
04/08/2024
منجانب شعبہ تعلقاتِ عامہ
پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن
( پٹرولنگ پولیس )
پریس ریلیز
04 اگست 2024ء
*پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے یومِ شہداء پولیس جذبہ حب الوطنی کیساتھ منایا*
() پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے یومِ شہداء پولیس جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ چکوال خالد محمود نے شہید اے ایس آئی سجاد حیدر کے مزار پر حاضری دی۔ شہید اے ایس آئی نے 24 مارچ 2017ء کو دورانِ ڈیوٹی جامِ شہادت نوش کیا۔ پٹرولنگ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور فاتحہ خوانی اور دعا کی جس میں شہید کے والد اور بچوں نے شرکت کی۔ بعد از سلامی و دعا شہید کے اہلِ خانہ کو پولیس لائن لے جایا گیا جہاں ان کی ضیافت کی گئی اور خوشگوار لمحات گزارے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ خالد محمود کا کہنا تھا کہ شہید ہمارا فخر ہیں۔ محکمہ پولیس ان کے اہلِ خانہ کے ہمیشہ ساتھ ہے اور ان کے ہر دکھ درد میں شامل ہے۔ شہید کے اہلِ خانہ نے خوشی کا اظہار کیا اور محکمہ پولیس کیلیے دعا گو ہوۓ۔
ترجمان شعبہ تعلقات عامہ