DailyKahuta

DailyKahuta DailyKahuta

22/07/2026

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نےکیا ماڈل بازار تھانہ روڈ کا دورہ جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام کو منصوبے کی رفتار مزید تیز کرنے اور معیارِ تعمیر کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں

کہوٹہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کا ماڈل بازار کا دوره اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل بھی ہمراہ
17/07/2026

کہوٹہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کا ماڈل بازار کا دوره اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل بھی ہمراہ

17/07/2026

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کی ایمرجنسی وارڈ ، فی میل وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا،

مریضوں اور لواحقین سے گفتگو، تمام تر سہولیات یقینی بنانے کی سخت ہدایت،

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے مختلف زیر علاج مریضوں سے ٹی ایچ کیو عملے کی مریضوں سے تعاون کے متلعق رائے لی،

ہسپتال فارمیسی کا تفصیلی دورہ کر کے ادویات کی فراہمی اور لیبارٹری ٹیسٹوں کو ہسپتال کی لیبارٹری میں کیے جانے کی سخت ہدایت،

ہسپتال لیبارٹری میں سمپل کولیکشن ، لیب ٹیسٹنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی سخت ہدایت،

شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تحصیل و ضلعی انتظامیہ تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل کے ہمراہ ماڈل بازار کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ۔

ڈپٹی کمشنر نے ماڈل بازار کی جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔

انہوں نے منصوبے کی پیش رفت پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل سے بریفنگ لیتے ہوئے معیارِ تعمیر کو ہر صورت یقینی بنانے پر زور دیا،

ماڈل بازار کی بروقت تکمیل تحصیل و ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد معیاری اور منظم خریداری کی سہولیات میسر آ سکیں۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ

روڈ سیفٹی اقدامات اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

یہ منصوبہ مقامی سطح پر ایک اہم اور مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل

سعودی عرب کے شہر ریاض میں گیس سلنڈر لیک ہونے کے باعث پیش آنے والے افسوسناک واقعے م میں پاکستانی نوجوان** جاں بحق ہو گئے۔...
17/07/2026

سعودی عرب کے شہر ریاض میں گیس سلنڈر لیک ہونے کے باعث پیش آنے والے افسوسناک واقعے م میں پاکستانی نوجوان** جاں بحق ہو گئے۔

اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

🕊️ مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے **"إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ"** ضرور لکھیں۔

04/07/2026

موبائل گیم کے دوران ہونے والی دوستی محبت میں بدل گئی، کہوٹہ نڑھ کی سحرش حیدرآباد پہنچ کر آیان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

یہ واقعہ ایک بار پھر اس بات کی یاد دہانی ہے کہ سوشل میڈیا اور آن لائن گیمز کے ذریعے بننے والے تعلقات میں ہمیشہ احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر مناسب نظر رکھیں، جبکہ نوجوان کسی بھی اہم فیصلے سے قبل اپنے اہلِ خانہ کو اعتماد میں لیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

نوٹ: اس خبر کا مقصد صرف عوامی آگاہی ہے، نہ کہ کسی فرد کی ذاتی زندگی پر تنقید۔

19/06/2026

پنجار ویلی کہوٹہ — قدرت کا حسین شاہکار 🇵🇰
کہوٹہ کی خوبصورت پنجار ویلی کے سرسبز جنگلات، بلند پہاڑ اور دل موہ لینے والے قدرتی مناظر فضائی منظرنامے میں مزید دلکش دکھائی دیتے ہیں۔ فطرت کے حسن سے بھرپور یہ وادی سیاحوں اور قدرتی مناظر سے محبت کرنے والوں کے لیے کسی جنت سے کم نہیں۔
✨ پنجار ویلی — کہوٹہ کا ایک چھپا ہوا قدرتی خزانہ

18/06/2026

آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم اور ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی چکوال واقعہ پر اہم پریس کانفرنس ۔ دیکھئے براہ راست

