07/06/2026
*باب نمبر 5 : ✨*
عنوان ❕
*{ درویش کی پکار }*
*نوجوانوں کا راستہ کیوں بگڑ رہا ہے ؟*
_اے دل کے درویش !_
زمانہ بدل رہا ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہماری نوجوان نسل کا رخ بھی بدل رہا ہے ... دین سے دور ، حیاء سے محروم، مقصد زندگی سے غافل.
کبھی یہی نوجوان تھے جو مسجدوں کے خادم، ماں باپ کے فرمانبردار، اُمت کے فخر اور علم و تقویٰ کے پیکر ہوا کرتے تھے۔
لیکن آج ....
• اسکرینوں کی چمک نے ان کی آنکھوں سے حیاء چھین لی.
• موسیقی کے شور نے دل سے ذکر الہی کو نکال دیا.
• کھیل و تفریح نے ان کے وقت کو برباد کر دیا.
• فحش باتیں، گندی صحبتیں، اور سوشل میڈیا کے بے لگام پلیٹ فارمز نے ان کے دلوں کو سیاہ کر دیا.
تو پھر نوجوانوں کا راستہ کیسے نہ بگڑتا؟
• جب گھروں میں دین کی تعلیم نہیں
• جب ماں باپ خود دنیا میں مگن ہیں
• جب اسکول و کالج میں صرف دنیا کی فکر
• جب موبائل میں پورا فتنہ آباد ہو
• جب مسجد خالی اور سنیما ہال بھرے ہوں
تو بتائیے! کیا اس نسل کا سیدھی راہ پر چلنا ممکن ہے؟
اللہ کے نبی صلی اللہ وسلم نے فرمایا:
> بیشک تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے، اور ہر ایک سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال کیا جائے گا.
(صحیح بخاری: 893، صحیح مسلم1829 )
ہم نے نگہبانی چھوڑ دی ہے، تبھی تو نسلیں بگڑ گئیں۔
*اصلاح کی کنجی :*
1. گھروں میں قرآن کی تلاوت اور سیرت کا چرچا ہو
2. نوجوانوں کو نیک صحبت اور علماء کی مجالس میں تبلیغ میں لے جایا جائے
3. موبائل اور انٹرنیٹ کا پاک اور محدود استعمال سکھایا جائے.
4. دل میں خوفِ خدا اور عشق مصطفیٰ ﷺ پیدا کیا جائے
5. ماں باپ، اساتذہ اور بزرگوں کی عظمت دلوں میں بٹھائی جائے.
ہمیں اپنے نوجوانوں کو یہ یاد دلانا ہو گا کہ:
> تمہاری جوانی بھی ایک سوال ہے، جس کا جواب قیامت کے دن دینا ہو گا !
( ترمزی 2416 )
*یاد رکھو!*
نوجوان بگڑتے نہیں، بگاڑے جاتے ہیں .... اگر ہم نے آج انہیں تھاما، تو کل اُمت سنورے گی
*ماخذ: صفحہ نمبر* 19 - 17
کتاب : *{ درویش کی پکار }*
> *درویش*
خادم العلماء والمفتيان
*┄┅═❁فـــضـــائــل اور مـــســائـــل❁═┅┄*