Pak News

Pak News Daily Fresh News and Post would be published rawalpindi

16/10/2022
16/10/2022
25/12/2021

کلر سیداں میں
ڈھوک کھڈ
کے مجازی خدا نے بیوی کا قتل کر دیا ۔پولیس کمبلوں کو نہ چھوڑ سکی

23/09/2021

(پاک نیوز )الیکٹرونک میڈیا نے جہاں بہت سے فتنے متعارف کرائے اور بے حیائی و فحاشی پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے وہیں لاکھوں کی تعداد میں کُھمبرے ٹائپ کے دانشور بھی پیدا کر دئیے ہیں۔ جو رات بھر جاگ جاگ کر سیاسی ٹاک شوز دیکھنے کے بعد حیرت انگیز طور پر صبح بیدار ہوتے ہی ایک انٹیلیکچوئل کا روپ دھار چکے ہوتے ہیں۔ میری بستی (ٹاؤن) کے قریب سڑک پر کچھ دکانیں ہیں۔ کبھی وہاں سے کوئی سودا سلف خریدتے ہوئے یا پاس گزرتے ہوئے اکثر دیکھا کرتا ہوں دکانوں کے آگے دھرے ہوئے پھٹوں پر ایسے ہی کئی مکھی مار دانشور بیٹھے ہوئے "ٹاک شو" کر رہے ہوتے ہیں۔ ان میں سے کسی میں کاشف عباسی کی جھلک دکھائی دیتی ہے کسی میں حامد میر کا عکس نظر آتا ہے غرضیکہ ہر اینکر پرسن کا جلوہ پوری آب و تاب سے دکھائی دیتا ہے۔ ان کے علاوہ ان میں سے کچھ رضا ربانی ، کچھ بابر غوری، کچھ خواجہ آصف اور کچھ ڈاکٹر شیریں مزاری بن کر اپنی اپنی پارٹیوں کا دفاع کرتے نٖظر آتے ہیں۔ اگر آپ دوست بھی اپنے اپنے علاقوں میں اپنے اردگرد غور سے دیکھیں تو آپ کو بھی ایسے ہی دانشور گلی محلوں کی نکڑوں دکانوں کے آگے بیٹھے نظر آئیں گے جو بالکل کسی ٹاک شو کی تصویر بنے اپنے اپنے ھنر دکھا رہے ھونگے۔

عام پبلک کی بات کو چھوڑئیے۔ اب یہی حال ادھر فیس بک پر بھی ہو چکا ہے۔ یہاں آپ کو جا بہ جا ایسے ٹاک شوز نطر آئیں گے جن میں یہی کچھ دھرایا جا رہا ہوتا ہے یوں نظر آتا ہے جیسے دنیا جہان کے حامد میر اور حسن نثار یا اسی برانڈ کے دوسرے دانشور فیس بک پر جمع ہوچکے ہیں اور مفت میں آپ کو مستقبل کا خدا نخواستہ ٹوٹا پھوٹا پاکستان دکھانے کی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے دنیا بھر کا علم ان کے اندر سمندر بن کر ٹھاٹھیں مار رہا ہے۔ تہہ در تہہ چھپے "حقائق" کو اپنی بے مثال "دانشوری" کے ذریعے جان چکے ہیں اور زبردستی آپ کو بھی اپنے علم کے خزانوں سے مستفید کرنے کے لئے مجبور کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ فیس بک کے ان مکھی مار دانشوروں کے پاس ٹی وی ٹاک شوز سے ادھار لیا ہوا معلومات کے خزانے کا انبار جب ان کے معدے کی برداشت سے باہر ہو جاتا ہے تو کسی گروپ یا کسی پیج پر جا کر یہ کسی آتش فشاں کی مانند پھٹ کر اپنے پیٹ درد کا علاج کرتے ہیں۔ اور میرے جیسے مسکین نمانے پر اپنی دانشوری اور نالج کی دھاک بٹھانے لگتے ہیں۔

ایسے دانشوروں کے گھر والوں سے التماس کرتا ہوں کہ اگر آپ ان کے اس شوق سے پریشان ہیں یعنی دانشور صاحب کی ان غیر نصابی سرگرمیوں اور مصروفیت کی وجہ سے اگر گھر میں بھوک پاؤں پسار رہی ہے تو کیبل نیٹ ورک اور انٹر نیٹ کا کنکشن پہلی فرصت میں کاٹ دیں امید ہے کافی حد تک افاقہ ہو جائے گا اور وقتی عارضی دانشور صاحب دوبارہ اپنے کام دھندے پر لگ جائیں گے اور گھر سے بھوک کا خاتمہ ممکن ہو جائے گا۔ (پاک نیوز)

