
11/04/2023
پولیس تھانہ جاتلی کی بڑی کاروائی، ٹرانسفارمر چور گرفتار
16 ٹرانسفارمز سمیت چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث سات رکنی داقو گینگ کے تین کارندے رنگے ہاتھوں گرفتار
راولپنڈی (سنگلی نیوز نیٹ ورک) تھانہ جاتلی کے علاقے میں ٹرانسفارمر چور گینگ متحرک علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا پولیس تھانہ جاتلی کی بڑی کاروائی، وارداتوں میں ملوث سات رکنی داقو گینگ کے تین کارندے رنگے ہاتھوں گرفتار برآمدگی سمیت بڑی وارداتوں کا انکشافات متوقع ، تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی پولیس کی بڑی کاروائی16 سے زائد ٹرانسفارمرز چوری کی وارداتوں میں سات رکنی داقو گینگ کا سرغنہ صداقت علی عرف داقو ولد نزاکت علی، عمر بشارت،عدنان بشارت پسران بشارت حسین سکنہ حصال گرفتار دیگر بڑی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی متوقع ہے موقع سے ٹرانسفارمز کے پرزے بر آمد پچھلے کچھ دنوں سے دولتالہ اور گردونواح میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں سے خوف کے سائے منڈلا رہے تھے پولیس نے انتہائی جانفشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے داقو گینگ کے سرغنہ صداقت علی عرف داقو کو دو ساتھیوں سمیت موقع واردات سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ بلال عرف بالی سکنہ حصال و دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے سات رکنی گینگ کے باقی کارندوں کی تلاش جاری کر دی گئی ہے دوسری طرف ایس ڈی او واپڈ کی مدعیت میں صرف تین ایف آئی درج ہو سکیں جبکہ ٹوٹل آٹھ ایف آئی آر درج ہیں جبکہ سوالہ سے زائد ٹرانسفارمرز چوری ہوئے ہیں ایس ڈی او واپڈا سے صحافی نے سؤال کیا کہ اتنی بڑی تعداد میں ٹرانسفارمرز چوری کی وارداتوں میں کیا کوئی واپڈا اہلکار ملوث ہو سکتا ہے تو ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن دولتالہ نے موقف اختیار کیا کہ ٹرانسفارمرز کنزیومر خود چوری کرواتے ہیں چند دن قبل حصال روڈ سے سولر پینل سیٹ مالیت تقریبا سات لاکھ کی واردات بھی ہوئی تھی پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے امید ہے مثبت نتائج سامنے آئیں گے