Morgah Rawalpindi

Morgah Rawalpindi Morgah Rawalpindi

19/07/2025
نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع جاتی ہے محمد نواز کی زوجہ محمد زوہیب کی والدہ محمد ریاض محمد تاج محمد فیاض محمد اسحاق کی بھابھ...
18/07/2025

نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع جاتی ہے محمد نواز کی زوجہ محمد زوہیب کی والدہ محمد ریاض محمد تاج محمد فیاض محمد اسحاق کی بھابھی عرفان عطاری سواں کیمپ کی مامی حافظ زبیر نقشبندی اور جنید نقشبندی کی چاچی رضائے الہی سے وفات پاگئی ہے ان کی نماز جنازہ کل صبح 11 بجے نیو روڈ کوٹھہ کلاں مورگاہ میں ادا کی جائے گی

اللہ سبحانہ و تعالی ان کی مغفرت فرمائے اللہ تعالی اپنے حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صدقے سے ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور تمام اہل خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے امین ثم امین

Morgah Rawalpindi

*مون سون موسم میں محتاط رہیں*  ۔آج کل پاکستان میں مون سون عروج پر ہے اور ایسے موسم میں نمی اور حبس بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے...
18/07/2025

*مون سون موسم میں محتاط رہیں* ۔
آج کل پاکستان میں مون سون عروج پر ہے اور ایسے موسم میں نمی اور حبس بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے، جس کی وجہ سے انواع و اقسام کے تدابیر کی اشد ضرورت ہے تاکہ ناگہانی تکلیف سے اللہ کی مدد کے ساتھ بچا جا سکے ۔
1۔ کپڑے اور جوتے ہمیشہ جھاڑ کر پہنیں، کپڑوں کو تین مرتبہ جھاڑ کر پہننے کا حکم ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی دیا ہے۔
2۔ اپنے دھلے یا میلے کپڑوں کو غسل خانوں میں مت لٹکائیں۔
3۔ میلے کپڑوں کی باسکٹ یا ٹب بھی غسل خانوں میں نہ رکھیں اور اگر رکھنا ہی ہو تو کوشش کریں کہ یہ ڈھکن والے ہوں۔
4۔ گھر کی صفائی ستھرائی کی چیزیں جیسے جھاڑو یا فرش اور صفائی والا کپڑا جھاڑ کر استعمال کریں۔
5۔ گیراج، صحن یا کوریڈور میں پڑی چیزوں کو دیکھ بھال کے اٹھائیں۔
6۔ ننگے پاؤں نہ پھریں۔
7۔ گھر میں موجود ڈرینیج اور پائپوں کے منہ کو اچھی طرح جالیوں سے بند کریں۔
8۔ باورچی خانے میں کوئی بھی چیز ڈھکے بغیر نہ رکھیں خاص طور پر رات کے وقت۔
9۔ پانی کے برتنوں اور کھانے پینے والی چیزوں کو بھی ڈھانپ کر رکھیں۔
10۔ رات کے وقت کوئی بھی کھانے کی چیز کو فرش پر پڑا نہ رہنے دیں۔
11۔ اگر گھر کے صحن، گیراج، چھت یا کسی اور جگہ اینٹیں روڑے پتھر وغیرہ پڑے ہیں اور انہیں ہٹانا ہو تو بہت دھیان سے ہٹائیں کیونکہ ایسی جگہیں سانپ، بچھو اور دیگر حشرات الارض کو بہت پسند ہوتی ہیں۔
12۔ ایک بڑی بوتل میں کیڑے مار دوائی کا مکسچر تیار رکھیں اور بوقت ضرورت چھڑک دیں۔ بوتل کے اوپر سپرے والی نوزل لگا لیں جو کہ بازار سے آسانی مل جاتی ہے۔ اس بوتل کے اوپر کاغذ پر لکھ کر چپکا دیں کہ اس میں کیا ہے اور بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔
13۔ گھر کے کونوں کھدروں اور صوفوں بیڈز وغیرہ کےنیچے دھیان سے صفائی کریں۔
14۔ پانی یا کوئی بھی کھانے پینے والی چیزوں کو دیکھے بغیر مت استعمال کریں۔
15۔ گھر میں موجود الماریوں کے پٹ چیزیں نکالنے یا رکھنے کے بعد کھلے نہ چھوڑیں۔
16۔ اگر کسی الماری کے خانے میں کپڑے عرصہ دراز سے تہہ ہوئے پڑے ہیں تو انہیں احتیاط سے اٹھائیں اور استعمال کریں۔
17۔ اس کے علاوہ بجلی کی چیزوں کو ننگے پاؤں اور گیلے ہاتھوں اور گیلے کپڑوں کے ساتھ ٹچ نہ کریں۔
18۔ اگر پانی بجلی والی موٹر صحن میں ہے تو اسے پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ کر رکھیں۔
19۔ ایسا کوئی بھی سوئچ بورڈ جو ایسی جگہ ہے جہاں بارش کا پانی آتا ہے، اسے لکڑی کی چھڑی سے، خشک جوتے سے، خشک ہاتھوں یا خشک کپڑوں سے ٹچ کریں۔۔
20۔ بچوں سے ہرگز پانی کی موٹر کا یا دیگر سوئچ آن آف نہ کروائیں۔
21۔ خواتین کچن میں کام کرتے ہوئے اور الیکٹرک ہوم اپلا ئینسز استعمال کرتے وقت اپنا خاص خیال رکھیں اور بالکل بے احتیاطی نہ کریں۔
22۔ اس کے علاوہ گیلے فرش پر قدم جما کر اور احتیاط سے چلیں۔
23۔ اپنے گھر کے بزرگوں کا خاص طور پر خیال رکھیں کہ ان کے آنے جانے کی جگہ خشک ہو، اگر زیادہ ضعیفی ہو تو خود پکڑیں یا انہیں چھڑی پکڑ کر چلنے پر اصرار کریں۔
24۔ گھر میں کوئی پالتو جانور ہیں یا باڑے میں مویشیوں کے لیے خشک اور صاف جگہ کا بندوبست کریں۔۔
25۔ گارڈن کی کیاریوں اور گملوں میں گھاس اور جڑی بوٹیاں نہ اگنے دیں، اگی ہیں تو نکال دیں، ایک ہی جگہ پر بہت سے گملوں اور پودوں کا رش نہ ڈالیں۔ بند جوتا پہن کر اور دستانے چڑھا کر گارڈننگ کریں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو، ہمارے بچوں، ہمارے بزرگوں، ہماری خواتین اور سب چھوٹے بڑوں کو حادثات اور آفاتِ ناگہانی سے محفوظ رکھے۔۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین۔