16/09/2021
25/08/2021

Breaking news
کلر سیداں (پاک نیوز) کلر سیداں کے نواحی علاقہ پرانا
سروہا میں سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی جھلس گئے جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ یعقوب نامی شخص کی بیوی کھانا تیار کرنے کیلئے کچن میں داخل ہوئی اور جونہی دیا سلائی جلائی تو گیس سلنڈر میں لیکیج کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے خاتون کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔خاوندبیوی کو بچانے کیلئے کچن میں گیا تو وہ بھی آگ کے شعلوں کی زد میں آ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولنس گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں شفٹ کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

09/08/2021

اہم بات

09/08/2021

غور طلب ( پاک نیوز رپورٹر)

ایک شکاری نے کُنڈی میں گوشت کی بوٹی لگا کر دریا میں پھینکی
ایک مچھلی اُسے کھانے دوڑی
وہیں ایک بڑی مچھلی نے اُسے روکا
کہ
اِسے منہ نہ لگانا
اِس کے اندر ایک چھپا ہںوا کانٹا ہے
جو تجھے نظر نہیں آرہا
بوٹی کھاتے ہی وہ کانٹا تیرے حلق
‏میں چبھ جائے گا
جو ہزار کوششوں کے بعد بھی نہیں نکلے گا تیرے تڑپنے سے باہر بیٹھے
شکاری کو اِس باریک ڈوری سے خبر ہوجائےگی
تو تڑپے گی وہ خوش ہوگا
اِس باریک ڈور کے زریعے تجھے باہر نکالے گا چُھری سے تیرے ٹکڑے کریگا
مرچ مصالحہ لگا کر
آگ پر ابلتے تیل میں تجھے پکائے گا
‏پھر 10، 10 انگلیوں والے
انسان 32، 32 دانتوں سے
چبا چبا کر تجھے کھائیں گے
یہ تیرا انجام ہوگا

بڑی مچھلی یہ کہہ کر چلی گئی
چھوٹی مچھلی نے دریا میں
ریسرچ شروع کردی
نہ شکاری
نہ آگ
نہ کھولتا تیل
نہ مرچ مصالحہ
نہ دس دس انگلیوں
اور
بتیس بتیس دانتوں والے انسان
‏کچھ بھی نہیں تھا
چھوٹی مچھلی کہنے لگی
یہ بڑی مچھلی ان پڑھ جاہل
پتھر کے زمانے کی باتیں کرنیوالی
کوئی حقیقت نہیں اسکی باتوں میں
مَیں نے خود ریسرچ کی ہے
اُسکی بتائی ہوئی کسی بات میں بھی
سچائی نہیں
میرا ذاتی مشاہدہ ہے
وہ ایسے ہی سنی سنائی
نام نہاد غیب کی باتوں پر یقین
‏کیئے بیٹھی ہے
اِس ماڈرن سائنسی دور میں بھی پرانے فرسودہ نظریات لیئے ہوئے ہںے

چنانچہ اُس نے اپنے ذاتی مشاہدے کی
بنیاد پر بوٹی کو منہ میں ڈالا
کانٹا چبھا
مچھلی تڑپی
شکاری نے ڈور کھینچ کر باہر نکالا
آگے بڑی مچھلی کے بتائے ہوئے
سارے حالات سامنے آگئے۔

‏انبیاء علیھم السلام نے
انسانوں کو
" موت "
کا
"کانٹا "
چبھنے کے بعد
پیش آنے والے غیب کے سارے
حالات و واقعات
تفصیل سے بتا دیئے

بڑی مچھلی کیطرح کے
عقلمند انسانوں نے
انبیاء کرام کی باتوں کو مان کر
زندگی گزارنی شروع کردی

چھوٹی مچھلی والے نظریات رکھنے والے

انبیاء کرام کا رستہ چھوڑ کر
اپنی ظاہری ریسرچ کے
رستہ پر چل رہںے ہیں

"موت " کا "کانٹا "
چبھنے کے بعد سارے حالات
سامنے آجائیں گے

مچھلی پانی سے نکلی واپس نہ گئی
انسان دنیا سے گیا واپس نہ آیا..
لہذا موت کا کانٹا چبھنے سے پہلے قرآن وسنت کی مان کر اپنی دنیا و آخرت سنوار لیں۔
کہ پھر عمل کا دروازہ بند ہںو جانا ہںے۔

✍️✍️✍️کاپی براۓ صدقۂ جاریہ

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share