𝙰𝚋𝚛𝚊𝚛 𝙷𝚊𝚒𝚍𝚎𝚛 𝙱𝚞𝚔𝚑𝚊𝚛𝚒

𝙰𝚋𝚛𝚊𝚛 𝙷𝚊𝚒𝚍𝚎𝚛 𝙱𝚞𝚔𝚑𝚊𝚛𝚒 I love meeting new people and exploring new horizons. Whether it's embarking on spontaneous road trip

تُن کے رکھو ماسیرو  �😂✌
10/12/2024

تُن کے رکھو ماسیرو �😂✌

28/11/2024

65 ھار گئے 71 ھار گئے سیاچن ھار گئے کارگل ھار گئے لیکن اپنی عوام پر گولیاں چلا کر جیت گئے

اساں تیڈے ویر، تیڈے یار فوجیاآپڑاں کوں آپ تاں نہ مار فوجیاساکوں ساڈا دیس وڈا پیارا لگدئےایندے اُتے اکھ، ساکوں آرا لگدئےج...
28/11/2024

اساں تیڈے ویر، تیڈے یار فوجیا
آپڑاں کوں آپ تاں نہ مار فوجیا

ساکوں ساڈا دیس وڈا پیارا لگدئے
ایندے اُتے اکھ، ساکوں آرا لگدئے
جیویں اماں، دیس اوویں آر فوجیا
آپڑاں کوں آپ تاں نہ مار فوجیا

بئے تھوڑے رولے گاٹے پائی ودے ہئیں؟
اگے ڈِھگ آپڑیں رُسائی ودے ہیں
گھریں بئیاں کندھاں نہ اُسار فوجیا
آپڑاں کوں آپ تاں نہ مار فوجیا

کے چاہندئیں اساں وی بندوخاں چاؤں چا؟
ہکو تاں ھ ویہڑا، اینکوں بھائیں لاؤں چا
اُکا کوئی کملا ہیں یار فوجیا
آپڑاں کوں آپ تاں نہ مار فوجیا

یار! دیس موتیاں دے ہار ہوندے ہن
دیس واسی موتیاں دی کار ہوندے ہن
موتی کِرے، کِتھے راہسی ہار فوجیا
آپڑاں کوں آپ تاں نہ مار فوجیا

اساں تاں حریفاں دے وی یار فوجیا
اللہ جانڑے، کونڑ ھ غدار فوجیا
افکار علوی

O Allah, accept his incomplete prayer.
28/11/2024

O Allah, accept his incomplete prayer.

♥ (ہماری شادی خانہ آبادی کی پہلی سالگرہ)🥰مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ نکاح کی سنت ادا ہونے کے بعد پنڈال میں لڈو بانٹتے ہوئے م...
28/11/2024

♥ (ہماری شادی خانہ آبادی کی پہلی سالگرہ)🥰
مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ نکاح کی سنت ادا ہونے کے بعد پنڈال میں لڈو بانٹتے ہوئے میرا ہشاش بشاش چہرہ دیکھ کر ایک دوست نے میرے کان میں یہ شعر سنایا تھا کہ:
خوش ہو رہا تھا دولہا تو قاضی نے یوں کہا
''بجھنے سے پہلے شمع بھڑکتی ضرور ہے''🤣
لیکن ہم نے یہ دھمکی نما شعر سُن کر دوسرے کان سے نکال دیا تھا کیونکہ اسوقت ہمارے جذبات کچھ یوں تھے کہ
"سر فروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے" 😜
اور اب ایک سال گزرنے کے بعد حالات اکبر الہٰ آبادی کے اس شعر جیسے ہوگئے ہیں
"اکبر دبے نہیں کسی سلطاں کی فوج سے
لیکن شہید ہو گئے بیوی کی نوج سے"�😊
باقی بفضلِ خدا ہمارا شمار اُن مجاہدینِ صَف شِکن میں ہوتا ہے جو اپنے دوستوں یاروں کی محفل میں سینہ تان کر ببانگِ دہل یہ کہہ سکتے ہیں کہ "الله دی قسمے! میں کدی تھلے نئیں لگیا" 😉
الحمدللہ ازدواجی معاملات بہت اچھے سے چل رہے ہیں،
ﻣﺤﺒﺖ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﻗﺒﺎﺣﺖ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﺲ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﮨﻮ ﺟﺎﮰ ﺍُﺱ ﮐﮯ ﺳﺤﺮ ﺳﮯ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﺁﺳﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﺁﺯﺍﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﺎ.....😍

