15/05/2026
چک بیلی خان میں زین شاہ مرحوم کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے نے اہلِ علاقہ کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا۔ ایک معزز سید گھرانے سے تعلق رکھنے والے مرحوم کی لاش کی بے حرمتی نہ صرف خاندان بلکہ پوری انسانیت اور مقامی روایات کی توہین ہے۔ شہریوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ زین شاہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