Pothwar Tv

Pothwar Tv Dreaming big, one step at a time 🚶🏻

Learning, growing, and evolving. Life,s a journey; enjoy it
(2)

*The Rule School System, Daultala Campus*  *میٹرک 2025 کے 100% شاندار نتائج!**نمایاں طلبہ:*- *Izza Elahi* — 961  - *Mina...
25/07/2025

*The Rule School System, Daultala Campus*

*میٹرک 2025 کے 100% شاندار نتائج!*

*نمایاں طلبہ:*
- *Izza Elahi* — 961
- *Minahil Zahra* — 925
- *Maryam Bibi* — 908
- *Eman Fatima* — 864
- *Alisha Arif* — 856
- *Rida Bibi* — 822

کامیاب طلبہ کی محنت قابلِ تعریف ہے*
ادارے، اساتذہ، والدین اور طلبہ کو بہت مبارکباد! 🎉📘
Paid Content

*Sorry Kids... Trees are cut!!!* *ہمارے معاشرے کی درخت دشمنی نے ہمارے بچوں کو درختوں کو انجواۓ کرنے سے محروم کر دیا ہے ک...
25/07/2025

*Sorry Kids... Trees are cut!!!*
*ہمارے معاشرے کی درخت دشمنی نے ہمارے بچوں کو درختوں کو انجواۓ کرنے سے محروم کر دیا ہے کیوں کہ ہم نے درخت بچاۓ ہی نہیں ہیں کہ بچے انجواۓ کر سکیں درختوں کی چھاوں کو درختوں کے پھل کو درختوں پر جھولے لگا کر۔۔۔ مطلب ہم نیچر دشمن قوم بن کر دنیا میں اُبھرے ہیں کہ ہم صرف درخت کاٹنے والی قوم ہیں درخت بچانے والی قوم نہیں ہیں اور نہ ہی درخت لگانے والی قوم ہیں!!!* *افسوس *

کب تک ماں باپ کے گناہوں کی سزا یہ معصوم جانیں بھگتتی رہیں گی؟کب تک اس بے رحم معاشرے میں بیٹیاں یوں رُلتی رہیں گی؟کب تک ہ...
25/07/2025

کب تک ماں باپ کے گناہوں کی سزا یہ معصوم جانیں بھگتتی رہیں گی؟
کب تک اس بے رحم معاشرے میں بیٹیاں یوں رُلتی رہیں گی؟
کب تک ہم صرف افسوس کر کے آگے بڑھ جائیں گے؟

ساہیوال کے نواحی گاؤں بستی بابا فرید، محمدپور روڈ پر
آج صبح سویرے بے حسی کی تمام حدیں پار ہو گئیں۔۔۔
2 نوزائیدہ جڑواں بچیاں سڑک کنارے پھینک دی گئیں، جیسے کوڑا پھینکا جاتا ہے!

ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی،
انہوں نے بچیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال ساہیوال منتقل کیا۔
بچیوں کی عمر صرف ایک ایک گھنٹہ تھی!
یعنی ابھی دنیا میں آنکھ ہی کھولی تھی... اور دنیا نے ان کو ٹھکرا دیا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

یہ صرف خبر نہیں،
یہ قیامت کی نشانی ہے،
یہ ہم سب کے منہ پر طمانچہ ہے!

اگر ان کے ماں باپ بے بس تھے، تو چھوڑ کر بھاگنے کے بجائے مدد مانگتے!
اگر یہ معاشرہ ذرا بھی رحم دل ہوتا، تو ایسی نوبت ہی نہ آتی!

