
01/09/2025
یاسین تھوئی کا یہ بہادر جوان، جو امریکی فوج میں بطور کیپٹن چھ ماہ کی تربیت کے بعد پاس آؤٹ ہوا ہے، آج فارغ ہو کر اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کر رہا ہے۔ یہ نہ صرف یاسین بلکہ پورے گلگت بلتستان کے لیے باعثِ فخر ہے کہ ہمارے نوجوان دنیا کے بڑے بڑے اداروں میں اپنی قابلیت اور محنت سے مقام حاصل کر رہے ہیں۔
یہ جوان اپنی لگن، حوصلے اور محنت سے نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ یاسین کے تھوئی جیسے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والا نوجوان جب عالمی سطح پر اپنی شناخت بناتا ہے تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمت، حوصلہ اور لگن کے ساتھ دنیا کا کوئی میدان ناقابلِ تسخیر نہیں۔
یقیناً یہ کامیابی پورے گلگت بلتستان کے لیے عزت اور وقار کا باعث ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے حوصلہ افزا پیغام ھے