بالکل فری آف کاسٹ مل سکتا ہے! 😳✈️

اور سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کے لیے نہ تو کسی ٹریول ایجنٹ کی ضرورت ہے اور نہ ہی ویزا کی کوئی فیس ادا کرنی پڑتی ہے۔

یہ میرا اپنا پرسنل ایکسپیرینس ہے۔ مجھے جاپان کا ویزا زیرو فیس پر ملا۔ میں نے خود اپلائی کیا، کسی ایجنٹ کی مدد نہیں لی۔ جو بھی ضروری ڈاکومنٹس تھے، میں نے وہ ای میل کے ذریعے ایمبیسی کو فراہم کیے۔ اس کے بعد مجھے اپائنٹمنٹ دی گئی، میں نے اپنا پاسپورٹ جمع کروایا اور سب سے حیران کن بات یہ تھی کہ ویزا کی کوئی فیس نہیں ہے۔ 🇯🇵✅

اگر آپ بھی جاپان کا ویزا لگوانا چاہتے ہیں تو آپ خود اپنا ویزا اپلائی کر سکتے ہیں اور کسی ایجنٹ کو غیر ضروری پیسے دینے کی ضرورت نہیں۔

⚠️ لیکن ایک بات میں ضرور بتانا چاہوں گا کہ آپ کی پاسٹ ٹریول ہسٹری ہونا کافی اہم ہے۔ اگر آپ کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے تو ویزا ملنے کے چانسز کم ہو سکتے ہیں۔

لیکن اگر آپ کی اچھی ٹریول ہسٹری ہے تو ضرور چانس لیں۔ اگر ویزا مل گیا تو بہت اچھی بات ہے، اور اگر نہیں بھی ملا تو کم از کم آپ کو اپنا ویزا پروسیس خود کرنے کا ایک اچھا ایکسپیرینس حاصل ہو جائے گا، اور کسی کو پیسے بھی نہیں دینے پڑیں گے۔

میں نے اپنا ذاتی تجربہ آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ ❤️
امید ہے یہ معلومات آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔ 🇯🇵✈️

02/09/2026

ریاض الجنہ کی اپائنٹمنٹ کب لیں؟ بہترین وقت جان لیں! 🤲

02/09/2026

مدینہ المنورہ کی خوبصورت وادی💚

استنبول کے بعد اگر ترکیہ میں کوئی دوسرا شہر مجھے سب سے زیادہ پسند آیا ہے تو وہ بورسا 🇹🇷❤️ ہے۔ استنبول اپنی تاریخی عمارتو...
01/09/2026

استنبول کے بعد اگر ترکیہ میں کوئی دوسرا شہر مجھے سب سے زیادہ پسند آیا ہے تو وہ بورسا 🇹🇷❤️ ہے۔ استنبول اپنی تاریخی عمارتوں، رونق اور خوبصورتی کی وجہ سے اپنی جگہ خاص ہے، لیکن بورسا کی خوبصورتی بالکل الگ اور پُرسکون ہے۔ یہاں کا موسم، سرسبز پہاڑ، قدرتی مناظر اور خاص طور پر سردیوں میں پہاڑوں پر ہونے والی برفباری ❄️🏔️ اسے مزید دلکش بنا دیتی ہے۔ اگر استنبول آپ کو ترکیہ کی زندگی اور ثقافت دکھاتا ہے، تو بورسا آپ کو ترکیہ کی قدرتی خوبصورتی اور سکون کا احساس دلاتا ہے۔ ❤️🇹🇷

31/08/2026

Zero meter check😳

31/08/2026

Beautiful Vibes of a Date Farm in Madinah 💚🌴

Address

Rawalpindi

Telephone

+923259108124

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hammad Awan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share