Learn Quran and Islam

Learn Quran and Islam Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Learn Quran and Islam, Digital creator, Rawalpindi.

25/06/2025
02/10/2024

نماز شب....!
قیام اللیل صحت کی حفاظت کے لیے مفید ترین چیز ہے؛ یہ بہت سے کہنہ امراض سے بچاو کا موثر ترین ذریعہ ہے؛ نیز بدن اور قلب و روح کی نشاط آفرینیوں کا بھرپور سامان رکھتا ہے!
حافظ ابن قیم رحمہ اللّٰہ
ـــــــــــــــــــــــــــــ
قيام اللَّيلِ مِن أنفعِ أسباب حِفظِ الصِّحة ومِن أمنَعِ الأمور لكثيرٍ مِن الأمراض المُزمِنة ،وأنشط شيءٍ للبدنِ ، والرُّوحِ والقلب.
(زاد المعاد، ٤/ ٢٢٥)
[ترجمانی: طاہر اسلام عسکری]

12/09/2024

حسن نماز
امام ابن جُرَیْج مکی کا شمار تبع تابعین میں ہوتا ہے. آپ معروف تابعی عطا بن ابی رِباح کے شاگرد خاص تھے. حدیث و تفسیر اور فقہ میں ممتاز مقام کے حامل تھے. آپ کی روایات تمام اہم کتب حدیث میں موجود ہیں.
علم و تفقہ کے ساتھ ساتھ عبادت اور زہد و تقوی میں بھی یکتا تھے. محدث حافظ عبدالرزاق کا بیان ہے کہ میں نے ابن جریج سے بڑھ کر خوب صورت نماز پڑھنے والا کوئی دوسرا نہیں دیکھا. ہم انھیں نماز پڑھتے دیکھتے تو یوں معلوم ہوتا کوئی ستون کھڑا ہے؛ ذرا دائیں بائیں نہ ہلتے! (شعب الإيمان للبیہقی، 2884)
محدث ابن عُیَیْنَہ کہتے ہیں: میں نے ایک مرتبہ ابن جریج سے کہا: میں نے آپ جیسی نماز پڑھنے والا کوئی اور نہیں دیکھا. انھوں نے فرمایا: کاش تم عطا بن ابی رباح کو دیکھتے تو پتا چلتا! (حلية الأولياء، 3: 81)
٭ جُریج بر وزن قُریش-
[ترجمانی: طاہر اسلام عسکری]

11/09/2024

بہت سے مریض بغیر دوا کے شفایاب ہو جاتے ہیں، کبھی کسی مقبول دعا کی برکت سے، کبھی نفع بخش دم کے نتیجے میں اور کبھی قوت قلب اور حسن توکل کی بہ دولت...!
امام ابن تیمیہ رحمہ اللّٰہ
__________
قال ابن تيمية رحمه ﷲ: كثير من المرضى يشفون بلا تداوٍ!.. بدعوة مستجابة، أو رقية نافعة، أو قوة للقلب، وحسن التوكل.
(الفتاوى، 663/21)
[ترجمانی: طاہر اسلام عسکری]

07/09/2024

*حفظ القرآن کا انتہائی آسان اور آزمودہ نسخہ*
"میں نے 13 سال سے زیادہ عرصہ تک قرآن حفظ کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکا، حالانکہ میں نے ہر ممکن طریقہ آزما لیا۔

پھر میں نے ایک حافظِ قرآن سے ملاقات کی اور ان سے پوچھا: میں قرآن کیسے حفظ کروں؟
انہوں نے کہا: سورہ بقرہ کی تلاوت کرو!
میں حیران ہوا!

لیکن میں نے ان کی نصیحت پر عمل کیا اور روزانہ سورہ بقرہ پڑھنے کا معمول بنا لیا۔

قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اللہ نے مجھے صرف 4 مہینوں میں قرآن حفظ کرنے کی توفیق دی، اور یہ بہت آسانی اور سہولت کے ساتھ ہوا، پس اللہ کا شکر ہے پہلے بھی اور بعد میں بھی!

اب جب بھی مجھے کسی معاملے میں مشکل پیش آتی ہے، میں سورہ بقرہ کی تلاوت کرتا ہوں اور اللہ میرے لیے راستہ کھول دیتا ہے۔"

"‏كنت أحاول حفظ القران أكثر من 13 سنة ولم يتيسر ذلك .. على رغم أني مافي طريقة إلا وجربتها ..

‏فقابلت أحد الحفاظ وسألته : كيف أحفظ القرآن ؟
‏- فقال : إقرأ سورة البقرة !
‏فتعجبت !

‏لكن أخذت بنصيحته
‏ولزمت قراءة سورة البقرة يوميًا ..

‏فـ والذي نفسي بيده تيسر لي حفظ القرآن خلال 4 أشهر !
‏ بكل يسر وسهوله فا لله الحمد من قبل وبعد !

‏واصبحت كلما تعسّر علي أمر ألزم قرائتها فيفتح الله عليّ" .

