Local Bulletins

Local Bulletins "Breaking News | Trusted Updates | Your Source for Local & Global Headlines 24/7"

صحافیوں کے پلاٹوں کا معاملہ، متاثرین کی آواز بنے گا افتخار خٹکاسلام آباد: فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اسکیم فاؤنڈیشن ا...
03/09/2026

صحافیوں کے پلاٹوں کا معاملہ، متاثرین کی آواز بنے گا افتخار خٹک
اسلام آباد: فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اسکیم فاؤنڈیشن اسلام آباد میں سال 2017ء کے دوران پلاٹوں کے حصول کے لیے 191 صحافیوں نے رقم جمع کرائی تھی، تاہم کئی سال گزرنے کے باوجود متاثرہ صحافیوں کو تاحال پلاٹ الاٹ نہیں کیے جا سکے۔
متاثرہ صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پلاٹوں کے حصول کے لیے مقررہ رقم جمع کرائی، مگر آج تک انہیں اپنے پلاٹوں سے متعلق حتمی پیش رفت اور الاٹمنٹ نہیں مل سکی۔
صحافیوں کے اس دیرینہ مسئلے کو اجاگر کرنے اور متعلقہ حکام تک ان کی آواز پہنچانے کے لیے صحافی افتخار خٹک نے آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
191 متاثرہ صحافیوں کے پلاٹوں کا مسئلہ کب اور کیسے حل ہوگا؟ ذمہ دار کون ہے؟
ان سوالات کے جوابات کے لیے معاملے کو متعلقہ حکام کے سامنے بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔

PTCL تھرڈ پارٹی فیلڈ اسٹاف کی 5 ستمبر تک مطالبات کی منظوری کی ڈیڈ لائناسلام آباد: PTCL تھرڈ پارٹی فیلڈ اسٹاف نے اپنے مطا...
31/08/2026

PTCL تھرڈ پارٹی فیلڈ اسٹاف کی 5 ستمبر تک مطالبات کی منظوری کی ڈیڈ لائن

اسلام آباد: PTCL تھرڈ پارٹی فیلڈ اسٹاف نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے 5 ستمبر 2026 رات 12 بجے تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔

اہم مطالبات

🔴 تنخواہوں میں اضافہ اور مارکیٹ بیسڈ سیلری پیکیج
🔴 سالانہ بونس کی فراہمی
🔴 IPD اور OPD سمیت میڈیکل سہولت
🔴 بائیک کے فیول اور مینٹیننس اخراجات کی فراہمی

فیلڈ اسٹاف کے مطابق مقررہ ڈیڈ لائن تک مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں لیڈرشپ کی جانب سے سٹرائیک اور کام بند کرنے کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ملازمین نے متعلقہ حکام سے مطالبات پر مقررہ وقت سے پہلے غور اور عمل درآمد کی اپیل کی ہے۔

14/07/2026

*✒️بریکنگ نیوز: ماجد ستی قتل کیس، راولپنڈی کی سیشن عدالت نے مرکزی ملزم فرخ کھوکھر سمیت تین ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی، ایڈیشنل سیشن جج کا فرخ کھوکھر کو سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم، پولیس نے کمرہِ عدالت سے ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کر لیا*‼️

Address

Rawalpindi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Local Bulletins posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share