Omee Thoughts

Omee Thoughts Its All about (Digitization)...

*خواب آنکھوں میں سلامت رہیں،( تعبیر) کی خیر.میرے مولا، میرے مالک، میرے( کشمیر) کی خیر. # 05th August 2019....05th August...
04/08/2024

*خواب آنکھوں میں سلامت رہیں،( تعبیر) کی خیر.
میرے مولا، میرے مالک، میرے( کشمیر) کی خیر.
# 05th August 2019....05th August ,2024. (6 years of Kashmir Siege)

# 05th August 2024..... Youm-E-Isteshaal ay Kashmir..
#یوم استحصال کشمیر...... ٠٥ اگست ٢٠٢٤

کوئ مار رہا ھے ،تو کوئ مر رہا ھے.خدا غافل نہیں ھے، سب دیکھ رہا ھے.
23/06/2024

کوئ مار رہا ھے ،تو کوئ مر رہا ھے.
خدا غافل نہیں ھے، سب دیکھ رہا ھے.

This Video is based upon the Genocide of the Israeli troops on Palestinian people and paralyzed them for entire life and also based upon the crual behavior o...

.میں نے اگر جانے انجانے میں ملتان کے کسی دوست کے ساتھ سخت لہجے میں بات کی ہو یا میری کسی بات سے ان کی دل آزاری ہوئی ہو ت...
30/05/2024

.میں نے اگر جانے انجانے میں ملتان کے کسی دوست کے ساتھ سخت لہجے میں بات کی ہو یا میری کسی بات سے ان کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں تہہ دل سے معافی چاہتا ہوں بے شک پاکستان کی سرزمین پر بہترین لوگ ملتان کے ہیں
اور یاد آیا اس psl میں میں نے ملتان سلطان کو باقاعدہ سپورٹ کیا تھا ملتان کے ساتھ ساتھ میں سندھ کے بہت سے علاقوں بشمول حیدر آباد اور میرپور خاص کے لوگوں سے بھی کھلے آم معافی مانگتا ہوں.. اور جن دوستوں کے آم کے باغات ہو ۔ ان سے بھی عام معافی مانگتا ہوں

بسم الله الرحمٰن الرحيمالسلام علیکم ورحمة اللہ و بركاته*حرمت والامہینہ - ذیقعد*ذیقعد کا چاند نظر آتے ہی حرمت والے مہینے ...
25/05/2024

بسم الله الرحمٰن الرحيم
السلام علیکم ورحمة اللہ و بركاته

*حرمت والامہینہ - ذیقعد*

ذیقعد کا چاند نظر آتے ہی حرمت والے مہینے کا آغاز ہو جاتا ہے

ان مہینوں کا احترام عرب کے زمانہ جاہلیت میں بھی کیا جاتا تھا۔ روایات سے پتہ چلتا ہے عرب کےلوگ حرمت والے مہینے (ذیقعد، ذوالحج، محرم اور رجب) میں ہر طرح کے لڑائی جھگڑے، فتنہ و فساد، قتل وغارت گری، لوٹ مار سے اجتناب کرتے تھے
حتی کہ باپ کا قاتل بھی سامنے آجاتا تو اسے کوئی نقصان نہیں پہنچاتے تھے۔

آج ہم دنیا میں اتنے غافل ہوچکے ہیں کہ حرمت والے مہینے آکر گزر جاتے ہیں اور ان کا احترام تو درکنار ہمیں احساس تک نہیں ہوتا۔

یہ پیغام ایک یاد دہانی ہے کہ ان مہینوں کا احترام اللہ رب العزت نے فرض قرار دیا ہے اور احترام کا تقاضہ ہے کہ ہماری زبان اور ہاتھ سے کسی کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔
لڑائی جھگڑا، گالی گلوچ سے بچنا ہے اور لڑائی تک پہنچانے والے تمام اعمال جیسے غیبت، بدگمانی، حسد، کینہ، بغض، طعنہ زنی، تمسخر، ایک دوسرے کو برے القاب دینا، ان سب سے بچنا ہے
ان شاءالله

خود بھی امن وسکون سے رہیں اور دوسروں کو بھی امن سکون سے رہنے دیں۔

اس کے ساتھ ساتھ اللہ سبحانہ و تعالی کو نیک اعمال سے راضی کرنا ہے
جیسے کہ پہلے بتایا گیا ہے کہ ان مہینوں کا احترام قرآن وسنت سے ثابت ہے تو احترام کا تقاضہ یہ بھی ہے کہ گناہوں سے، اللہ تبارک و تعالٰی کی نافرمانی کے کاموں سے بچا جائے اور اللہ تعالٰی کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کثرت سے نیک اعمال کئے جائیں

نماز اور تلاوت و تدبر قرآن کی پابندی کے ساتھ ساتھ، امرباالمعروف ونہی عن المنکر اور صلۂ رحمی کی جائے، کثرت سے استغفار اور اللہ تعالی کا ذکر کیا جائے
کثرت سے صدقہ وخیرات کا اہتمام کیاجائے

یعنی ہر وہ کام جو اللہ سبحانہ وتعالی کو راضی کرے، بڑھ چڑھ کر کرنا ہے اور جن سے اللہ تعالٰی ناراض ہو ان سے خود بھی بچناہےاور دوسروں کو بھی بچانا ہے
ان شاء اللہ

اللہ تعالی ہمیں توفیق دے، ہم سے راضی ہو جائے اور ہمارا خاتمہ ایمان کی حالت میں کرے
آمین ثم آمین یا رب العالمین🤲🤲🕋🕋🙏🏻

