Yousuf Mustafa

Yousuf Mustafa Future Star___⭐

16/10/2024

”اِنَّ اللّٰہَ مَعْصَابِرِیْنَ”۔

بیشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے

اِن دِنوں پاکستان اور مہمان ٹیم بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ سیریز چل رہی ہے ہماری یونیورسٹی سے تق...
31/08/2024

اِن دِنوں پاکستان اور مہمان ٹیم بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ سیریز چل رہی ہے
ہماری یونیورسٹی سے تقریبا ”ایک کلو میٹر”کی مسافت پر راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم واقع ہے

اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات یونیورسٹی کے اندر ہی سر انتظام دیئے جاتے ہیں،اس کا بینیفٹ یہ ہوا کہ ہمیں یونیورسٹی کی جانب سے فری میں میچ دیکھنے کا موقع ملا،ویسے بھی ٹکٹ نارمل ریٹ پہ چل رہی تھی ڈھائی سو،اور وی ائی پی اٹھ سو میں!

ہمیں یونیورسٹی کی جانب سے میسج موصول ہوا کہ آج آپ کی انٹری میچ دیکھنے کے لیے فری ہے لہذا آپ جا سکتے ہیں، میرے سمیت ہم تین دوستوں نے میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کا رخ کیا!

میچ دیکھنے کے لیے پاکستانی ٹیم اور بنگلہ دیش دونوں کو دیکھنے کے لیے ایکسائٹمنٹ بڑھ رہی تھی،فرسٹ ٹائم ہم لائیو میچ دیکھنے جا رہے تھے، اور وہ بھی بالکل فری!

گیٹ نمبر ٹو سے ہماری انٹری ہوئی، تُو اگلے ہی لمحے
بابر اعظم،شاہین افریدی،نسیم شاہ،سمی ایوب،اور محمد رضوان ہمیں لائیو دکھائی دیئے،یقینا ہمیں دیکھ کے خوشی ہوئی،اس وقت بنگلہ دیش کی ٹیم بیٹنگ، اور پاکستانی ٹیم فیلڈنگ کر رہی تھی۔

دونوں ٹیمیں کے درمیان بہترین مقابلہ جاری تھا،اور پاکستانی وقت کے مطابق تین بج رہے تھے،سٹیڈیم میں کافی دھوپ پڑ رہی تھی،زیادہ دیر تک ہم نہیں بیٹھ سکتے تھے،ہماری جتنی ایکسائٹمنٹ تھی،اتنے ہی بور ہونے لگے تھے،اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک تو دھوپ پڑ رہی تھی،اوپر سے اتنا کلیئر نظر ہی نہیں آ رہا تھا نہ ہی رنز کا پتہ چل رہا تھا نہ ہی کمنٹری کی آواز ہم تک پہنچ رہی تھی!

ہم ادھر ہی بیٹھ کر،کمنٹری اور رنز موبائل پہ یا سٹیڈیم میں لگی سکرینوں پر دیکھ رہے تھے،بالاخر ہم اس نتیجے پہ پہنچے کہ میچ کا مزہ اور میچ دیکھنے کی جو چس ہے وہ ٹیلی ویژن کے علاوہ کہیں بھی نہیں!!

~یوسف مصطفیٰ

Nature's therapy. 🌿
22/08/2024

Nature's therapy. 🌿

Pakistan Independence Day, celebrated on August 14th, marks the historic moment in 1947 when Pakistan gained independenc...
13/08/2024

Pakistan Independence Day, celebrated on August 14th, marks the historic moment in 1947 when Pakistan gained independence from British rule. This day is a symbol of national pride and unity, celebrated with various activities including parades, flag hoisting, and cultural events







Photography by :




پُرسکون 🥀🌻
01/08/2024

پُرسکون 🥀🌻

‏ہم زمین زاد نہ ہوتے تو ستارے ہوتے✨
07/07/2024

‏ہم زمین زاد نہ ہوتے تو ستارے ہوتے✨

کچھ لوگ ابھی میری کفالت میں ہیں سپرامیں ان کے لئےموت سےلڑ کر بھی جیوں گاتنویر سپرا
29/06/2024

کچھ لوگ ابھی میری کفالت میں ہیں سپرا
میں ان کے لئےموت سےلڑ کر بھی جیوں گا

تنویر سپرا

بابا سئیں 😘
21/06/2024

بابا سئیں 😘

بیسا واٹر فال (آبشار) اسلام آباد سے چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے وہاں تک  پہنچتے،پہنچتے آپ کو دو گھنٹے لگ جاتے ہیں ...
21/05/2024

بیسا واٹر فال (آبشار) اسلام آباد سے چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے وہاں تک پہنچتے،پہنچتے آپ کو دو گھنٹے لگ جاتے ہیں
لہتراڑ روڈ سے ہوتے ہوئے کوٹلی ستیاں،سملی ڈیم،سملی ڈیم سے ہوتے ہوئے پھر کروڑی ولج سے انکا راستہ نکلتا ہے
کہیں پڑھا تھا کہ
”کُچھ سفر منزل سے بھی زیادہ خوبصورت ہوتے ہیں”

تویقیناً یہ سفر ہمارا منزل سے بھی زیادہ خوبصورت تھا اس کی وجہ یہ تھی کہ راستے میں_خوبصورت پہاڑ، بل کھاتی سڑکیں
پہاڑوں پر چھائی ہر طرف ہریالی،قدرتی مناظر،ٹھنڈی ہوائیں_اور منزل کی جستجو میں چلتے ہم!

