Learn and Grow

Learn and Grow سب بڑی نیکی علم ہے۔

ہتھنی کی سزائے موت ۔                                   ستمبر   1916ء   دنیا میں کئ لوگوں کو جرم کرنے پر سزائے موت دی جات...
23/07/2023

ہتھنی کی سزائے موت ۔

ستمبر 1916ء

دنیا میں کئ لوگوں کو جرم کرنے پر سزائے موت دی جاتی ہے ۔ سزائے موت مختلف طریقوں سے دی جاتی ہے ۔ مثال کے طور پر پھانسی ، سر قلم ، زہر دے کر مارنا اور بھی کئ طریقے ہیں ۔
کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ ہاتھی کو بھی کبھی سزائے موت دی گئ ہے ؟
اگر آپ انگریزی نیوز پیپر یا تحریریں پڑھتے ہیں تو کہیں نہ کہیں اس ہتھنی کی سزائے موت کے بارے میں ضرور پڑھیں گے ۔
اس ہتھنی کو میری Killer کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔
یہ ستمبر 1916ء کی بات ہے جب ایک ہتھنی نے اپنے مہاوت کو سرکس کے دوران پیروں تلے کچل ڈالا تھا ۔
مہاوت : مہاوت اس شخص کو کہتے ہیں جو ہاتھی کی دیکھ بھال کرتا ہے ۔
اس مہاوت کو ابھی کام پر دوسرا ہی دن تھا ۔ سرکس کے دوران وہ ہتھنی کی پشت پر بیٹھا تھا ۔ ہتھنی جیسے ہی ایک طرف سے تربوز اٹھانے کے لیے نیچے کی طرف جھکی تو مہاوت نے اس کے کان کے پیچھے سوئی چبھو دی ۔ جس سے ہتھنی نے غصے میں آ کر مہاوت کو نیچے گرا کر اس کا سر کچل ڈالا ۔
لیکن نیوز پیپر والوں نے اس میں کچھ باتیں خود سے لگاکر اسے اور بھی بھیانک انداز میں بیان کیا ۔
اس واقعہ کے بعد لوگوں نے ہتھنی کو مارنے کا مطالبہ کیا ۔ حکومت نے سرکس پر پابندی لگا دی ۔ اب سرکس کا مالک یہ چاہتا تھا کہ سرکس بھی بند نہ ہو اور اس کی ہتھنی بھی بچ جائے ۔ لیکن عوام چپ نہ رہی اور ہتھنی کو مار دینے کے مطالبے پر قائم رہی۔
لہذا ہتھنی کے مالک نے ہتھنی کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ اسے ایک مجرم کی طرح پھانسی دی جائے ۔
اسے پھانسی دینے کے لیے ٹرین کے ذریعے دوسرے شہر منتقل کیا گیا ۔
اسے 2500 لوگوں کے درمیان سرعام کرین کے ذریعے پھانسی دی گئ ۔
پہلی بار جب کرین نے ہتھنی کو اٹھایا تو چین ٹوٹ گئی اور گرنے کی وجہ سے ہتھنی کی ٹانگوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں ۔
دوسری بار اسے مضبوط چین سے باندھ کر پھانسی پر لٹکا دیا گیا ساتھ ایک ڈاکٹر بھی موجود تھا ۔ جب ڈاکٹر نے ہتھنی کے مرنے کی تصدیق کر دی تو ہتھنی کو نیچے اتارا گیا ۔
جب ڈاکٹر نے ہتھنی کا معانہ کیا تو پتا چلا کہ ہتھنی کے آخری دانت میں انفیکشن تھا جس کی وجہ سے وہ کافی تکلیف میں مبتلا تھی اور اسی دانت سے پیچھے مہاوت نے سوئی چبھوئی تھی جس سے ہتھنی کی تکلیف میں اضافہ
ہوا اور غصے میں آ کر اس نے مہاوت کو کچل ڈالا تھا ۔

13/07/2023
20/05/2022

Address

Multan
Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Learn and Grow posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share