23/11/2023
اگر کوئی آپ کو جاب کی آفر کرے یا جاب کی ایڈ دیکھیں یا business شروع کرنے کی add دیکھیں یا یو ٹیوب ویڈیو watching کا ایڈ دیکھیں۔۔
اور بتایا جائے کہ کمپیوٹر،موبائل پر کام کرنا ہے یا نیٹورک مارکیٹنگ کرنی ہے یا ایڈ پوسٹنگ کرنی ہے یا بلاک چین پر کام کرنا ہے یا uplink downlink پر کام کرنا ہے یا انوائسز بنانی ہیں یا ٹائپنگ کرنی ہے یا فیس بک اکاؤنٹ پے کام کرنا یے وغیرہ وغیرہ
اور بس تنخواہ بیس سے تیس ہزار یا ہفتے کا 8 دس ہزار کما سکتے ہو اور کمپنی/ ادارے کا نام بھی بتائے یا گول مول جواب دے یا آپ کو کسی شہر میں آنے کو کہیں اس تاکید کے ساتھ تین چار ہزار روپے ساتھ لیتے آئیں
تو جاب کرنے سے انکار کر دیں اور اگر آپ چلے بھی جائیں اور کسی غیر معروف سی رہائشی جگہ یا ایسے دفتر میں آپ کو بیٹھائیں
اور آپ سے رجسٹریشن/ ویریفیکیشن/ بینک اکاؤنٹ کھولنے کیلئے دو تین ہزار طلب کریں
اور
کہیں کہ آپ کو دو چار پانچ دن ٹریننگ دی جائے گی۔۔۔۔اس دوران کسی سے بات چیت نہیں کرنی۔۔۔۔موبائل کا استعمال نہیں کرنا تو پیسے جمع مت کروائیں۔۔۔۔۔فوراً گھر لوٹ جائیں۔۔۔۔بغیر کسی کی بات سنے۔
آپ کے ساتھ #فراڈ ہو رہا ہے۔ elfinوالوں نے میرے 150000 کھاے ھیں اس لے اپ لوگوں کو بھی بچانا چاھتا ھوں۔اور جن کے ساتھ elfin cosmetics میں فراڈ ھوا ھے وہ مجھے inbox کرے تا کہ ان کے پیسے واپس نکلوا سکے۔
اور جس کمپنی کے نام پر ہو رہا ہے ان کے نام یہ ہیں
Elfin cosmetics/fragrance land
EBL Pakistan
Prime advertising and assignment
Any Ad watching company
Any Typing ya network marketing company
AR software
DK recruitment
Talent connecting service
AA job consultant
Forsage
Meta force
Galaxy Dollars
Oriflame
Learn and Earn International Thokar niaz baig
Aflah Tube
Tiens international/Tianshi Chinese company
The heavens international.
Greatways natural.
Fragrance land.
Econex.
Satoshi core mining
Health care
Waggpay
All above are fake & fraud.
اس کے علاوہ اور بھی بہت سی کمپنیاں ھیں جو فیس بُک، او ایل ایکس، ٹک ٹوک وغیرہ پر سرگرم ہیں۔۔
اگر آپ کا بیٹا/بھائی/شوہر جاب پر جانے کے بعد آپ سے دس پندرہ بیس چالیس ہزار روپے یکمشت یا تھوڑے تھوڑے کر کے منگوا رہا ہے
اور کھل کر اپنے کام کے بارے میں بھی آپ کو نہیں بتا پا رہا تو ہوشیار ہو جائیں۔
شاید وہ ایسی ہی کسی کمپنی کے ہتھے چڑھ چکا ہے۔
جہاں اسے 2* ، 3* کے چکر میں ڈال دیا گیا ہے۔۔۔۔۔فوراً سے پہلے گاڑی پکڑیں اور اُسے واپس لے آئیں
تقریباً ہر شہر میں انکے اڈے ہیں ان کمپنیوں کے علاوہ بھی بہت سی کمپنیاں ھیں جو فراڈ ھیں۔۔پاکستان میں کوئی بھی آنلائن ورک نہیں ھے ماسوائے فری لانسنگ کے یا وال مارٹ کے ۔۔۔