راولپنڈی ڈویژن میں شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال    کمشنر آفس راولپنڈی میں  ڈویژنل کنٹرول روم قائم کر دیا گیا کن...
17/07/2025

راولپنڈی ڈویژن میں شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال

کمشنر آفس راولپنڈی میں ڈویژنل کنٹرول روم قائم کر دیا گیا
کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کرے گا
کنٹرول روم ہر گھنٹے بعد ڈویژن بھر سے بارشں کی رپورٹ حاصل کرے گا
کنٹرول روم ممکنہ بارش کے حوالہ سے بھی متعلقہ محکموں کو بروقت آگاہ کرے گا
اسسٹنٹ کمشنر جنرل طلحہ نعیم تابانی سیلاب کی صورتحال کے ڈویژنل فوکل پرسن مقرر
اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارسلان سکندر بارشوں سے ہونے والے نقصان کی رپورٹنگ کے ڈویژنل فوکل پرسن مقرر
ڈویژنل کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رہے گا
کسی بھی ایمرجنسی اور مصدقہ معلومات کے لیے کنٹرول روم کے نمبروں 0519286172 اور 0519286173 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

"Forwarded as Received "Kl Raat Sy yeh Billi missing ha morgah Jhamrah sy iska name Oreo ha.Dhound KY dyny waly ko inam ...
17/07/2025

"Forwarded as Received "

Kl Raat Sy yeh Billi missing ha morgah Jhamrah sy iska name Oreo ha.
Dhound KY dyny waly ko inam bhi diya jayga

Jisko Milly is number py rabta Kary:0333-5175617.
Morgah Rawalpindi

17/07/2025


چکری روڈ پر پاک فوج کا ریسکیو آپریشن

17/07/2025

Appeal to Pakistan Army for urgent help to save lives in flooded areas in Rawalpindi.
Please Share.

راولپنڈی دریائے سواں میں سیلاب کیوجہ سے متعدد علاقے زیر آب بحریہ ٹاؤن فیز 9 اور 8 اڈیالہ روڈ اور دیگر مضافاتی
علاقوں میں مدد کی ضرورت ھے


17/07/2025

Shah pur Dam

Pond in  Abbass Colony,  beside Dohk Qaim Khan road.Morgah Rawalpindi
17/07/2025

Pond in Abbass Colony, beside Dohk Qaim Khan road.
Morgah Rawalpindi

Appeal to Pakistan Army for urgent help to save lives in flooded areas in Rawalpindi.Please Share .اڈیالہ روڈ پر گورکھ پ...
17/07/2025

Appeal to Pakistan Army for urgent help to save lives in flooded areas in Rawalpindi.
Please Share .
اڈیالہ روڈ پر گورکھ پور پل پر دریائے سواں میں شدید طغیانی
اڈیالہ روڈ سے آگے دیہات ڈوب گئے

بریکنگ نیوز راولپنڈی سے مری جانے والی روڈ لینڈ سلائڈنگ کے باعث سالگراں کے قریب بند ہے مری کی طرف سفر کرنے والے حضرات ایک...
17/07/2025

بریکنگ نیوز

راولپنڈی سے مری جانے والی روڈ لینڈ سلائڈنگ کے باعث
سالگراں کے قریب بند ہے مری کی طرف سفر کرنے والے حضرات ایکسپریس وے استعمال کریں۔۔۔

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Morgah Rawalpindi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share