Afaaq Media

Afaaq Media Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Afaaq Media, News & Media Website, Liaqat Road, Rawalpindi.

دیکھئے قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا خصوصی انٹرویو آج رات 8 بجے محمد مالک کے ساتھ ہم نیوز پر
15/06/2021

دیکھئے قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا خصوصی انٹرویو آج رات 8 بجے محمد مالک کے ساتھ ہم نیوز پر

12/03/2021

نومنتخب ارکان سینٹ کی حلف برداری اوردستخط

12/03/2021

سینیٹ کے ہنگامہ خیز انتخابات کے بعد آج ایوان بالا کے چئرمین وڈپٹہ چیئرمین کے لیے ہونے والے انتخابی معرکے میں تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین کے لیے اپوزیشن نے جمیعت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری وسابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری جب کہ حکومت نے سابق فاٹا سےآزاد منتخب ہونے والے مرزا محمد آفریدی کو میدان میں اُتارا ہے جوکہ 2018میں سینیٹر منتخب ہونےکے بعدمسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکرچکےتھے۔

دس نکاتی ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں سب سے پہلے نومنتخب سینیٹرز کی حلف برداری ہوگی۔ صدر مملکت کے مقرر کردہ پریزائڈنگ افسر سینیٹر سید مظفر حسین شاہ (سابق وزیراعلی سندھ)نو منتخب ارکان سینیٹ سے حلف لیں۔

حلف کی تقریب کے بعد نماز جمعہ سے قبل اجلاس میں وقفہ کیا جائے گا۔ جس کے بعد پریڈائیڈینگ آفیسر چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سیںیٹ کے الیکشن کا شیڈول جاری کریں گے۔

نماز جمعہ کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گےاور تین بجے چیئرمین سینٹ کےانتخاب کے لیے ووٹنگ کروائی جائے گی۔ چیئرمین کے منتخب ہونے کے بعد پریزائیڈنگ افسر نئے چیئرمین سے حلف لیں گے۔ چیئرمین سیںنٹ حلف اٹھانے کے بعد ڈپٹی چیرمین کا انتخاب کروائیں گے اور نو منتخب ڈپٹی چیئرمین سے حلف لیں گے۔
سینیٹ رولز کے مطابق دونوں امیدواروں کے درمیان مقابلے کی صورت میں ایک امیدوار کو ایوان کے اراکین کی مجموعی تعداد کی اکثریت یعنی کم از کم 51 فیصد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔

ایوان بالا کے 52 ارکان 6 سالہ آئینی مدت پوری کرنے کے بعد گزشتہ رات سبک دوش ہو گئے ہیں جبکہ 48 نئے ارکان آج حلف اٹھائیں گے۔

آج حلف اٹھانے والے 48 نومنتخب سینیٹرز میں یوسف رضا گیلانی اور فیصل واوڈا سمیت پنجاب سے مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا، پی ٹی آئی کے سیف اللہ سرور خان نیازی، عون عباس اعجاز احمد چودھری، سید علی ظفر، زرقا سہروردی تیمور مسلم لیگ (ن) کے افنان اللہ خان، ساجد میر، عرفان الحق صدیقی، اعظم نذیر تارڑ اور سعدیہ عباسی۔ سندھ سے پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا، شیری رحمن، تاج حیدر، شہادت اعوان، جام مہتاب حسین ڈاہر، فاروق نائیک، پلوشہ خان، پی ٹی آئی کے محمد فیصل واوڈا، سیف اللہ ابڑوایم کیو ایم پاکستان کے سید فیصل علی سبزواری اور خالدہ اطیب شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے محسن عزیز، سید شبلی فراز، لیاقت خان ترکئی، فیصل سلیم رحمن ذیشان خانزادہ، دوست محمد خان، محمد ہمایوں مہمند، ثانیہ نشتر، فلک ناز، گردیپ سنگھ عوامی نیشنل پارٹی کے ہدایت اللہ خان اور جے یو آئ کے مولاناعطا الرحمن حلف اٹھائیں گے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے پرنس احمد عمر احمد زئی، منظور احمد، سرفرا ز احمد بگٹی، سعید احمد ہاشمی، ثمینہ ممتاز، دنیش کمارنیشنل پارٹی کے محمد قاسم، اے این پی کے عمر فاروق، جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری، کامران مرتضیٰ، تحریک انصاف میں شامل ہونے والے آزاد امیدوار محمد عبدالقادر اور نسیمہ احسان حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔ 48 ارکان 6 سال کے لئے سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

سبکدوش ہونے والے سینیٹرز میں سے شبلی فراز، سلیم مانڈوی والا، عبدالغفور حیدری، شیری رحمن، فاروق ایچ نائیک، مولانا عطا الرحمن، لیاقت خان ترکئی، منظور احمد، محسن عزیز، پروفیسر ساجد میر، سرفراز بگٹی اور ذیشان خانزادہ دوبارہ منتخب ہونے والوں میں شامل ہیں۔ان میں سےکئ ارکان دوبارہ سینیٹرمنتخب ہوئےہیں۔

چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کےانتخاب کیلئے سینٹ کااجلاس کل مورخہ 12مارچ2021ء بروزجمعۃالمبارک صبح دس بجےپارلیمنٹ ہاؤس میں طلب...
11/03/2021

چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کےانتخاب کیلئے سینٹ کااجلاس کل مورخہ 12مارچ2021ء بروزجمعۃالمبارک صبح دس بجےپارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیاگیا۔

جےیوآئ سندھ کےجنرل سیکرٹری مولاناراشدمحمود سومروصاحب  تنظیمی جلسہ میں شرکت کیلئے جا رہے تھے، سکھر(دریاسندھ) پل پر اگلی گ...
11/03/2021

جےیوآئ سندھ کےجنرل سیکرٹری مولاناراشدمحمود سومروصاحب تنظیمی جلسہ میں شرکت کیلئے جا رہے تھے، سکھر(دریاسندھ) پل پر اگلی گاڑی (ٹرک) کےاچانک بریک لگانے سے حادثہ پیش آیا، جس سےان کی گاڑی کافی متاثرہوئ۔تاہم مولانا راشدمحمودسومروصاحب مع دیگررفقاء سفرمحفوظ اورخیریت سےہیں۔فللہ الحمد

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے چیئرمین کیلئے یوسف رضا گیلانی اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مولا...
11/03/2021

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے چیئرمین کیلئے یوسف رضا گیلانی اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مولانا عبدالغفور حیدری کے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔شیری رحمن، فارق نائیک، مولاناعبدالغفورحیدری اور مولانا عطاالرحمٰن نے دونوں عہدوں کیلئے کاغذات کے تین تین سیٹ حاصل کیے ۔اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے بیلٹ پیپر کا سیمپل بھی سیکریٹری سینیٹ سے حاصل کیا۔

11/03/2021

الیکشن کمیشن اآف پاکستان نے این اے 249 کراچی میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واؤڈا کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا،اس حلقے میں ضمنی الیکشن 29 اپریل کو ہوگا۔شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 13 سے 17 مارچ تک جمع کرا سکیں گے۔امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 25 مارچ تک کی جائے گی، جبکہ ریٹرنگ آفیسرکے فیصلوں کیخلاف 29 مارچ تک ایپلٹ ٹریبونل میں اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 6 اپریل کو جاری کی جائے گی، ضمنی انتخاب سے دستبردار ہونے والے امیدوار 7 اپریل تک کاغذات واپس لے سکیں گے۔ 8 اپریل کوامیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

نیا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی  یا یوسف گیلانی؟ چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینٹ کےانتخاب کافیصلہ کل۔ نیاچیئرمین وڈپٹی چیئرمین...
11/03/2021

نیا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی یا یوسف گیلانی؟
چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینٹ کےانتخاب کافیصلہ کل۔

نیاچیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کون ہوگا؟ہما کس کے سر پر بیٹھے گا؟ فیصلے کی گھڑی قریب آن پہنچی۔ پارلیمانی سال کے110دن پورے ہونے کے بعد سینٹ کا اجلاس آج غیر معینہ مدت تک کیلیے ملتوی ہو جائے گا اور رات 12 بجے چیئرمین سینٹ ڈپٹی چیرمین اور 52 سینیٹرز اپنی مدت پوری کرکے ریٹائر ہوجائیں گے۔

نئے چیئرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کل بروز جمعہ 12 مارچ کو خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگی، سنیٹ کی48 نشستوں پر انتخاب کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اگلا مرحلہ نئے چیئرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کا ہے جو سینیٹ سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام ہوگا۔

100میں 99ارکان سینٹ کے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں حصہ لیں گے، ایک رکن سابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار رکنیت کی معطلی اور بیرون ملک ہونے کی بناء پر اس انتخاب میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔99میں سے حکومتی اتحادکو47جبکہ اپوزیشن اتحاد کو52سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن گزشتہ روزجاری کر دیئے ۔پنجاب سےچونکہ تمام نشستوں پر سینیٹرزبلامقابلہ منتخب ہوئے تھے،چنانچہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روزپنجاب سےجنرل نشستوں پرمنتخب ہونے والے کامل علی آغا ،سیف اللہ نیازی ،افنان اللہ ،عوان عباسی ،اعجازچودھری ، ساجد میر اور عرفان صدیقی ،ٹیکنوکریٹ نشستوں پر اعظم نذیر تارڑ، سید علی ظفر ،جبکہ خواتین نشستوں پرزرقا سہروردی ،سعدیہ عباسی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

سندھ سےجنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا، شیری رحمن، تاج حیدر ، جام مہتاب ڈہر، شہادت اعوان،ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری اورپی ٹی آئی کے فیصل واوڈا ،خواتین کی 2نشستوں پر پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان اور ایم کیو ایم کی خالدہ اطیب ،ٹیکنو کریٹس کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک اور پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