اللّٰہ ان بچیوں کا حافظ ہو...
اور ہمیں عقل، ہمدردی اور غیرت دے،
کیونکہ ہم زندہ تو ہیں، مگر شاید انسان نہیں رہے۔ کوپی پوست

24/07/2025
سایہ دار درخت لگانا کوئی پیچیدہ سائنسی مسئلہ نہیں صرف تھوڑی سی توجہ کی ضرورت ہے ۔ آرائیں محلے میں لگائے گئے یہ درخت مکین...
24/07/2025

سایہ دار درخت لگانا کوئی پیچیدہ سائنسی مسئلہ نہیں صرف تھوڑی سی توجہ کی ضرورت ہے ۔ آرائیں محلے میں لگائے گئے یہ درخت مکینوں کی فطرت کے ساتھ محبت کی دلیل ہے۔
چاہتے ہیں کہ وجھیانوالہ کے تمام راستے اسی طرح سایہ دار ہوجائیں

24/07/2025

گاؤں کی شادی میں دیگ سے سالن نکالنے والا
کچھ دیر کے لیے خود کو آرمی چیف سمجھنے لگتا ہے

**کھیتوں کے کنارے لگائیں تھائی لینڈ کے امرود — سبز بھی، منافع بخش بھی!**اکثر کسانوں کے پاس ایکڑوں زمین ہوتی ہے، مگر کھیت...
24/07/2025

**کھیتوں کے کنارے لگائیں تھائی لینڈ کے امرود — سبز بھی، منافع بخش بھی!**

اکثر کسانوں کے پاس ایکڑوں زمین ہوتی ہے، مگر کھیتوں کے کنارے خالی چھوڑ دیے جاتے ہیں۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ درخت فصل کو نقصان پہنچاتے ہیں، حالانکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ اگر ان خالی کناروں پر **تھائی لینڈ نسل کے امرود** کے درخت لگا دیے جائیں، تو زمین بھی آباد ہو جاتی ہے اور آمدنی بھی بڑھ جاتی ہے۔

یہ خاص قسم کے امرود صرف **ڈیڑھ سال میں پھل** دینا شروع کر دیتے ہیں۔
یہ عام امرود سے بڑے، میٹھے اور زیادہ وزنی ہوتے ہیں – اکثر ایک امرود کا وزن **آدھا کلو** تک ہوتا ہے!

یعنی نہ صرف آپ کی زمین سرسبز ہوگی، بلکہ آپ کو اضافی منافع بھی ہوگا – بغیر فصل کو نقصان پہنچائے۔

**اب زمین کو خالی نہ چھوڑیں، درخت لگائیں، منافع کمائیں!**

ہم سے رابطہ کریں شکریہ 🌲
واٹس ایپ نمبر✨
0303 4743737




ٹائٹن آرَم (Titan Arum)، جسے **لاش کا پھول** (Co**se Flower) بھی کہا جاتا ہے، ایک نایاب اور خاص پودا ہے جو انڈونیشیا کے ...
24/07/2025

ٹائٹن آرَم (Titan Arum)، جسے **لاش کا پھول** (Co**se Flower) بھی کہا جاتا ہے، ایک نایاب اور خاص پودا ہے جو انڈونیشیا کے جزیرے **سماترا** کے برساتی جنگلات میں پایا جاتا ہے۔ یہ پھول **سڑی ہوئی لاش** جیسی بدبو دیتا ہے، تاکہ مکھیاں اور بھونرے جیسے کیڑے اس کی طرف آئیں اور اس کا پولن پھیلائیں۔

یہ پودا اپنی لمبائی میں بھی مشہور ہے — یہ **12 فٹ تک اونچا** ہو سکتا ہے اور بعض اوقات **ایک دن میں 6 انچ** تک بڑھ جاتا ہے۔ اس کا ایک ہی بڑا پتا ہوتا ہے جو **درخت جیسا** لگتا ہے اور **15 فٹ** تک لمبا ہو سکتا ہے۔ اس کے نیچے زمین میں ایک **بڑا گٹھا نما حصہ** (جسے کورم کہتے ہیں) ہوتا ہے جو **200 پاؤنڈ** سے بھی زیادہ وزنی ہو سکتا ہے۔

یہ دنیا کے سب سے عجیب و غریب پودوں میں سے ایک ہے۔
تصویر کا کریڈٹ ۔
Marion caballero

Address

Rawalpindi

Opening Hours

Monday 06:00 - 00:00
Tuesday 06:00 - 00:00
Wednesday 06:00 - 00:00
Thursday 06:00 - 00:00
Friday 06:00 - 00:00
Saturday 06:00 - 00:00
Sunday 06:00 - 00:00

Telephone

+923318129976

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pothwar Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pothwar Tv:

Share