پیاری 🥰فاطمہ🥰 (فمی) شادی کی سالگرہ مبارک۔۔۔

ایک سال کے نشیب و فراز
اور سفرِ حیات کی تلخیوں کی ہمسفر
ہمیشہ خوش رہو، اور میرے ساتھ رہو
کیونکہ میری زندگی غیر محسوس انداز میں تمہاری موجودگی کا شاخسانہ بن گئی ہے
میری ساری خوشیاں تم سے جُڑی ہیں
میرے ساتھ غموں کی ساتھی تم ہو
میری تنہائی میری محفل
میرے خیالات میرے جذبات
سب نے تمہاری صورت میں ارتکاز پایا

سفر طویل تھا لیکن ذرا تھکن نہ ہوئی
تمہارے وصل نے لمحے سجا کے رکھے تھے

میرے ہمسفر ،یہ سفر جاری و ساری ہے اور ہم خدا کے شکر گزار ہیں کے اُس نے ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ عطا کیا،
شادی کی پہلی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو، سدا سلامت رہو اور ہمارا پیار عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتا رہے ، 🤲🤲
آپکا ہمسفر

Islamabad has been recognized as the second most beautiful capital city in the world, right after London. The city is re...
28/11/2024

Islamabad has been recognized as the second most beautiful capital city in the world, right after London. The city is renowned for its lush greenery, serene environment, and modern infrastructure. Popular attractions include Faisal Mosque, Daman-e-Koh, and Rawal Lake, which offer breathtaking views and peaceful retreats for residents and visitors. Islamabad’s blend of natural beauty and modernity makes it a standout among global capitals.

06/11/2023
Life is a tapestry woven from the threads of joy and sorrow, love and loss, triumph and tribulation. It is in the intric...
23/09/2023

Life is a tapestry woven from the threads of joy and sorrow, love and loss, triumph and tribulation. It is in the intricate interplay of these contrasting elements that we discover the true beauty and depth of our existence.🍁

سلام یا حسیّنٔ💞
29/07/2023

سلام یا حسیّنٔ💞

آپ نے اکثر دیکھا ہںوگا کہ روڈ کے کنارے سویا ہوا کتا گاڑی کے پیچھے کچھ فاصلے تک بھونکتا اور دوڑتا ہںے نہ یہ کتا آپ سے گاڑ...
27/07/2023

آپ نے اکثر دیکھا ہںوگا کہ روڈ کے کنارے سویا ہوا کتا گاڑی کے پیچھے کچھ فاصلے تک بھونکتا اور دوڑتا ہںے
نہ یہ کتا آپ سے گاڑی چھیننا چاہتا ہںے
نہ چھین سکتا ہںے ۔
نہ گاڑی میں بیٹھنا چاہتا ہںے
اور نہ ہںی اسے گاڑی چلانی ہںے
بس خوامخواہ بھونکنا اور پیچھے پڑنا اس کی عادت ہںے
ایسے ہںی زندگی کے سفر میں جب آپ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہںوتے ہیں تو کچھ اسی عادت کے لوگ بنا کسی مقصد کے آپ کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں
اس لئے جب آپ اپنی منزل پر رواں دواں ہںوں اور لوگ آپ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کریں
تو ان سے الجھنے کے بجائے اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہیں

ان شاءاللہ کامیابی آپ کی منتظر رہںے گی.

