21/09/2023
چیئرمین مترکہ وقف املاک کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں شیخ صدیق نے اپنے وکلاء سردار عبدالرزاق خان صاحب اور سردار شہباز خان کے
ذریعے رٹ دائر کردی گئی ہے۔
رٹ پٹیشن کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
رٹ میں یہ استدعا کی گئی ہے کہ لال حویلی جو کہ شیخ صدیق کی ملکیت ہے اس پر ادارے کو ناجائز قبضہ کرنے سے روکا جائے۔
چیرمین مترکہ وقف املاک کے آڈر کو معطل کر کے لال حویلی کو ڈی سیل کیا جائے۔