
04/08/2025
"افغانستان – ہر بار دہشتگردی کے ساتھ کیوں جوڑا جاتا ہے؟"
جب بھی دہشتگردی کا ذکر ہوتا ہے، سب سے پہلے جس ملک کا نام لیا جاتا ہے، وہ افغانستان ہوتا ہے۔
آخر کیوں؟
کیا افغانستان صرف دہشتگردی کی پہچان بن چکا ہے؟
کیا دنیا نے یہ بھلا دیا کہ 1979 سے لے کر آج تک، افغانستان خود ایک جنگ کا میدان بنا ہوا ہے؟
افغانستان نے:
لاکھوں شہادتیں دی ہیں
ہزاروں ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں
نسلیں یتیم ہو گئیں
شہر، گاؤں، بازار تباہ ہو گئے
لیکن قربانی دینے کے باوجود، ہر بار الزام افغانستان پر ہی کیوں؟
۔
کچھ اداروں نے بغیر کسی تحقیق یا تصدیق کے فوراً "افغانستان" کا نام لے دیا۔
ایسا لگا جیسے بس ایک پرانا Copy-Paste سکرپٹ دوبارہ شائع کر دیا گیا ہو۔
سوال یہ ہے کہ:
کیا افغانستان واقعی اس میں ملوث ہے؟
یا یہ صرف ایک Narrative ہے جو ہر بار دہرایا جاتا ہے؟
ہم اداروں کی نیت پر شک نہیں کرتے، لیکن کیا سچ تک پہنچنا اور ذمہ داری سے بات کرنا ضروری نہیں؟
ایک زخمی ملک، ایک برباد قوم، جس نے دنیا کی سپر پاورز سے بھی ٹکرا کر سب کچھ کھو دیا —
آج بھی اگر اس کا نام صرف نفرت، الزام اور دہشتگردی سے جوڑا جائے،
تو انصاف کہاں ہے؟
انسانیت کہاں ہے؟
KP corner