بیسا آبشار سے پہلے ایک چھوٹی سی پارکنگ بنی ہوئی ہے وہاں آپ اپنی گاڑی وغیرہ کھڑی کر کے آگے پیدل سفر طے کریں پتھروں پر لگیں تیروں کو فالو کرتے جائیں، پتھروں والا راستہ تھوڑا دشوار ہے لیکن دل کے راستوں سے زیادہ دشوار نہیں ہے_

بہر کیف آپ کو وہ نظارہ سامنے دکھائی دے گا جس کے لیے آپ نے اتنا سفر طے کیا تھا، تھوڑی بہت مشکلات برداشت کرنے کے بعد آبشار کو دیکھتےہوئے آپ کے تمام سفر کی تھکاوٹ ایک منٹ میں زائل ہو جائے گی

نیز آپ وہاں کوکنگ بھی کر سکتے ہیں اپنے کھانے کا سارا
سازو سامان لے کر چلیں_ کھانا پکائیں منظر انجوائے کریں نہائیں_دوستوں کے ساتھ گپ شپ کریں
اور ٹائم سے واپس آ جائیں

یوسف مصطفیٰ

ویک اینڈ پہ ہمیں دو صورتیں میسر ہوتی ہیں!1) پہلی صورت یہ ہے کہ ہوسٹل میں رہیں نیند پوری کریں موبائل دیکھیں اور یوں سارا ...
11/05/2024

ویک اینڈ پہ ہمیں دو صورتیں میسر ہوتی ہیں!
1) پہلی صورت یہ ہے کہ ہوسٹل میں رہیں نیند پوری کریں موبائل دیکھیں اور یوں سارا وقت گزار دیں_

2) دوسری صورت یہ ہوتی ہے کہ ہم اسلام آباد نکل جائیں مارگلہ ہلز کی جانب یا پھر ارد گرد کے نئےمقامات دیکھیں،مختلف چیزوں کو ایکسپلور کریں نئے لوگوں سے ملیں،جہاں اُن کی زِندگی اور سیاحتی مقامات سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے_

تا ہم،میں اِس حوالے سے دوسری صورت کو ترجیح دیتا ہوں_ درالحکومت اور جڑواں شہر کو ملا کر تقریباً کوئی
ساٹھ،ستر تک سیاحتی مقامات بنتے ہیں ان میں سے میں آدھے سے زیادہ مقامات دیکھ چکا ہوں،جبکہ کچھ مقامات ابھی باقی رہتے ہیں، رہی زندگی تو یہ بھی دیکھ لیں گے_

اس ویک اینڈ پہ ہم نے کوشش کی ہے کہ ”شاہ اللہ دتہ Caves” ایک تاریخی مقام ہے اسے دیکھا جائے، بنی چوک کرتار پورہ کا ناشتہ مشہور ہے_ہم نے وہاں سے ناشتہ کر کے اپنے سفر کا اغاز کیا_

شاہ اللہ دتہ Caves دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر 12 سے آگے مارگلہ کے پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے، ان راستوں سے جاتے ہوئے آپ کو ایک چشمہ بھی نظر ائے گا وہاں آپ بیٹھ کر سکون لے سکتے ہیں_ آگے چل کر غاریں نظر ائیں گی ان کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، یہاں برگد کے پرانے درخت بھی آپ کو دیکھنے کو ملیں گے کہا جاتا ہے کہ برگد کے درخت 800 سال 700 سال پرانے ہیں_برگد کے درختوں کی جڑوں نے غار کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اس مقام کو دیکھ کر ہمارے ذہن میں کچھ سوالوں نے جنم لیاکہ ان مقامات میں رہنے والے لوگوں کا رہن سہن کیسا ہوگا؟
یہ زندگی کیسے گزارتے ہوں گے؟

اسی طرح ان کے ساتھ ہی ایک ڈھابہ ہے جہاں سے اپ چائے پی کر لطف اندوز ہو سکتے ہیں_
برگد کے درختوں پر لگے ”جھولے” بھی اپ جھول سکتے ہیں اِس کے علاوہ آپ مچھلیوں کا تالاب بھی دیکھ سکتے ہیں یہ ہی نہیں بلکہ اگے چار کلومیٹر کے فاصلے پر اپ کو پریسٹرائن ریسٹورنٹ دیکھنے کو ملے گا
جو کہ انتہائی خوبصورت لوکیشن پر واقع ہے وہاں اپ کو نہانے کے لیے سوئمنگ پول اور اس طرح کی بہت سی سہولیات میسر ہوں گی

اس سے بڑھ کر اپ کو ایک جھولا دیکھنے کو ملے گا جہاں اپ بیٹھ کر آدھے سے زیادہ اسلام آباد دیکھ سکتے ہیں،وہاں سے آپ کو کیا ہی خوبصورت مناظر نظر آئیں گے،جہاں اپ کو ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں اپنے حصار میں لینے لگتی ہیں _

اس گھن گرجتی زندگی میں وہاں بیٹھ کر آپ مارگلہ ہلز کی کی خوبصورتی اسلام آباد کی خوبصورتی اور ارد گرد کے مناظر کو خوب انجوائے کریں سکون کریں، اور اپنے ہونے پر اللہ پاک کا شکر ادا کریں_ تصویریں بنائیں ویڈیوز بنائیں اور اپنی یادیں بنا کر واپسی کی راہ لیں

سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتےورنہ اتنے تو مراسم تھے کہ آتے جاتے احمد فراز
27/04/2024

سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتے
ورنہ اتنے تو مراسم تھے کہ آتے جاتے

احمد فراز

Address

Stadium Road
Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yousuf Mustafa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Yousuf Mustafa:

Share