گنوا دی ھم نے، اسلاف سے جو میراث پائ تھی،ثریا سے *زمین *پر، *آسمان* نے ھم کو دے مارا...---------------------------------...
23/05/2024

گنوا دی ھم نے، اسلاف سے جو میراث پائ تھی،
ثریا سے *زمین *پر، *آسمان* نے ھم کو دے مارا...
-------------------------------------------------------------------------------------------------------

*سقراط* کی درس گاہ کا صرف ایک اصول تھا،
اور وہ تھا برداشت،
یہ لوگ ایک دوسرے کے خیالات تحمل کے ساتھ سُنتے تھے،
یہ بڑے سے بڑے اختلاف پر بھی ایک دوسرے سے الجھتے نہیں تھے،
سقراط کی درسگاہ کا اصول تھا کہ
اس کا جو شاگرد ایک خاص حد سے اونچی آواز میں بات کرتا تھا
یا پھر دوسرے کو گالی دے دیتا تھا
یا دھمکی دیتا تھا یا جسمانی لڑائی کی کوشش کرتا تھا اس طالب علم کو فوراً اس درسگاہ سے نکال دیا جاتا تھا۔
سقراط کا کہنا تھا
*برداشت سوسائٹی کی روح ہوتی ھے*،
*سوسائٹی میں جب برداشت کم ہوجاتی ہے تو مکالمہ کم ہوجاتا ھے*
اور
*جب مکالمہ کم ہوتا ہے تو معاشرے میں وحشت بڑھ جاتی ھے*۔

اس کا کہنا تھا *اختلاف، دلائل اور منطق پڑھے لکھے لوگوں کا کام ہے*،
*یہ فن جب تک پڑھے لکھے عالم اور فاضل لوگوں کے پاس رہتا ہے اُس وقت تک معاشرہ ترقی کرتا ھے*.
*لیکن جب مکالمہ یا اختلاف جاہل لوگوں کے ہاتھ آجاتا ہے تو پھر معاشرہ انارکی کا شکار ہوجاتا ھے* ۔۔
وہ کہتا تھا ۔۔*کوئی عالم اُس وقت تک عالم نہیں ہوسکتا جب تک اس میں برداشت نہ آجائے، وہ جب تک ہاتھ اور بات میں فرق نہ رکھے* ۔

  Bullying of a Private Housing Society...
12/05/2024

Bullying of a Private Housing Society...

The video is about Mismanagement and Bullying Behavior of a Private Housing Society Manganement on Residents. . bullying. housing...

19/03/2024

.
Free فلسطین

ایک ایسا ناول جو بائیں آنکھ کے جھپکنے سے لکھا گیا تھا۔فرانسیسی ناول نگار جان ڈومینیک مکمل طور پر مفلوج تھا اور بول بھی ن...
16/02/2024

ایک ایسا ناول جو بائیں آنکھ کے جھپکنے سے لکھا گیا تھا۔

فرانسیسی ناول نگار جان ڈومینیک مکمل طور پر مفلوج تھا اور بول بھی نہیں پاتا تھا۔ انہوں نے تقریباً 150 صفحات پر مشتمل ایک کتاب لکھی..!!
اپنی بائیں آنکھ کی پلک کو حرکت دے کر...!!
ایڈیٹر ہر بار اسے حروف تہجی کے ترتیب سے سناتی، جس حرف کو وہ چاہتا کہ لکھا جائے وہ بائیں آنکھ کو جھپکاتا یہاں تک کہ حروف الفاظ بنیں، الفاظ جملے، اور جملے مضمون بن کر کتاب کی تکمیل کرتے رہیں.
وہ روزانہ چھ 6 گھنٹے صرف آدھے صفحے کی لکھائی میں گزارتے.
ناول کا نام: ڈائیونگ بیل اینڈ بٹر فلائی
📙 The Diving Bell and the Butterfly

اسپین کے اس چرچ کو قرطبہ مسجد کہا جاتا ہے۔ یہ وہ مسجد تھی جسے ایک عیسائی بادشاہ نے چرچ میں تبدیل کیا تھا لیکن مؤذن روزان...
13/01/2024

اسپین کے اس چرچ کو قرطبہ مسجد کہا جاتا ہے۔ یہ وہ مسجد تھی جسے ایک عیسائی بادشاہ نے چرچ میں تبدیل کیا تھا لیکن مؤذن روزانہ اذان دینے کے لیے آتا ہے، حالانکہ اسے چرچ میں تبدیل کر دیا گیا تھا،

آج تک مسلمان مؤذن اندلس کے پرانے کپڑوں میں آتے ہیں اور اذان دیتے ہیں۔ ہر روز نماز کی اذان۔ یہاں تک کہ جب عیسائی اپنی عبادت کر رہے ہوتے ہیں، عیسائی حاضرین اذان کے اختتام تک خاموش رہتے ہیں۔ ایک دلکش منظر . 😍😍

وہی جگہ ھے، وہی وقت ھے، وہی شام ھے،مگر اس شام کے ڈھلنے سے دل بھی ڈوب رہا ھے. #سال ٢٠٢٣ کی آخری شام کے (غروب آفتاب) کا من...
31/12/2023

وہی جگہ ھے، وہی وقت ھے، وہی شام ھے،
مگر اس شام کے ڈھلنے سے دل بھی ڈوب رہا ھے.
#سال ٢٠٢٣ کی آخری شام کے (غروب آفتاب) کا منظر....

Address

Rawalpindi

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:30
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 12:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Omee Thoughts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share