24/08/2024

🏷️ *ہر حال میں اپنے رب سے دعا کرتے رہیں !!!*

✍🏻 📌امام ابن بطال رحمہ اللہ فرماتے ہیں :

انسان کو اس بات کی طرف ہمیشہ راغب رہنا چاہیے کہ وہ اپنے رب سے دعا کرے کہ جو مصیبت نازل ہو چکی ہے وہ دور ہو جائے اور جو ابھی نازل نہیں ہوئی، اسے اللہ دور رکھے اور اسے ہر حال میں اپنے لیے اپنے رب کی(مدد کی) ضرورت اور اپنی محتاجگی کا احساس دل میں رکھنا چاہیے۔
📚(فتح الباری 11/210)

21/08/2024

🌿 *اسلامی عقائد* 🌿
Lecture_36
🍃 *قضاء اور قدر پر ایمان* 🍃
*قدر کا لغوی معنی:*
اندازہ لگانا، حساب لگانا
*اصطلاحی معنی:*
وہ قواعد و ضوابط جو اللہ تعالیٰ نے اپنی کائنات کےلیے مقرر فرمائے۔

🍀 *قضاء و قدر کا فرق* 🍀
🔷 *قدر:*
وہ ازلی علم جو اللہ اپنے بندوں یا مخلوقات کے بارے میں رکھتا ہے۔
🔷 *قضاء:*
اللہ تعالیٰ کا اپنے علم اور اندازے سے اشیاء کو بنانا اور پیدا کرنا۔
(القمر:49) (الفرقان:2)

🍀 *تقدیر پر ایمان لانا* 🍀
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
تم اچھی اور بری تقدیر پر ایمان لاؤ۔
(صحیح مسلم:93)

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
کوئی بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک وہ تقدیر کے اچھے اور برے ہونے پر ایمان نہ لے آئے۔ یہاں تک کہ وہ جان لے کہ جو کچھ اسے پہنچنے والا ہے، وہ اس سے خطا نہیں ہوسکتا اور جو کچھ اس سے خطا ہونے والا ہے، وہ اسے پہنچ نہیں سکتا۔
(سنن الترمذی:2144)

🍀 *ہر چیز تقدیر سے ہے* 🍀
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ ہر بندے کےلیے پانچ چیزیں لکھ چکا ہے؛ اس کی عمر، اس کا رزق، اس کا عمل اور یہ کہ وہ شقی ہوگا یا سعید۔
(مسند احمد)

🍀 *ہدایت اور گمراہی تقدیر سے ہے* 🍀
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
بےشک اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنی مخلوق کو اندھیرے میں پیدا کیا۔ پھر ان پر اپنا نور ڈالا۔ جس پر وہ نور پڑگیا، وہ ہدایت پاگیا اور جسے وہ نور نہ مل سکا، وہ گمراہ ہوگیا۔ اسی وجہ سے میں کہتا ہوں کہ اللہ کے علم کے مطابق قلم خشک ہوچکے ہیں۔
(سنن الترمذی:2642)

🍀 *رنگت اور مزاج متعین ہے* 🍀
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ عزوجل نے آدم کو ایک مٹھی مٹی سے پیدا کیا ہے جسے اس نے تمام روئے زمین سے جمع فرمایا تھا ۔ چنانچہ آدم کی اولاد اس مٹی کے لحاظ سے ہوئی ہے ‘ کئی سرخ ہیں اور کئی سفید ‘ کئی سیاہ ہیں اور کئی ان کے بین بین ۔ کئی نرم خو ہیں اور کئی سخت طبیعت ۔ کئی بری طبیعت کے مالک ہوتے ہیں اور کئی اچھی اور عمدہ طبیعت والے ۔‘‘
(سنن ابی داؤد:4693)

🍀 *رزق مقرر ہے* 🍀
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
رزق (حاصل ہونے) میں تاخیر کی وجہ سے مایوس نہ ہو کیونکہ بندہ فوت نہیں ہوگا، یہاں تک کہ اس کے نصیب کا جو رزق ہے، وہ اس تک پہنچ کر رہے گا۔ اس لیے میانہ روی کے ساتھ رزق کی تلاش میں رہو، حلال پکڑلو اور حرام چھوڑ دو۔
(صحیح ابنِ حبان)

🍀 *تقدیر میں مقرر کردہ مزید چیزیں* 🍀
▫️بیماری
▪️اخلاق کی تقسیم (اچھا یا برا اخلاق)
▫️عقلمندی اور کمزوری
▪️اولاد کا ملنا
▫️موت کا وقت اور جگہ
▪️جنتی و جہنمی ہونا

🍀 *پرندوں کا اڑنا * 🍀
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: پرندہ اپنی تقدیر کے مطابق اڑتا ہے (یعنی کسی کی قسمت کے فیصلے نہیں کرتا) اور آپ ﷺ کو اچھی فال پسند تھی۔
(مسند احمد)

🍀 *دعا کرنا بھی تقدیر سے ہے* 🍀
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کا قول ہے:
بےشک پرہیز تقدیر سے نہیں بچا سکتا اور بےشک دعا تقدیر کو بدل سکتی ہے اور وہ (دعا) جب تقدیر کو بدل دے تو وہ بھی تقدیر میں سے ہے۔

🍀 *تقدیر ۔۔۔ اللہ کا راز* 🍀
تقدیر بلاشبہ اللہ تعالیٰ کا راز ہے، جسے اس نے اپنی مخلوق میں سے کسی ایک پر بھی نہیں کھولا۔ جو اس نے لکھا ہے، اسے وہی جانتا ہے۔ کوئی نبی یا ولی اس سے واقف نہیں۔
(ھود:123) (الانعام:59)

(اَللّٰهُمَّ إِنِّي) أَسْأَلُكَ الرِّضَاءَ بَعْدَ الْقَضَاءِ
اے اللہ ! میں تجھ سے فیصلوں کے بعد (ان پر) رضا مندی کا سوال کرتا ہوں۔
[سنن النسائی :1305]

قرۃالعین خان
کے پی کے

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Learn Quran and Islam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share