کہوٹہ: الشہباز کلینک اور ڈاکٹر عارف قریشی کی تشخیص پر مریض کے سنگین سوالات، گزشتہ دنوں ٹھنڈا پانی کے رہائشی سفیان علی ول...
08/06/2026

کہوٹہ: الشہباز کلینک اور ڈاکٹر عارف قریشی کی تشخیص پر مریض کے سنگین سوالات،

گزشتہ دنوں ٹھنڈا پانی کے رہائشی سفیان علی ولد ذوالفقار نے بتایا ہے کہ شدید پیٹ درد کے باعث وہ الشہباز کلینک پہنچا جہاں موجود ڈاکٹرز نے اسے فوری طور پر داخل کر لیا۔ مریض کے مطابق متعدد ٹیسٹ ڈاکٹر عارف لیبارٹری سے کروائے گئے اور بتایا گیا کہ اسے آنتوں میں انفیکشن کا مسئلہ ہے، اپنے پیسے بنانے کے لیے مختلف ادویات، انجیکشنز اور ڈرپس دی جاتی رہیں۔
اپنے پیسے بنانے کی چکر میں انسانی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ایک دن علاج کے باوجود حالت میں کوئی واضح بہتری نہ آئی تو وہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ پہنچا، جہاں ڈیوٹی ڈاکٹر نے معائنے کے بعد تجربے کی بنیاد پر اپینڈکس پھٹنے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے فوری راولپنڈی ریفر کر دیا۔ بعد ازاں راولپنڈی کے سرکاری ہسپتال میں مریض کی حالت تشویشناک ہونے پر رات تین بجے ہنگامی آپریشن کیا گیا۔

مریض اور اس کے اہل خانہ نے الشہباز کلینک اور ڈاکٹر عارف قریشی کے زیر انتظام علاج و تشخیص کے طریقہ کار پر سوالات اٹھاتے ہوئے محکمہ صحت سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور اگر کسی قسم کی طبی غفلت ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

کہوٹہ کے جنگلات میں آگ بجھاتے ہوئے جان قربان کرنے والے فاریسٹ اہلکاروں کو خراجِ عقیدت،  :کہوٹہ، اور گردونواح کے جنگلات م...
07/06/2026

کہوٹہ کے جنگلات میں آگ بجھاتے ہوئے جان قربان کرنے والے فاریسٹ اہلکاروں کو خراجِ عقیدت، :
کہوٹہ، اور گردونواح کے جنگلات میں حالیہ آتشزدگی کے دوران آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو عوامی و سرکاری سطح پر خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب، Marriyum Aurangzeb نے اپنے بیان میں جنگلات میں آگ بجھاتے ہوئے شہید ہونے والے فاریسٹ گارڈ اسجد محمود اور دیگر اہلکاروں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر فرض شناسی اور عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔
انہوں نے شہید اہلکار کے اہلِ خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کہوٹہ، لہتراڑ، دھلیتر اور مری کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے وسیع رقبے کو متاثر کیا تھا، جہاں آگ بجھانے کے دوران متعدد اہلکار شدید خطرات کا سامنا کرتے رہے۔ مقامی حلقوں نے شہداء کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے جنگلات کے تحفظ اور فائر فائٹنگ نظام کو مزید مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
جنگلات کی حفاظت کرتے ہوئے جان قربان کرنے والے یہ
گمنام ہیروز ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

کہوٹہ کی عوامی خدمت کے لیے متحرک قیادتاسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل عوامی مسائل کے حل، سرکاری اداروں کی نگرانی اور بہتر ان...
07/06/2026

کہوٹہ کی عوامی خدمت کے لیے متحرک قیادت
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل عوامی مسائل کے حل، سرکاری اداروں کی نگرانی اور بہتر انتظامی امور کے لیے مسلسل متحرک ہیں۔ صحت، صفائی اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کوششیں جاری ہیں۔
عوام کی خدمت، ہماری ترجیح۔

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DailyKahuta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

l="false"> Add listing
  • Login
  • Subscribe

    We will notify you when anything happens in Rawalpindi.