آپ یقین کریں یا نہ کریں .. 1987ء میں امریکی شہری سٹیون روتھسٹین نے امریکن ایئر لائنز کی پرکشش پیشکش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے...
27/07/2023

آپ یقین کریں یا نہ کریں ..
1987ء میں امریکی شہری سٹیون روتھسٹین نے امریکن ایئر لائنز کی پرکشش پیشکش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گولڈن ٹکٹ خرید لیا ۔ جس کی قیمت $250,000 تھی۔
اس گولڈن ٹکٹ کے ذریعے امریکن ایئر لائن سے دنیا بھر میں فرسٹ کلاس سفر مفت کیا جاسکتا تھا اور وہ بھی تاحیات.
اس کے علاوہ اس ٹکٹ کی شرائط میں ایک شق یہ بھی شامل تھی کہ گولڈن ٹکٹ کا مالک جب بھی چاہے وہ اپنے ساتھ کسی بھی ایک شخص کو سفر پر مفت لے جاسکتا ہے، اور دوسرے شخص کے لیے اس ٹکٹ کی قیمت $150,000 تھی اس نے گولڈن ٹکٹ کے ساتھ یہ ٹکٹ بھی خرید لیا ۔

پھر ہوا یوں کہ اسٹیو نے اسی گولڈن ٹکٹ پر 10,000 سے زیادہ بار ہوائی سفر کیا ۔
کبھی اس کا دل کرتا کہ فلاں ملک کے کسی خاص اور مشہور ریستوران کا سینڈوچ کھایا جائے، یا کسی دور دراز کے ملک میں بننے والی مشہور برانڈ کی آئسکریم وہاں جاکر کھائی جائے، یا دنیا بھر میں ہونے والے کسی بھی کھیل کے مقابلے کو وہاں جاکر دیکھا جائے، تو وہ گھر سے نکلتا، ایرپورٹ پہنچتا، اگلی متوقع پرواز پکڑتا اور من چاہی جگہ پر جا پہنچتا.

کبھی ایسا بھی ہوتا کہ، بے گھر لوگوں کو ان کے ملکوں میں واپس لانے کے لیے ان کے ساتھ سفر کرتا تھا۔

یا اگر وہ پریشان ہوتا تو کسی دور دراز کے ملک میں سیاحتی مقامات دیکھنے کا پروگرام بناتا تو وہ اپنے کسی ایسے دوست کے نام سے دوسری نشست بک کراتا تھا جس نے سفر نہیں کرنا ہوتا اور اس کا مقصد یہی ہوتا کہ سفر کے دوران اس کے ساتھ والی نشست خالی ہو.
یا پھر اگر وہ اداس ہوتا اور اسے کوئی کام نہ ہوتا تو نشست بک کرتا مگر سفر نہیں کرتا تھا.

اور اس کا بیٹا دنیا میں کسی بھی جگہ ہونے والے کھیلوں کے تمام مقابلوں میں شرکت کر رہا تھا.

کبھی کبھی وہ صبح سویرے کینیڈا کا سفر کر کے کینیڈا سے بیوی کی پسند کا کھانا خریدتا جو محض 50 ڈالر کا ہوتا تھا. اور دوپہر کے کھانے سے پہلے واپس بھی آجاتا تھا،
حتیٰ کہ اس کی بیوی پوچھتی کہ کہاں تھے صبح سے نظر نہیں آئے؟ تو وہ کہتا، صبح کینیڈا چلا گیا تھا اور ابھی تمھارے لیے کھانا لے کر واپس آیا ہوں.

صرف جولائی 2004 میں اس نے 18 ممالک کا سفر کیا۔

اور وہ ہمیشہ کہتا تھا:
میں کسی بھی وقت دنیا کے کسی بھی کونے میں جاسکتا ہوں.
حتیٰ کہ کئی بار ایسا ہوا کہ وہ کسی کام کے لیے گھر سے نکلتا، اور بجائے اس کام کو کرنے کے، وہ سیدھا ایرپورٹ جاتا، اور جہاں بھی جانے کا موقع ملتا وہاں کا سفر کرلیتا ✈۔

صرف 2008 تک
(تقریباً 20 سال):

سٹیو نے 10,000 بار سفر کیا تھا۔
اور یہ سارا سفر 10 ملین میل کا فضائی سفر بنتا تھا۔
40 ملین فلائٹ پوائنٹس حاصل کئے۔
انگلینڈ کا 500 بار سفر کیا
آسٹریلیا کا 70 بار سفر کیا
ٹوکیو کا 120 بار سفر کیا۔
اس اسکیم سے امریکی ایئرلائنز کو فقط ایک شخص اور ایک ٹکٹ کی وجہ سے 21 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔

کمپنی اس سے نالاں تھی، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کا رویہ اور ردعمل بھی سخت ہوتا گیا.
ٹکٹ کے ایسے استعمال اور پہنچنے والے نقصان سے فضائی کمپنی اس کے گولڈن ٹکٹ کو کسی بھی طرح روکنے یا ختم کرنے کے لیے پرعزم ہوچکی تھی ۔

13 دسمبر 2008ء کو
وہ حسب معمول اپنے ایک دوست کے ساتھ سفر کے لیے ایئرپورٹ آیا.
تو اسے ائیرپورٹ پر سیکیورٹی اور جہاز کے عملے نے روک لیا، اور اسے مطلع کرتے ہوئے کہا، اس کا ٹکٹ اب ناقابل استعمال ہوچکا ہے، اور کمپنی نے اس کا اکاؤنٹ بند کردیا ہے ۔
یہ سٹیو کے لیے ایک بڑا جھٹکا تھا۔
اپنے دوست سے اس نے معذرت کی، اور سخت صدمے کی حالت میں گھر واپس آگیا، وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہوگیا اور کئی دنوں تک سو نہ سکا۔

چند دن بعد اسے خیال آیا کہ، امریکن ایئرلائنز پر مقدمہ کرنا چاہیے کہ ایک تو اس کی ہتک ہوئی تھی اور دوسرا ایرلائن نے اپنے وعدے کی خلاف ورزی کی تھی ۔
اس نے عدالت میں مقدمہ دائر کردیا، اور شکایت میں لکھا کہ امریکہ آزادی، انصاف اور جمہوریت کا علمبردار ملک ہے. اور امریکن ائرلائن نے اسے اس کے پسندیدہ مشغلے (سفر) سے دور رکھ کر جہاں اس کی شخصی آزادی پر قدغن لگائی ہے، وہاں پر ہی ناانصافی کی وجہ سے اس کی زندگی برباد ہو کر رہ گئی ہے ۔
ایرلائن کمپنی اپنے وعدوں سے صریحاً انحراف کرتے ہوئے، زیادتی اور ناانصافی کی مرتکب ہوئی ہے. ٹکٹ کینسل کرنے والے عہدیداران اور ذمہ داران نے، ایرلائن کمپنی، عوام اور ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سراسر دانستہ کوشش کی ہے. اس کی ابتر ذہنی حالت کی وجہ کمپنی کا غلط فیصلہ ہے، لہٰذا میں کمپنی پر ہرجانے کا دعویٰ کرتا ہوں، اور عدالت سے استدعا کرتا ہوں کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے.

گولڈن ٹکٹ کی شرائط و ضوابط کے مطابق کمپنی کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اور سٹیون روتھسٹین کو 3 ملین ڈالر کا ہرجانہ اد کیا گیا۔ اور ساتھ ساتھ اس کا تاحیات سفری گولڈن ٹکٹ بھی بحال کردیا گیا.

I have reached 4K followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉
26/07/2023

I have reached 4K followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉

Address

D Watson Plaza Bahria Town Phase 6
Rawalpindi
43600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝙰𝚋𝚛𝚊𝚛 𝙷𝚊𝚒𝚍𝚎𝚛 𝙱𝚞𝚔𝚑𝚊𝚛𝚒 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 𝙰𝚋𝚛𝚊𝚛 𝙷𝚊𝚒𝚍𝚎𝚛 𝙱𝚞𝚔𝚑𝚊𝚛𝚒:

Share

Good Luck PCU

• ART# : Pcu 555 • Size: 11/12 7/10 4/6 1/3 11/13 8/10 • Colours: 5 • Bill Rate .160 , 145 , 130 , 120 , 110 , 100 • For orders: 📞 042-37971711-12 / 042-37723006-004 📍 Address: 17.5K.m Shekhupura Road Momanpura Lahore.

• Good luck Footwear Industry👣