
06/07/2025
حوا کی بیٹی پر ظلم۔ ضلع مری کی تحصیل کوٹلی ستیاں کے گاؤں ملوٹ ستیاں کی ڈھوک کیتھولہ کے رہائشی عثمان ولد عرفان نے اپنی بیوی دختر رشید اختر کو ارادہ قتل کے ساتھ بچوں کی موجودگی میں سفاکیت سے حملہ کیا جس سے خاتون شدید زخمی ہو گئی خاتون عرصہ دراز سے اس ظلم مجازی خدا کا تشدد برداشت کرتی رہی ہے اس بار تشدد کی وجہ بنی میاں بیوی کے خلوت کے لمحات کی ویڈیو ریکارڈنگ
ملزم عثمان اپنے بیوی کے ساتھ گزرے لمحات کی ریکارڈنگ کرتا رہا اور مطالبہ کیا کے میں تمھیں طلاق دوں گا اگر کچھ حق یا بچوں کا سوال کیا تو تمھاری ویڈیو لیک کر دوں گا جس پر اس کی بیوی نے موقع پر کر ریکارڈنگ کا مواد توڑ ڈالا جس پر ملزم کلہاڑی سے حملہ کردیا خاتون شدید زخمی ہے ملزم عثمان نے چند سال پہلے خاتون کو مکمل ننگا کر کے شدید تشدد کیا تھا بعد میں ملزم خاندان کے بااثر لوگوں نے خاتون پر دباؤ ڈال کر صلح کروا دی خاتون 5 بہنیں ہیں اور والد بوڑھے بیمار ہیں بھائی کوئی نہیں ہے غریب ہیں جس وجہ سے ملزم عثمان بار بار تشدد کرتا ہے عثمان کی فیملی با اثر ہے ہماری فریاد ہے وزیر اعلی مریم نواز صفر سے کے خواتین آپ کی ریڈ لائن تھی اور کیا یہ ہے ریڈ لائن غریب مظلوم لڑکی کو انصاف فراہم کیا جائے اور ملزم عثمان کے ساتھ ساتھ ان علاقہ معززین کو بھی فورا گرفتار کیا جائے جو بار بار عثمان کی پشت پناہی کرتے ہیں اور واقعے کے بعد زخمی خاتون پر دباؤ ڈالتے رہے کو ایک بار بول دو صلح ہو گئی ہے
علاقہ کے سماجی سیاسی اور بااثر شخصیت سے گزارش ہے سب بیٹیوں والے ناں سہی ماں والے تو ہیں مظلوم خاتون کا ساتھ دیں اسے انصاف دلائیں ڈٹ جائیں ان با اثر لوگوں کے سامنے
ہماری وزیر اعلی پنجاب وزیر قانون و انصاف اور متعلقہ اداروں سے انصاف اور ملزم عثمان کی گرفتاری کی اپیل ہے
Commissioner Murree
Rawalpindi Police
Geo news