خیبرپختونخوا سےجنرل نشستوں پر پی ٹی آئی کے شبلی فراز،محسن عزیز، لیاقت ترکئی، ذیشان خانزادہ، فیصل سلیم ، اے این پی کے ہدایت اللہ خان اور جے یو آئی کے مولانا عطا الرحمن ،خواتین کی 2نشستوں پر پی ٹی آئی کی ثانیہ نشتر اور فلک ناز ،ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر پی ٹی آئی کے دوست محمد محسود اورمحمد ہمایوں خان جبکہ اقلیتی نشست پرپی ٹی آئی کے گردیپ سنگھ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

بلوچستان اسمبلی سے7جنرل نشستوں پر پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عبدالقادر بی اے پی کے منظور احمد کاکڑ ، سرفراز احمد بگٹی، پرنس احمد عمر احمد زئی، جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری ، بی این پی (مینگل) کے محمد قاسم ، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ارباب عمر فاروق ,ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر بی اے پی کے سعید ہاشمی اور جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ ، خواتین کی نشستوں پر آزاد امیدوار نسیمہ احسان اور بی اے پی کی ثمینہ ممتاز ،جبکہ اقلیتی نشست پر بی اے پی کے دِنیش کمار کانوٹفیکیشن جاری کردیا۔ محمدزاھدشاہ "آفاق"میڈیا
https://www.facebook.com/AlJamiatMediaOfficial

پی ٹی آئ نےضمنی الیکشن این اے 75کوکالعدم قرار دینےکے فیصلےکیخلاف درخواست کی ٹھان لی ہے۔ لیکن جن سرکاری گلوبٹوں پرالیکشن ...
25/02/2021

پی ٹی آئ نےضمنی الیکشن این اے 75کوکالعدم قرار دینےکے فیصلےکیخلاف درخواست کی ٹھان لی ہے۔ لیکن جن سرکاری گلوبٹوں پرالیکشن کمیشن نے فرد جرم عائدکرکےان کیخلاف محکمہ جاتی کاروائ یعنی معطلی تفتیش وغیرہ کاحکم دیااس پہ کیاکہیں گے؟

https://twitter.com/MZahidShah8?s=08ٹویٹرکی مسلمہ اہمیت کے باوجودہجومِ مشاغل کی بناء پرتوجہ دینےسےقاصررہا۔اب چنددوستوں ک...
24/02/2021

https://twitter.com/MZahidShah8?s=08
ٹویٹرکی مسلمہ اہمیت کے باوجودہجومِ مشاغل کی بناء پرتوجہ دینےسےقاصررہا۔اب چنددوستوں کےپرخلوص اصراروتاکیدکےبعدٹویٹر پہ فعال ہونےکاعزم کیاہے۔جواحباب فالوکرناچاہیں ان کی سہولت کیلئےلنک پیش خدمت ہے، ابوسلمان محمدزاھدشاہ

The latest Tweets from M.Zahid Shah (): "کیاوجہ ہےچند دنوں سے "این آراو" نہ دینےکی بازگشت کچھ دنوں سے سنائ نہیں دےرہی۔😜"

کہاں مولانا،کہاں روٹھ کے جانے والے(محمداکرام القادری،سابق ایڈیٹرترجمان اسلام،لاہور)چل نہیں سکتے کسی کے کبھی، تانے بانےسا...
23/02/2021

کہاں مولانا،کہاں روٹھ کے جانے والے
(محمداکرام القادری،سابق ایڈیٹرترجمان اسلام،لاہور)

چل نہیں سکتے کسی کے کبھی، تانے بانے
ساری دنیا میں ہیں ،مولاناکے چاہنے والے

جب بھی پوچھا ہے کسی نے، تویہی میں نے کہا
کہاں مولانا ,,,,,,,,,,,,,,کہاں روٹھ کے جانے والے

اپنی محفل میں اگر زخم دکھاتے,,,تو ضرور
بول پڑتے ، کئی مرہم بھی لگانے والے........

گل ولالہ سے بھی محروم،چمن سے بھی دور
اپنوں کی راہ میں ، یہ خار بچھانے والے.....

باتیں وہ کی ہیں ،جو دشمن بھی نہیں کہہ سکتا
پھربھی کہتے ہیںمرے بھائی،نہیں جانے والے

اس سے پہلے بھی یہی ہوتا رہاہےاکثر
چند دن رہتے ہیں،یہ شورمچانے والے

لے کے سُرتال کسی سے،جو ہوئے نغمہ سرا
آگئے سامنے، کچھ ہنسنے ہنسانے والے ۔۔۔۔۔۔۔

عمر جس دشت کی سیاحی میں گذری افسوس
راستہ بھول گئے ،… راہ بتانے والے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جنہیں آغوش میں لے کے چلے ہو،حضرت
چند روزہ ہیں یہ،چند باتیں بنانے والے۔۔۔۔۔۔۔

جو چہل سال سے ہے برسرِ میدانِ عمل
کچھ نکل آئے ہیں اس کو بھی ستانےوالے

جب کوئی منزلِ مقصود سے ہٹ جاتا ہے
ڈھونڈنے ہوتے ہیں پھر،ہاتھ ملانے والے

روٹھنے کا کوئی سرپیر جوہوتا ،اکرام
سینکڑوں ہوتے،انہیں آج منانے والے

Address

Liaqat Road
Rawalpindi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Afaaq Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Afaaq Media:

Share