
27/06/2025
گدھا درخت سے بندھا ہوا تھا شیطان آیا اور اسے کھول دیا گدھا کھیتوں کی طرف بھاگا اور کھڑی فصل کو تباہ کرنے لگا جب کسان کی بیوی نے یہ دیکھا تو اس نے غصے میں گدھے کو مار ڈالا .
گدھے کی لاش دیکھ کر گدھے کا مالک بہت غصے میں آگیا اور کسان کی بیوی کو گولی مار دی کسان اپنی بیوی کی موت سے اتنا مشتعل ہوا کہ اس نے گدھے کے مالک کو گولی مار دی جب گدھے کے مالک کی بیوی نے اپنے شوہر کی موت کی خبر سنی تو غصے میں اس نے اپنے بیٹوں کو حکم دیا کہ وہ کسان کا گھر جلا دے.
بیٹے شام کو گئے اور ماں کے حکم کو پورا کرتے ہوئے کسان کے گھر کو آگ لگا دی یہ سوچ کر کہ کسان بھی گھر میں جل کر مر جائے گا.لیکن ایسا نہیں ہوا کسان واپس آیا اور گدھے کے مالک کے تینوں بیٹوں اور بیوی کو قتل کر دیا اس کے بعد کسان نے توبہ کرلی اور شیطان کو کوسنے لگا شیطان نے ناراض ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے تو کچھ بھی نہیں کیا صرف گدھے کی رسی کھولی تھی لیکن سب نے رد عمل ظاہر کیا ، رد عمل کے جواب میں اور زیادہ اور شدید رد عمل ظاہر کیا اور اپنے اندر کی خباثت کو باہر آنے دیا
*لہذا اگلی بار جواب دینے ، رد عمل ظاہر کرنے اور کسی سے بدلہ لینے سے پہلے رک جائیں اور ایک لمحے کے لیے سوچیں*
*کبھی کبھی شیطان ہمارے درمیان صرف گدھا چھوڑ دیتا ہے اور باقی کام ہم خود کرتے ہیں*
*یاد رکھیں..*
*ٹوٹنا آسان ہے ، جڑے رہنا بہت مشکل ہے ...*
*لڑنا آسان ہے ، درگزر کرنا بہت مشکل ہے*
Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Osama Rustam, Ishaq Afridi, Muhammad Skandar, امين اللّه الذهبي, Prime Edge Furniture's, Sajid Kallue, Faisal Mughal, Subhan Khan, آبو صفہ آبو مروہ, Anwer Khan, فکری روزنه, الهام ریس, Yaqyub Khan, Abdul Mannan Siddiqui, Muhammad Siddique, BN Solar Energy, Nazeer Ali, Yousif Umrani, Muhammad Zain Aslam, Cahasar Laghari, Khalid Khaskhli, Muhammad Israr, Mudassar Ali, Manisan Kooh Abobacar, Guhram Luhur, Chaudhary Hamza, Zohaib Khan, Fazeelat Rafiq, Ismail Ali, Huzaifa Salam, Junaid Wazir, Ghulam Murtaza, Mudassir Ijaz, Usama Talha, Imdad Jattak, Mahar Ilyas, Mirpurkhas New Mpk, Maqbool Ahmad