Farooq Butt

Farooq Butt Follower of Allah's Last Prophet Muhammad (PBUH), M. Phil Scholar of Mass Communication

میرا بیٹا میری طرح باکسر بننا چاہتا تھا ۔لیکن میں نے اسے روک دیا ۔ ۔   مشہور باکسر مائیک ٹائی سن کہتا ہے کہ میں نے بیٹے ...
04/08/2024

میرا بیٹا میری طرح باکسر بننا چاہتا تھا ۔لیکن میں نے اسے روک دیا ۔ ۔
مشہور باکسر مائیک ٹائی سن کہتا ہے کہ میں نے بیٹے سے کہا،
اس میں بہت سی قربانیاں ہیں، تکلیفیں ہیں، درد ہیں۔
میں نے زندگی میں مشکلات برداشت کی ہیں،
تاکہ میرے بچوں کو ان میں سے نہ گذرنا پڑے۔
تم پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھتے رہے ہو۔
تم کیسے باکسر بن سکتے ہو؟
تم دنیا گھومنے جاتے رہے ہو۔
اس طرح کی پر تعیش زندگی کے بعد، تم ایک لڑاکا (باکسر) کیسے بن سکتے ہو؟
تم مقابلہ کرنا چاہتے ہو، خطرناک باکسرز کا؟ جو بالکل جنونی ہیں؟
میں اپنے بچوں کو اس مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا۔ یہ کہاں انکے بس کی بات ہے!
تم باکسنگ کر سکتے ہو، جب تمہارے پاس کچھ نہ ہو۔
اس میں بہت سی قربانیاں ہیں، تکلیفیں ہیں، درد ہیں۔
میں نے زندگی میں مشکلات برداشت کی ہیں، تاکہ میرے بچوں کو ان میں سے نہ گذرنا پڑے۔
میں تمھارے اندر ایک متوسط طبقے کے بچے کو دیکھتا ہوں۔ جو اسکول جاتا اور زندگی میں وہ سب کرتا ہے جو وہ کرنا چاہتا ہے۔ تمھیں جو سہولیات میسر رہی ہیں لڑاکا باکسر ان سے آشنا ہو کر ہڈیاں پسلیاں تڑوانے سے کتراتا ہے۔
باکسنگ کا مطلب ہے ہر ایک کو پچھاڑ دینا ۔ ۔ ہر ایک پر فتح حاصل کر لینا۔ اپنے درد اور زخموں کو خاطر میں نہ لانا, مار برداشت کرنا اور ۔۔۔ بہت صبر
میں اپنے بچوں پر ایسی زندگی کا پریشر نہیں ڈالنا چاہتا، جن مشقتوں اور تکالیف سے میں گزرا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مائیک ٹائی سن کی اس نصیحت سے ہم بچوں کی نشوونما کے دو اسباق لے سکتے ہیں۔
۱۔ اگر آپ اپنے بچوں کو زندگی میں کچھ بنانا چاہتے ہیں تو انکی پوری زندگی کو ویسے ہی بامقصد مرتب کریں کہ وہ ہر اس مشکل امتحان کے لیے تیار ہو جائیں، جس میں انکو کامیابی کی ضرورت ہے۔
۲۔ اگر آپ اپنی زندگی کی مشکلات سے گذر کر کامیابی حاصل کر چکے ہو، تو اپنے بچوں کو ناز و نعم میں رکھ کر ان سے بالکل ویسی مشقت اور اسکے نتیجے میں نمائیاں کامیابی کی توقع مت کریں۔
اکثر والدین یہ بنیادی غلطی کر دیتے ہیں۔ ۔ خاص طور پر سیلف میڈ والدین ۔ ۔ جو زندگی میں جدو جہد اور سخت مشقت کے بعد کچھ خوشحال ہوئے ہوتے ہیں ۔ ۔ وہ اپنے بچوں کو دنیا کی ہر ممکنہ سہولت دیتے ہیں کیونکہ انکا بچپن محرومیوں میں گذرا ہوتا ہے۔ ۔ لیکن اس کے بعد وہ ان سے توقع کرتے ہیں کہ وہ زندگی کے امتحانوں میں ان سے بھی زیادہ کامیابیاں حاصل کریں ۔
ایسے والدین اکثر شکایت کرتے پائے جاتے ہیں کہ دیکھیں جی، ہم نے تو بہت مشکلات میں بھی اتنے اچھے نتائج لائے لیکن ہمارے بچے اتنی سہولتوں کے باوجود بھی پڑھائی سے جی چراتے ہیں۔ محنت نہیں کرتے ۔ ۔ اور کامیابی کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں۔ ۔
یاد رکھیں! زندگی میں سہولتیں انسان کی صلاحیتوں کو نکھرنے نہیں دیتیں۔ اور اپنے بچوں کو زندگی کے نشیب و فراز کیلیے تیار کرنا ہے تو والدین کو انکے بچپن سے ہی ماحول اور سہولیات کو معتدل رکھنا ہوگا۔

26/07/2024

Thousands of Fish are dead due to heat wave in Rawal Dam Islamabad | Climate Change | Farooq Butt

14/07/2024

Is Human Milk Bank Permissible? | کیا انسانی دودھ کا بینک جائز ہے؟ | Farooq Butt | Qari Faiz ur Rahman

https://youtu.be/hEWQ9qQVheo
16/03/2024

https://youtu.be/hEWQ9qQVheo

Islam provide relief for Pregnant Womens and womens whom kids are on breast feeding during fastin...

Address

Rawalpindi
46000

Telephone

+923455187282

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Farooq Butt posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Farooq Butt:

Share